31/08/2026
♦️ موسم
31 اگست سے 4 ستمبر تک
آج سے تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جو 3 اور 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ سمندری بادلوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو چکا ہے۔ آئندہ 3 سے 4 دن کراچی ڈویژن، ساحلی پٹی، حیدرآباد ڈویژن، میرپورخاص ڈویژن اور تھرپارکر کے مختلف حصوں میں گھنے بادلوں کا پھیلاؤ رہنے کا امکان ہے۔ گرمی کی شدت میں کافی کمی محسوس ہوگی، رات کا موسم ٹھنڈا رہے گا اور کہیں کہیں رم جھم بھی ممکن ہے۔
ستمبر کے پہلے ہفتے میں جو بارشوں کے امکانات تھے، اب ان میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ راجستھان تک اچھی بارشیں دے گا، لیکن سندھ کے اوپر ان دنوں اینٹی سائیکلونک خشک ہوائیں اور 10004 ہائی پریشر بننے کا امکان ہے۔ اس لیے مشکل ہے کہ بارشیں تھر تک بھی پہنچ سکیں۔