Deona Welfare Society

Deona Welfare Society دیونہ گاؤں کی صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز ہو چکا ہے۔
انشاءاللہ
جلد ہی سارا گاؤں صاف شفاف نظر آئے گا۔
بغیر کسی سیاسی و ذاتی مفاد کے

04/03/2026

اہم اعلان برائے اہلیانِ دیونہ
تمام اہلِ علاقہ دیونہ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروائی جاتی ہے کہ گاؤں میں پیشہ ور گداگروں اور مانگنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ افراد مختلف لوگوں کے نام لے کر گھریلو خواتین اور بزرگوں سے رقم طلب کر رہے ہیں، جو باعثِ تشویش ہے۔
لہٰذا تمام اہلِ دیونہ سے گزارش ہے کہ خصوصاً ماہِ رمضان المبارک میں اپنے صدقات و خیرات کا حق سب سے پہلے اپنے مستحق رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور گاؤں کے حقیقی غریب و نادار افراد کو پہنچائیں۔
پیشہ ور بھکاریوں کو پیسے دے کر نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ مقامی مستحق افراد کی حق تلفی بھی ہوتی ہے۔
تمام اہلِ علاقہ سے اپیل ہے کہ:
ایسے پیشہ ور افراد کو گلی محلوں میں داخل نہ ہونے دیں۔
انہیں سڑکوں اور راستوں پر بیٹھنے کی اجازت نہ دیں۔
انہیں آگاہ کریں کہ مقامی کمیٹی اور پولیس کی جانب سے گاؤں میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد ہے۔
اگر کوئی فرد زبردستی کرے یا ہراساں کرے تو فوری طور پر متعلقہ تھانے رحمانیہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔
اپنی اور اپنے گاؤں کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اپنے عطیات صحیح اور مستحق ہاتھوں تک پہنچائیں۔
آئیے ہم سب ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے گاؤں کو پیشہ ور بھکاریوں سے پاک رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ضرورت پڑنے پر ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کروانے میں بھی تعاون کریں۔ہر بندہ اپنی ذمہ داری سمجھ کر اس کام پہ توجہ کرے۔
منجانب:
اہلیانِ دیونہ
و
دیونہ ویلفیئر سوسائٹی

10/01/2026

بخدمت
جناب ڈپٹی کمشنر صاحبہ
ضلع گجرات
عنوان: دیونہ گاؤں میں گرین بس سٹاپ کے قیام کے لیے درخواست
محترمہ صاحبہ!
مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہم اہلیانِ دیونہ گاؤں آپ کی توجہ ایک نہایت اہم عوامی مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ گجرات تا لالہ موسیٰ روٹ پر جی ٹی روڈ کے کنارے دیونہ گاؤں، نزد تھانہ رحمانیہ اور زمان ہوٹل ایک مرکزی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔
اسی مقام پر یونین کونسل دیونہ کا دفتر واقع ہے، جہاں روزانہ سینکڑوں مرد، خواتین اور بچے سرکاری امور کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ مزید برآں، اسی علاقے میں گورنمنٹ پرائمری اسکول فار بوائز دیونہ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول و کالج فار گرلز دیونہ، اور گورنمنٹ کالج فار بوائز اینڈ گرلز میرپور قائم ہیں، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اور بالخصوص لیڈی اساتذہ آمد و رفت کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ دیونہ گاؤں، میرپور ماجرہ، سوہل گورسیاں، گدیاں، بانیاں اور چوہان گاؤں کے ہزاروں افراد اسی مقام سے روزمرہ سفر کرتے ہیں، مگر بدقسمتی سے یہاں گرین بس سروس کا کوئی باقاعدہ سٹاپ موجود نہیں، جس کی وجہ سے عوام، خاص طور پر خواتین، طالبات اور بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
محترمہ صاحبہ!
جس طرح جی ٹی روڈ پر جلیانی، منڈی، چک مرتضیٰ اور کلیوال سیداں جیسے دیہات میں گرین بس سٹاپس قائم کیے گئے ہیں، اسی طرح دیونہ گاؤں میں بھی گرین بس سٹاپ قائم کیا جانا عوامی ضرورت اور انصاف کا تقاضا ہے۔
ہم پرامید ہیں کہ آپ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیونہ گاؤں میں گرین بس سٹاپ کے قیام کے احکامات صادر فرمائیں گی۔
آپ کی اس مہربانی سے علاقہ مکینوں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوگی۔
والسلام
درخواست گزار:
اہلیانِ دیونہ گاؤں،
میرپور ماجرہ، چوہان، بانیاں، سوہل گورسیاں

13/11/2025
06/10/2025

گجرات اور لالہ موسی کے درمیان ٹرین کراسنگ کے لیے استعمال ہونے والا اسٹیشن دیونا جلیانی

24/09/2025

Address

Deona Mandi
Gujrat
50600

Telephone

+923136213602

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deona Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share