Al Mahmood Industries Pvt Ltd

Al Mahmood Industries Pvt Ltd Manufacturer of profile sheet,Chouwkat,Z funnel,C funnel & steel sheets related manufacturing items

  Fata/Pata
18/05/2026

Fata/Pata

18/05/2026
11/05/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“امارت (عہدہ) طلب نہ کرنا، کیونکہ اگر تمہاری خواہش پر وہ تمہیں دے دی گئی تو تم اس کے سپرد کر دیے جاؤ گے، اور اگر وہ تمہاری طلب کے بغیر تمہیں ملی تو پھر اس پر تمہاری مدد کی جائے گی۔”

حوالہ: مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3680

اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے منصب، عہدے اور ذمہ داری کے بارے میں نہایت اہم اصول بیان فرمایا ہے کہ عہدہ خود طلب کرنا مناسب نہیں، کیونکہ جو شخص اسے اپنی خواہش سے حاصل کرتا ہے وہ اکثر اس کی بھاری ذمہ داری اور آزمائش میں تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے، جبکہ اگر کوئی ذمہ داری اللہ کے حکم یا لوگوں کے اعتماد سے ملے تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرماتا ہے، اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ مومن کو دنیاوی عہدوں اور اقتدار کی خواہش میں حد سے نہیں بڑھنا چاہیے بلکہ اخلاص، دیانت اور اللہ پر توکل کے ساتھ ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، مثال کے طور پر اگر کسی کو بغیر طلب کے کوئی منصب ملے اور وہ عدل، ایمانداری اور اللہ سے مدد مانگتے ہوئے اس کو نبھائے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے آسانی پیدا فرما دیتا ہے، یہ حدیث ہمیں یہ یقین دلاتی ہے کہ اصل کامیابی عہدہ حاصل کرنے میں نہیں بلکہ اسے دیانت اور تقویٰ کے ساتھ نبھانے میں ہے۔

24/01/2026
24/01/2026

کاغذوں میں معاشی استحکام دکھایا جا رہا ہے، مگر زمینی حقائق میں پاکستان بالخصوص ملاکنڈ ریجن کی صنعت شدید بحران کا شکار ہے۔ فیکٹریاں مسلسل بند ہو رہی ہیں، سرمایہ ملک سے باہر منتقل ہو رہا ہے، اور سرمایہ کاروں کا اعتماد تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔
افراطِ زر میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں وقتی تیزی کے باوجود، حقیقی سرمایہ کاری 52 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ معاشی پالیسیاں صنعت دوست نہیں رہیں۔
ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ پاکستان کو اب عالمی سطح پر ’’غیر سرمایہ کاری کے قابل‘‘ (Un-investible) ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اگر فوری اور سنجیدہ اصلاحات نہ کی گئیں تو یہ خطرناک صنعت کشی (De-industrialization) ملکی معیشت، روزگار اور برآمدات کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان کا باعث بنے گی۔
ہم حکومتِ پاکستان، ایف بی آر اور متعلقہ اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ صنعتوں کے تحفظ، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی، اور پیداواری شعبے کو فوری ریلیف دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔

24/01/2026
18/01/2026

فاٹا / پاٹا انڈسٹری
فاٹا/پاٹا انڈسٹری زندہ رکھو!
فاٹا/پاٹا کے ساتھ امتیاز ختم کرو!
انڈسٹری بندش نہیں، ریلیف دو!
کاروبار دشمن پالیسیاں نامنظور!

18/01/2026

والدین اپنے بچوں کو علم، اخلاق اور بہتر مستقبل کے خواب کے ساتھ تعلیمی اداروں میں بھیجتے ہیں۔

لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض اداروں میں

انتظامیہ کی سرپرستی میں ایسی بیہودہ اور غیر اخلاقی سرگرمیاں منعقد کروائی جاتی ہیں

جو نہ صرف ہمارے معاشرتی اقدار کے خلاف ہیں بلکہ بچوں کے کردار اور ذہن سازی پر بھی منفی اثر ڈالتی ہیں۔

Address

Pitaw Palai Road Dargai
Dargai

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Mahmood Industries Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share