Phatan Builders

Phatan Builders جدید انداز میں عمارتی نقشہ جات ،خوبصورت ڈیزاٸین، مضبوط اور پاٸیدار تعمیرات کیلٸے رابطہ کریں.

Layout in Hisar Ibrahim Khan Site
03/10/2024

Layout in Hisar
Ibrahim Khan Site

زندگی میں ایک ایسا وقت بھی اتا ہے جس میں بڑے کشادہ کشادہ گھر کوارٹر میں بانٹے جاتے ہیں اور رشتوں کی رسی ٹوٹ جاتی ہے۔یہ م...
23/09/2024

زندگی میں ایک ایسا وقت بھی اتا ہے جس میں بڑے کشادہ کشادہ گھر کوارٹر میں بانٹے جاتے ہیں اور رشتوں کی رسی ٹوٹ جاتی ہے۔
یہ مکانات اس وقت تعمیر کیے جاتے ہیں جس زمانے میں گھر کے دو،تین افراد خلیج میں ہوتے ہیں اور وہاں سے اپنے پسینے کی جمع پونجی بیجھ کر گھر بنانے لگتے ہیں۔
گھر میں بے شک دوسرے افراد بھی ہوتے ہیں جس میں بہن بھائی چاچا وغیرہ شامل ہوتے ہیں وہ بے شک محنت کریں یا نہ کریں لیکن ان کے کھانا پینا، اڑنے پہننے ، پڑھنے لکھنے ، سب کا ٹیکا اور ذمہ داری ملک سے باہر گھر کے مسافروں نے لیا ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ جب تلخیاں بے روزگاری اور گھر میں باشندوں کی تعداد حد سے تجاوز کر جاتی ہے تو یہی محل نما گھر ٹکڑے ٹکڑے کر کے تقسیم کیا جاتا ہے جن میں ان بندوں کا بھی ایک ایک ٹکڑا ہوتا ہے جن کے بال سفید ، ہڈیاں کمزور اور ذہن بیمار بنے ہوتے ہیں ملک سے باہر زندگی بسر بسر کے اور جب وقت تقسیم کا اتا ہے تو ان کو گھر کے ایک ٹکڑے کے ساتھ بے روزگار لوفر لو فنگ اولاد ملتے ہیں
ان طعنوں کے ساتھ کے اس نے کافی پیسہ چھپا کے رکھا ہے۔

04/08/2024
کیا نقشہ بنوانا ضروری ہے ؟؟ہمارے ہاں عموما ایک فاش غلطی کی جاتی ہے کہ جب ہم گھر وغیرہ بنانا شروع کرتے ہیں تو اسکا پراپر ...
04/08/2024

کیا نقشہ بنوانا ضروری ہے ؟؟
ہمارے ہاں عموما ایک فاش غلطی کی جاتی ہے کہ جب ہم گھر وغیرہ بنانا شروع کرتے ہیں تو اسکا پراپر نقشہ نہیں بنواتے اور دیسی انداز میں خود سے کہ دیتے ہیں کہ فلاں جگہ اتنا بڑا کمرہ بنا لو ادھر لیٹرین اس کونے پر کچن۔
یہ طریقہ کار بہت غلط ہے اور اس کا آگے چل کر خاصا نقصان ہوتا یے لہذا آپ جب بھی اپنے گھر یا کمرشل بلڈنگ کو بنانے کا ارادہ کریں تو کسی بھی مناسب انجینیئر سے اسکا نقشہ ضرور بنوائیں تاکہ آپکی جگہ کا آپکی ضروریات کے مطابق بھرپور استعمال کیا جاسکے اور کوئی بھی جگہ ضائع نہ ہوتی ہو۔
اب بات آتی ہے کہ نقشہ کتنی قسم کا ہوتا ہے تو یاد رکھیں نقشہ تین قسم کا ہوتا ہے، ہائوس پلان، ایلیویشن اور اسٹرکچر۔
ہائوس پلان سے مراد ہے کہ آپکے منتخب کردہ انجینیئر صاحب آپکے پلاٹ کی پیمائش کے مطابق آپکی ضروریات اور پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے کمرے, باتھ روم، کچن، ڈرائنگ روم کارپورچ وغیرہ ڈیزان کریں گے کہ پلاٹ کی کونسی طرف کتنے سائز کا کمرہ ہوگا، اگر آپکی ڈیمانڈ ہے کہ اٹیچ باتھ روم ضروری یے تو وہ کہاں بنے گا اور اسکا سائز کیا ہوگا، کچن کا سائز وغیرہ وغیرہ۔۔۔
یاد رہے ہائوس پلان ہی میں اگر آپکے پلاٹ بد گنیا ہو یعنی کون ہو تو اسکو بھی آپکے منتخب کردہ انجینیئر صاحب اس طرح سے ڈیزائن کریں گے کہ اسکا کم سے کم نقصان ہو۔

نقشے کی دوسری قسم ہے ایلیویشن جسے عام زبان میں فرنٹ ویو کہا جاتا ہے، اسکا بنوانا آپکی اپنی مرضی ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکا گھر علاقے کے باقی تمام گھروں میں ممتاز نظر آئے اور آپکی حسب منشاء خوبصورت ہو تو کرائیں ورنہ بیشک نہ کرائیں۔

نقشے کی تیسری قسم ہے اسٹرکچر ڈرائنگ، پاکستان میں اس ڈرائنگ کا تصور صرف بہت بڑے پراجیکٹس مثلا بہت بڑے شادی ہال, ملٹی اسٹوری بلڈنگز، سرکاری بلڈنگز یا بحریہ، ڈی ایچ اے جیسی ہائوسنگ سوسائٹیز وغیرہ میں ہے ورنہ عام گھروں یا پلازوں میں اسٹرکچر ڈیزائن نہیں کرایا جاتا اور ٹھیکیدار صاحب اپنی مرضی سے ہی کام کرلیتے ہیں، اس نقشے میں بلڈنگ یا گھر میں استعمال ہونے والا سریا ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ سریا کتنا موٹا ہوگا وہ کتنے کتنے فاصلے پر ڈلے گا وغیرہ۔

بات کا اختتام اس مشورے کے ساتھ کروں گا کہ گھر زندگی میں ایک ہی بار بنتا ہے لہذا “ہائوس پلان” والا نقشہ ضرور بنوائیں تاکہ متعلقہ انجینیئر صاحب آپکے پلاٹ، آپکی ضروریات اور آپکی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے آپکو بہترین سیٹنگ و ترتیب بنا کر دیں۔

Phatan Builders

layout in sawarihakeem zada site
08/07/2024

layout in sawari
hakeem zada site

10/04/2024

پٹھان بلڈرز کی جانب سے آپ کو اور آپ کے تمام اہل و عیال کو عید الفطر مبارک 🎉

دعا ہے ربِ کریم آپ سب کی عبادات، تسبیحات، تلاوتِ قرآن مجید، نوافل، ذکر اذکار اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرمائے اور سب کی توفیقاتِ خیر میں اضافہ فرمائے۔۔۔۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین 😇

15/01/2024

Site Visit

15/01/2024

Address

Bunerwal

Telephone

+923341505092

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Phatan Builders posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share