AgriSol

Call Website Contact the business

AgriSol Providing High Quality Silage and Services with Experienced Staff.

Call us now for FREE expert advice!

*Silage Making
*Bale Silage
*Rented Machinery
*Dairy Machines
*Import Machines
*Technical services
*Mechanical Services
*Technical Training

26/08/2026

26/08/2026

🌽 **ایگری سول سائیلیج — ٹِپنگ ٹریلر** 🚜

ہماری سائیلیج مشینری سیزن کے دوران فیلڈ میں بھرپور کارکردگی کے ساتھ کام کرتی ہے، اور اسی مشینری کے ساتھ ہمارے ٹِپنگ ٹریلرز بھی سائیلیج کی تیاری اور منتقلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سیزن کے اختتام پر ہم اپنی تمام مشینری اور ٹریلرز کی **مکمل جانچ، مرمت اور سروس** کرتے ہیں، تاکہ اگلے سیزن میں ہمارے صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو اور مشینری بہترین کارکردگی کے ساتھ دستیاب ہو۔

**بہتر مشینری، بروقت دیکھ بھال اور قابلِ اعتماد کارکردگی — یہی ایگری سول سائیلیج کا وعدہ ہے۔** 🌾

📞 **رابطہ:**0300/0074714

**ایگری سول سائیلیج — معیار، اعتماد اور بہترین کارکردگی۔**

Great silage doesn’t start in the factory — it starts in the field.Because true quality begins with the crop, the soil, ...
24/08/2026

Great silage doesn’t start in the factory — it starts in the field.
Because true quality begins with the crop, the soil, and the knowledge that nurtures them.

موسمی مکئی سائلج کاشت طریقہ و مینجمنٹ مکئی کے سائلج کاشت کے لئے ہمیشہ لمبے قد اور چھوڑے پتے والی سیڈ ورائٹیز کا انتخاب ک...
16/06/2026

موسمی مکئی سائلج کاشت طریقہ و مینجمنٹ

مکئی کے سائلج کاشت کے لئے ہمیشہ لمبے قد اور چھوڑے پتے والی سیڈ ورائٹیز کا انتخاب کرنا چاہیے۔۔۔۔

گرمیوں میں مکئی سائلج سٹیج پر آنے کے لئے بجائی سے
75 سے 90 دن لیتی ہے بمطابق سیڈ ورائٹی کریکٹر و موسمی حالات۔۔۔

سائلج کے لئے مکئی لگانے کا وقت
بہترین وقت کاشت 20 جولائی سے 15 اگست
اگیتی کاشت 5 جولائی سے

سائلج کے لئے مکئی کی کاشت ویسے تو کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے، جون کاشت میں دانہ یعنی گرین بہت کم بننے کا احتمال ہوتا ہے لیکن گرین میٹر یعنی ٹانڈہ بھرپور بن جاتا ہے۔۔۔

پری ایمرجنس ویڈیسائڈ
بجائی کے 24 گھنٹے بعد جڑی بوٹی والی سپرے لازمی کریں
ایس میٹاکلور۔ 450 ایم ایل فی ایکڑ

کھیل سائز
20 سے 22 انچ
بیڈ اور واٹر چینل کا مساوی ہونا ضروری ہے
ایکٹر میں 60 سے 66 کھیلیں

پودے کا درمیانی فاصلہ ۔ 7۔8 انچ

سیڈ ٹریٹمنٹ
بہتر ہے کہ کر لینا چاہیے

کھاد پلان
ڈی اے پی ۔
50 کلو یا (بمطابق زرخیزی زمین)
ایم او پی۔ 25 کلو
سلفر۔ 2 کلو
یہ تینوں کھادیں بوقت بجائی دیں (یہ لازمی ہے)
بہترین طریقہ کہ ان کھادوں کو مکس کر کے کھیل نکلانے کے بعد اور بجائی والا پانی لگانے سے پہلے کھیلیوں/واٹر چینل میں کیرا کر دیں یا پلانٹر میں دیں۔۔۔

یوریا۔۔ 150 سے 200 کلو
جب پودا 5 انچ کا ہو جائے تو یوریا شروع کریں
بجائی سے 42 دن تک یوریا کی اپلیکیشن مکمل کر لیں

زنک۔ 4 کلو (پاؤڈر)
2 کلو زنک پہلی یوریا کی اپلیکیشن کے ساتھ
2 کلو زنک اگاو سے 21 ویں دن یوریا کے ساتھ
سخت یا بھاری میرا زمینوں میں 6 کلو زنک استعمال کرنا چاہیے۔۔۔۔

سلفر 4 سے 6 کلو بمطابق زمین
2 کلو بوقت بجائی
2 کلو دوسری یوریا کی اپلیکیشن کے ساتھ
2 کلو بجائی کے 36 دن بعد یوریا کی اپلیکیشن کے ساتھ
سخت یا بھاری میرا زمینوں میں 8 کلو سلفر استعمال کرنا چاہیے۔۔۔۔

