23/04/2026
یہ زمین کی نہیں بلکہ سیارہ مریخ کی حقیقی تصویر ہے۔ چاند کے بعد مریخ واحد سیارہ ہے، جس پر سائنس دانوں نے سب سے زیادہ تحقیق کی ہے اس سیارے پر درجنوں خلائی جہاز بھیجے گئے ہیں۔ کیوں کہ ہمیں امید ہے کہ اگر "نظام شمسی" میں کہیں بھی زندگی ممکن ہے تو وہ مریخ پر ہی ہوسکتی ہے۔۔ زمانہ قدیم کے لوگ مریخ سیارہ جنگ اور غضب کی علامت سمجھتا تھا، لیکن جدید سائنس نے ثابت کیا ہے کہ یہ کوئی ستارہ نہیں ہے،،، بلکہ ایک سیارہ ہے جو کہ زمین سے کئی طرح سے مشابہت رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن مریخ کی ماحول اور کشش ثقل بہت منفرد ہے۔ اگر آپ کا وزن زمین پر 163 پاؤنڈ ہے تو مریخ پر آپ کا وزن صرف 62 پاؤنڈ ہوگا گویا آپ وہاں غیر معمولی طور پر ہلکا محسوس کرتے ہیں۔ جی ہاں آپ نے ٹھیک سنا اور پڑھا۔
ناسا سائنـسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ کی فضا تقریباً مکمل طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ پر مشتـمل ہے جو کہ 98 فیصد سے بھی زیادہ ہے جب کہ زمین پر یہ گیس صرف 0.04 فیصد ہے۔ اسی لیے مریخ پر سانس لینا ناممکن ہے،، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وہاں برف ہے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ وہ برف ہے جو پانی کے جمنے سے بنتی ہے کرہ ہوائی میں "سفید تہـیں" اس بات کا ثبوت ہیں کہ مـریخ پر کبھی برفانی دور گزر چکا ہے۔۔ اور شاید وہاں کبھی وہاں پانی بہتا تھا۔
درحقیقت سال 2015 میں سائنـسدانوں نے کچھ ایسے شواہد بھی دریافت کیے تھے کہ گرمـیوں میں وہاں یعنی مریخ کـھارا پانی بہہ سکتا ہے۔۔ سیارہ مریخ کا دن زمین سے صرف چالیس منٹ لمبا ہوتا ہے لیکن اس کا سال زمین کے 687 دنوں کے برابر ہوتا ہے۔
مریخ کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ نظام شمسی کے سب سے بڑے پہاڑ "اولمپس مونز" بھی مریخ پر موجود ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ ماؤنٹ ایورسٹ سے تقریباً تین گنا بلند اور پورے فرانس کے ملک جتنا چوڑا ہے، جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک سنا اور پڑھا۔ یہ نظام شمسی کا سب سے اونچا پہاڑ ہے۔
مریخ سیارہ زمیـن سے تقریباً سات کروڑ 78 لاکھ کلومیٹر دوری پر واقع ہے، کبھی کبھی یہ فاصلہ کم اور کبھی زیادہ رہتا ہے کیوں کہ زمین اور مریخ دونوں موشن میں ہیں، اب انسان مریخ کو اپنا اگلا گھر بنانے کے قریب ہیں،، کیونکہ ناسا اور نجی کمپنیوں نے طاقتور راکٹ تیار کیے ہیں جو انسانوں کو وہاں لے جا سکتے ہیں۔
سائنــس دانوں کا اندازہ ہے کہ انسان 2030 کی دہائی تک مریخ پر قــدم رکھ چکے ہونگے اور سال 2035 تک وہاں پہلی انسانی بستی قائم ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک منٹ کے لیے سوچیں کہ یہ کتنا حیرت انگیز ہوگا، جب انسان زمین کے بعد کسی اور سیارے پر اپنا جھنڈا لہرائیں گے، وہی مریخ جیسے کبھی غصے کا ستارہ کہا جاتا تھا اب انسانوں کے لیے ایک نئی دنیا بننے کے دہانے پر ہے۔۔۔۔۔ یہ ہیلی کاپٹر ناسا کا ہے جو اب بھی مریخ پر موجود ہے۔۔۔۔۔۔ مریخ کی یہ تصویر کیوروسٹی روور نے اپنے بازو والی کیمرے سے لی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!