Dr. Fahad Abro

Dr. Fahad Abro Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr. Fahad Abro, Structural Engineer, Hala New, Hala.

03/11/2025

ہنرمندوں کا سارا زمانہ ہے۔۔۔
میری بیٹی نے ٹورنٹو یونیورسٹی میں ایک ایسے پروگرام میں داخلہ لیا ہے جو تخلیقی صلاحیتوں (Creative Skills) کے عملی اطلاق سے متعلق ہے۔ یعنی یہاں تخلیق اور اس کے حتمی نتیجے، دونوں پر بیک وقت کام کیا جاتا ہے۔
اس پروگرام میں کچھ ایسے پروفیسر بھی ہیں جو روایتی طور پر پی ایچ ڈی نہیں رکھتے، بلکہ اُن کی اصل پہچان اُن کا عملی تجربہ ہے۔ ان کی اکیڈمک تعلیم محدود ضرور ہے، مگر اُن کے ہینڈز آن تجربے نے انہیں یونیورسٹی کے طلبہ کو پڑھانے کے قابل بنایا ہے۔
چند روز قبل میں نے ایک پوسٹ لکھی تھی جس میں ذکر کیا تھا کہ بلیو کالر جابز کی مارکیٹ آئندہ برسوں میں مزید بہتر ہونے جا رہی ہے۔ بلیو کالر جابز سے مراد وہ پیشے ہیں جن میں ہاتھ سے کام کرنے والے ہنر مند افراد شامل ہوتے ہیں — مثلاً ٹیکنیشن، مکینک، الیکٹریشن وغیرہ۔
اس پوسٹ کو پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے کئی معروف افراد نے شیئر کیا، مگر کچھ لوگوں نے بات کو سمجھنے کے بجائے طنزیہ تبصرے کیے۔
ہمارے معاشرے میں ایک عام سوچ ہے کہ بی اے، ایم اے یا کسی آرٹس مضمون کی اعلیٰ تعلیم ہی اصل تعلیم ہے، جبکہ ٹیکنیکل سکلز یا عملی تعلیم کو کم تر سمجھا جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کے نزدیک تعلیم کا مطلب صرف ڈیجیٹل مارکیٹنگ یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس پڑھنا ہے، اور اگر کوئی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی بات کرے تو اسے عوام کو گمراہ کرنا قرار دیتے ہیں۔
پاکستان میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے علیحدہ ادارے موجود ہیں جہاں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (DAE) جیسے کورسز کرائے جاتے ہیں۔ مگر میٹرک یا انٹر کے بعد زیادہ تر طلبہ اس سمت نہیں جاتے۔
یہ تعلیم ایم فل یا پی ایچ ڈی کی طرح ڈگری نہیں دیتی، لیکن اس میں حاصل ہونے والا عملی تجربہ ہی اصل طاقت ہوتا ہے۔
پاکستان کے بہت سے نوجوان بیرونِ ملک جانے کا خواب دیکھتے ہیں۔ مگر روایتی یونیورسٹی ڈگری کے بعد جب تجربہ نہ ہو تو انہیں ہنرمند ویزا یا سکل کلاس میں اپلائی کرنے میں مشکلات آتی ہیں۔ اگر پوسٹ گریجویشن کے لیے جانا ہے تو اسکالرشپ مل جائے تو بہتر، ورنہ اپنے خرچے پر بیرون ملک پڑھنا بہت مہنگا پڑتا ہے۔
ایسے میں سب سے مؤثر راستہ یہی ہے کہ ٹیکنیکل تعلیم حاصل کی جائے، ڈپلومہ کیا جائے اور عملی تجربہ لیا جائے۔ جو کام جانتا ہو، اس کے لیے دنیا میں کمی نہیں۔
ریموٹ جابز نے کمپیوٹر پر ہونے والے کاموں میں سخت مقابلہ پیدا کر دیا ہے۔ آج آپ کا مقابلہ صرف اپنے ملک کے لوگوں سے نہیں بلکہ پوری دنیا کے ہنر مندوں سے ہے۔
اگر پوری دنیا کمپیوٹر پر ہی بیٹھ جائے تو ہاتھ کے ہنر والے کام کون کرے گا؟