زنک کا صرف سپرے کرنے سے وہ مقاصد حاصل نہیں ہوتے جو فصل کی بھرپور پیداوار کے لئے لازم ہیں۔۔۔۔

یہ ایک متوازن پلان ہے اپ اپنی زمین کی زرخیزی فصل کی سٹیجز پر کیفیت اور سابقہ پریکٹس مطابق کھادوں و دیگر نئیوٹرینٹ میں کمی بیشی کر سکتے ہیں۔۔۔۔

پیسٹ مینجمنٹ

موسمی کاشتہ مکئی میں پیسٹ پریشر جو سب سے زیادہ مکئی کو متاثر کرتا ہے وہ فال آرمی وارم ہے۔۔۔۔
شوٹ فلائی کم لیکن سٹیم بورر کا اٹیک زیادہ دیکھنے میں آتا ہے۔۔۔۔
سیڈ ٹریٹمنٹ کیا گیا ہو تو پہلا سپرے اگاو مکمل ہونے کے 8 سے 10 دن کے درمیان کر دینا چاہیے
سیڈ ٹریٹمنٹ نہ کیا گیا ہو تو پہلا سپرے اگاو مکمل ہونے کے 4 سے 8 دن کے درمیان کر دینا چاہیے۔۔۔
یہ دن ایک اندازے مطابق لکھے گئے ہیں۔۔۔

اپنی فصل کی پیسٹ اسکاوٹنگ اگاو مکمل ہوتے ہی روزانہ کی بنیاد کر کرنی چاہیے اور جیسے ہی فیلڈ میں ایک پودا پیسٹ سے متاثرہ نظر آئے فورا زہر کا سپرے کرنا چاہیے۔۔۔
دانےدار زہر
پہلی اپلیکیشن
9 سے 12 انچ کے پودے پر
دوسری اپلیکیشن
42 سے 48 انچ کے پودے پر

ایسی زمین جس میں پہلے مکئی کاشت تھی اور اسٹالک راٹ کا مسئلہ درپیش تھا
اگاو سے 30 دن پر
کاپر اکسیکلورائڈ +کاسوگامائسین 750گرام/ 450ایم ایل
فلڈ کر دیں

فولئیر
جب بھی مکئی پر زہروں کا سپرے کریں اس میں امائینوایسڈ 50۔ 120 ایم ایل فی ٹنکی
ملایا کریں اس سے زہروں کی افادیت بہتر ہو جاتی ہے اور فصل کو شروع میں بنی بنائی خوراک مل جاتی ہے۔۔۔۔

جبرالک ایسڈ
10 گرام فی ایکٹر
جب مکئی کا قد 6 انچ ہو
نوٹ۔۔۔ جبرالک ایسڈ بڑھوتری تو تیز کرتا ہے لیکن ٹانڈا پتلا ہو جاتا ہے اور سائلج کا وزن کم ہو سکتا ہے۔۔۔۔

پانی
بمطابق زمین و موسم پانی دینا چاہیے
پانی ہمیشہ تنے سے 3 انچ نیچے تک لگانا چاہیے
بجائی کے 12 دن بعد سے سائلج برداشت تک زمین کے اچھے وتر کو قائم رکھنا ضروری ہے تو اس مناسبت سے پانی کا درمیانی وقفہ رکھیں ۔۔۔

سیڈ سلیکشن
15 جولائی سے پہلے لوکل کمپنیوں کے سیڈ کو ترجیح دیں
15 جولائی کے بعد لوکل و ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سیڈ لگا سکتے ہیں۔۔۔
ایسی سید ورائٹیز جن کا ٹانڈہ پتلا ہو پتے چھوٹے ہوں اور قد درمیانہ ہو انکو سائلج میں کاشت نہیں کرنا چاہیے۔۔۔۔

سائلج کے لئے سیڈ ورائٹیز

پائنیر۔3087۔ 3060۔ 4040
ڈیکالب۔6789۔ 8022
سینجٹا۔7720
سوہنی دھرتی۔ 3388۔۔ 626۔۔ 3646
مرکری۔ 449 ۔442

ڈبل کراس سیڈ بھی سائلج کے لئے اچھے ہیں۔۔

 's service     our equipment to the required standards, meeting the   targets and fulfilling the needs of our corporate...
05/04/2026

's service our equipment to the required standards, meeting the targets and fulfilling the needs of our corporate sector for .

21/03/2026

#ایگریسول کی طرف سے جامع المسلمین کو دل سے #عید مبارک! 🌙✨
اللہ آپ سب کی عبادات قبول فرمائے، آپ کے گھروں میں خوشیاں، صحت اور برکتیں عطا کرے۔ آمین۔ 🤲

: رمضان مبارك علينا وعليكم
18/02/2026

: رمضان مبارك علينا وعليكم

29/01/2026

Address

82MQ+V58, Sahiwal Arifwala Bahawalngar Road, Pakpattan, Punjab 149EB, Ārifwāla
Arifwala
57450

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00
14:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923000074714

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AgriSol posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AgriSol:

Shortcuts

Share