30/06/2024
. ذرا مسکرائیے
عرب لوگ شکریہ کہنے کے بجائے دعائیں دینے پر یقین رکھتے ہیں۔
ایسے ہی ایک کسٹمر آیا۔ اس کا بل کیا اس کا سامان پلاسٹک بیگ میں ڈال کر انتہائی ادب سے اسے پکڑایا تو خوش ہو کر کہنے لگا
“ اللہ یزوجک من لا یصلی ولا یصوم۔
اللہ تیری شادی اس سے کروائے جو نہ نماز پڑھتی ہو نہ روزہ رکھتی ہو۔”
اگے سے کہتا
“قل آمین
آمین کہو۔”
میں حیران
اس نے یہ کیسی دعا دی
“ واللہ ما أفھم
مجھے سمجھ نہیں آئی۔” میں حیرانگی سے بولا
میرا ہاتھ تھام کر بولا
“ سمجھاتا ہوں پہلے آمین بولو۔”
میں بولا میں شادی شدہ ہوں اور مجھے تمہاری دعا پسند نہیں آئی۔
وہ بولا پسند آئے گی میرے بھائی آمین کہو۔ ”میرا ہاتھ بدستور اسکے ہاتھ میں تھا“ میں نے آمین بولا.
وہ انتہائی پیار سے میرے پاس ہو کر سرگوشی میں بولا
“ حور الجنتہ ، لا یصلی ولا یا یصوم”
“جنت کی حور نہ نماز پڑھتی ہے اور نہ روزہ رکھتی ہے۔”
دعا کا مطلب سمجھ آیا تو میرے وجود کا رواں رواں آمین کہہ گیا...!!!😃
_سب دوست ایک بار درودشریف پڑھ لیں_
_ایک بار درودشریف پڑھنے سے_
_ﷲ تعالیٰ دس مرتبہ رحمت فرماتے ہیں_
صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم
#جنت #حور #مسکراہٹ