جب ہنر مند کم ہوتے ہیں تو ان کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔
جہاں ایک الیکٹریشن درکار ہے وہاں کوئی پروجیکٹ مینیجر کام نہیں کر سکتا۔ جس کے گھر کا اے سی خراب ہے، اسے وہی ٹیکنیشن چاہیے — وہاں گرافک ڈیزائنر کام نہیں آئے گا۔
ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ڈاکٹر، انجینئر، ایم بی اے، ڈیجیٹل مارکیٹنگ یا اے آئی جیسے مضامین کے علاوہ کسی فیلڈ کو وقعت نہیں دیتے۔
جو ان فیلڈز کے علاوہ کسی اور راستے کی بات کرے، ہم اس کا مذاق اڑانے لگتے ہیں۔
حالانکہ ہر معاشرے کو ہر طرح کے پیشوں کی ضرورت ہوتی ہے، اور ترقی اسی وقت ممکن ہے جب سب کردار اپنی اپنی جگہ مضبوط ہوں۔
کامیاب وہی ہوتا ہے جو اپنے مواقع خود بناتا ہے۔
کیرئیر پلاننگ خود کی جاتی ہے، کسی دوسرے کے لیے نہیں۔
اگر بیرونِ ملک جانا ہے تو پہلے اس ملک کی جاب مارکیٹ کا مطالعہ کریں۔
روایتی پیشوں کی محدود فہرست سے باہر نکلیں۔
دنیا میں بے شمار فیلڈز ایسی ہیں جو ڈاکٹر یا انجینئرنگ سے زیادہ آمدنی دیتی ہیں۔
میرا ذاتی خیال ہے کہ پاکستان کو عملی نوعیت کے شعبوں پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔
ہمارے بی اے اور ایم اے ڈگری ہولڈرز بے روزگار اس لیے ہیں کہ انہیں معلوم ہی نہیں کہ ان کی ڈگری کا عملی اطلاق کہاں ہے۔
تعلیم وہ ہونی چاہیے جس کے بعد بندے کو یقین ہو کہ "میں اس علم کے بدلے کہاں ہائر ہو سکتا ہوں"۔
سوچ سمجھ کر تعلیمی فیصلے کریں،
اور اگر کوئی عملی بات سمجھ نہ آئے تو اس پر طنز کرنے کے بجائے اپنی ریسرچ بڑھائیں
روبینہ یاسمین کی خوبصورت تحریر
Rubina Yasmeen
یہ تحریر اگر آپ کو پسند ائی ہے تو لازمی اسے شئیر کریں تاکہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں

From Sindh to Colorado: The First Pakistani Deputy Sheriff 🇵🇰➡️🇺🇸Kashif Khalid grew up in a small town in Sindh, Pakista...
03/11/2025

From Sindh to Colorado: The First Pakistani Deputy Sheriff 🇵🇰➡️🇺🇸

Kashif Khalid grew up in a small town in Sindh, Pakistan.
Today, he wears a badge in Colorado — as the state’s first Pakistani Deputy Sheriff.

A story of impossible dreams, relentless determination, and barriers shattered. 💫

👉 Read the full story:
https://rumzarwrites.blogspot.com/2025/10/from-sindh-to-colorado.html

📖 Follow for more real stories of courage, grit, and inspiration:
https://www.facebook.com/RumZarWrites

The powerful story of Kashif Khalid who buried his dreams at 18, survived corruption in Pakistan, and became Colorado's first Pakistani Deputy Sheriff

29/08/2022
10/07/2022

Address

Hala New
Hala
70120

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Fahad Abro posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share