Radiance Public School Dharampur Samastipur

Radiance Public School Dharampur Samastipur about personality development

11/06/2026

عبادات کی عادات:
🎉🌸🎉🌸🎉🌸🎉🌸🎉🌸🎉🌸🎉🌸🎉

"اے میرے رب کریم ۔۔۔۔۔۔۔۔

👇🌸👇🌸👇🌸👇🌸👇🌸👇🌸👇🌸👇
بچوں کو پہلے دن سے مسنون دعاوں کی عادت ڈالیں۔

1. کھانا شروع کرنے کی دعا۔
بِسْمِ اللّٰہِ وَعلٰی بَرَکَتِ اللّٰہِ۔
اللہ تعالیٰ کے نام سے اور اللہ تعالیٰ کی برکت کے ساتھ

2. کھانے مکمل کرنے کی دعا۔
‏الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ
حمد و ثناء ہے اس اللہ کی جس نے ہمیں کھلایا، پلایا
اور مسلمان بنایا۔

3. سونے کی دعا۔
اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا
اے اللہ ! میں تیرا نام لے کر مرتا اور جیتا ہوں۔

4. جاگنے کی دعا۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَااَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ
تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے
بعد زندہ کیا اوراُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

5. باتھ روم جانے کی دعا
بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَآئِثِ
اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں ناپاک جنوں اور ناپاک
جنیوں سے۔

6. باتھ روم سے نکلنے کے کلمات
غُفرانَکَ
اے اللہ میں تیری مغفرت چاہتا ہوں۔

7. گھر سے باہے نکلنے کی دعا
بِسم الله تَوَكَّلتُ على اللهِ، وَلاَ حول ولا قُوَّة إِلَّا بالله۔
اللہ کے نام سے ،میں نے اللہ پر بھروسہ کیا ۔اللہ کے بغیر نہ
طاقت ہے نہ قوَّت۔

8. سفر کی دعا
سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى
رَبِّنا لَمُنْقَلِبُون
پاک ہے وہ ذات جس نے اس سواری کو ہمارے قابو میں
کردیا اور ہم اسے قابو کرنے کی طاقت نہ رکھتے تھے۔
اور بیشک ہم اپنے رب کی طرف ہی پلٹنے والے ہیں۔

9. دودھ پینے کی دعا
اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ
اے اللہ! تو ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور مزید
عطا کر۔


10. دن اور رات تین تین مرتبہ
بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي
السَّمَاۗءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْـمُ۔
میں اس اللہ کے نام کے ذریعہ سے پناہ مانگتا ہوں جس
کے نام کی برکت سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان
نہیں پہنچا سکتی اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔

11۔والدین کے لیے دعا
" رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا "
اے میرے رب! تو ان دونوں پر رحم فرما جیسا ان دونوں
نے مجھے بچپن میں پالا۔

12.ازدواج کے لیے دعا۔
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا
لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا۔
اے ہمارے رب! ہمارے ازدواج اور ہماری اولاد سے ہمیں
آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا
پیشوا بنا۔

13.آگ سے بچنے کی دعا‏
اللَّھُمَّ اَجِرنِی مِنَ النَّارِ
"اےاللّٰــہ ہمیں جہنم کی آگ سےبچا."

14.جنت میں گھر بنانے کی دعا
رَبِّ ابۡنِ لِیۡ عِنۡدَکَ بَیۡتًا فِی الۡجَنَّۃِ
اے ميرے پروردگار! تو ميرے ليے بنادے اپنے پاس ايك گھر جنت ميں۔

15.کسی کے گھر، اپنے آفس، سکول، کالج میں داخل ہونے کی دعا
رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ
وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرً۔
اے میرے رب! مجھے پسندیدہ طریقے سے داخل فرما اور مجھے پسندیدہ طریقے سے نکال دے اور میرے لئے اپنی طرف سے مددگار قوت بنادے۔

16.زوال نعمت سے بچنے کی دعا
اَللَّهُمَّ إِنّىْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ
وَفُجَاءَةِ نِقْمَتِكَ وَجَمِيْعِ سَخَطِكَ۔
اے اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں تیری نعمت کے زائل ہونے سے، تیری دی ہوئی عافیت کے پھر جانے سے، تیرى ناگہانی گرفت سے، اور تیری ہر قسم کی ناراضی سے۔

17.بری قسمت سے محفوظ رہنے کی دعا
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ جَھْدِ الْبَلَاءِ وَ دَرْکِ الشَّقَاءِ
وَسُوْءِ الْقَضَاءِ وَشَمَاتَۃِ الْاَعْدَاءِ
اے اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں زبردست مشقت سے، بدبختی سے،برے فیصلے اور دشمنوں کے خوش ہونے سے۔

18.رزق اور اچھی قسمت کے لیے دعا
اللَّهُمَّ اغفِرْ لي، وارْحَمْني، وعافِني، واجْبُرني،
واهْدِني، وارْزُقْني، وارْفَعْني۔
اے اللہ مجھے بخش دے،مجھ پر رحم کھا مجھے چین دے،
مجھے ہدایت نصیب فرما، مجھے روزی دے، میری کمی کو
پورا کر دے اور میرے رتبے کو بلند فرما۔

19.اپنی بھلائی کے لیے جامع دعا
"اللَّهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا وَأَجِرْنَا مِنْ
خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْآخِرَةِ۔
اے اللہ! تمام امور میں ہمارا انجام اچھا کر اور دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے ہمیں بچا۔

20.رزق کی فراوانی کے لیے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیکھائی ہوئی دعا۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ اَلعَفْوَ وَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
یا اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت میں عافیت اور درگزر
کی دعا مانگتا ہوں۔

21. جب علم مانگیں نفع بخش علم مانگیں

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وَّرِزْقًا طَیِّبًا وَّعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا
اے ﷲ! بے شک میں تجھ سے نفع دینے والے علم کا سوال کرتا ہوں اور پاکیزہ رزق کا اور ایسے عمل کا جو قبول کرلیا جائے۔

22.علم میں اضافی کی دعا
رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا
اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما۔

23.‏ اللہ کی مدد کے کیے دعا
حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ
نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ
ترجمہ• ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے

24.حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا
رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ،
وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْ،
وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْ،
یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ
ترجمہ: اے میرے رب میرا سینہ کھول دے اور میرے لیے میرا کام آسان کر دے اور میری زبان کی گرہ کھول دے کہ وہ میری بات سمجھ سکی۔

25۔چاروں قل

26.دنیا اور آخرت کی بھلائی
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

اے ہمارے پروردگار ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی، اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے۔

27. أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ،
اے اللہ میں ہورے کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اس
شر کی جو اس نے پیدا کیا۔

28. سورہ حشر کی آخری آیات

هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ۔
وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے وہ بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ۔

وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات (ہر عیب سے) سلامتی امن دینے والا نگہبان غالب زبردست بڑائی والا۔ خدا ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔

وہی خدا (تمام مخلوقات کا) خالق۔ ایجاد و اختراع کرنے والا صورتیں بنانے والا اس کے سب اچھے سے اچھے نام ہیں۔ جتنی چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اس کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے۔

29. سورہ البقرہ کی آخری آیت

ءَامَنَ ٱلرَّسُولُ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيۡهِ مِن رَّبِّهِۦ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَۚ كُلٌّ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَمَلَٰٓئِكَتِهِۦ وَكُتُبِهِۦ وَرُسُلِهِۦ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ أَحَدٖ مِّن رُّسُلِهِۦۚ وَقَالُواْ سَمِعۡنَا وَأَطَعۡنَاۖ غُفۡرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيۡكَ ٱلۡمَصِيرُ (*) لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفۡسًا إِلَّا وُسۡعَهَاۚ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَعَلَيۡهَا مَا ٱكۡتَسَبَتۡۗ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَآ إِن نَّسِينَآ أَوۡ أَخۡطَأۡنَاۚ رَبَّنَا وَلَا تَحۡمِلۡ عَلَيۡنَآ إِصۡرٗا كَمَا حَمَلۡتَهُۥ عَلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِنَاۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِۦۖ وَٱعۡفُ عَنَّا وَٱغۡفِرۡ لَنَا وَٱرۡحَمۡنَآۚ أَنتَ مَوۡلَىٰنَا فَٱنصُرۡنَا عَلَى ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡكَٰفِرِينَ ﴾

30. سورہ الکہف کی پہلی دس آیات
31. تیسواں پارہ کی آخری پندرہ آیات مع ترجمہ و تفسیر
32. آیت الکرسی

💦 💦 💦 💦 💦 💦 💦 💦
سیکھنے کا سفر جاری ہے خود بھی سیکھ رہا ہوں بچوں کو بھی سیکھا رہا ہوں اللہ ہم سب سے راضی ہو اور ہمیں پرہیزگاروں میں شامل فرمائیں آمین ثم آمین یارب

جزاک اللہ خیر

Address

Chaknoor Road
Samastipur
848101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Radiance Public School Dharampur Samastipur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share