28/07/2026
آج آزاد کشمیر میں ایک طرف خون بہایا جا رہا ہے اور دوسری طرف زبردستی الیکشن کرائے جا رہے ہیں، یہ ناقابلِ برداشت عمل ہے، ہمارے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔
ایک معصوم کشمیری کی جان، ایسے سو انتخابات پر بھاری ہے۔
ہمارے حکومتی ادارے اس وقت اپنے لوگوں پہ ظلم و جبر کر کے اپنے ہی لوگوں کے دلوں میں نفرت ڈال رہے ہیں۔ انتخابات کروائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ "یہ ہمارا جمہوری حق ہے"۔
اگر انتخابات کرانا جمہوری حق ہے، تو کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور جان کا تحفظ اس سے بھی بڑا حق ہے، پر امن احتجاج بھی جمہوری اور آئینی حق ہے۔
جو لوگ اس نازک صورتحال میں انتخابات کی مہم چلا رہے ہیں کل اپنی عوام کے سامنے ذلیل و رسوا ہو کر رہ جائیں گے۔ میں ان سے بھی گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ:
خدارا عقل سے کام لیں۔ پولنگ اسٹیشن خالی پڑے ہیں۔ ووٹ کا تناسب 8-10 فیصد سے زیادہ نہیں۔ ایسے حالات میں بننے والی حکومت بھی عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہو سکتی اور ہر دو صورت یہ الیکشن بھی دوبارہ ہوں گے۔
یہ وقت سیاست کا نہیں، انسانیت کا ہے۔
اس وقت ہمیں چاہیے کہ ہم انتخابات کو ایک طرف رکھ کر پہلے کشمیر میں امن بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، مزاکرات کا راستہ ہموار کریں۔ ظلم اور تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔ مسئلے بات چیت اور انصاف سے ہی حل ہوتے ہیں۔
ہماری فورسز اور عوام آپس میں بھائی ہیں۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں آمنے سامنے کھڑا کیا جا رہا ہے تاکہ تیسری قوتیں فائدہ اٹھائیں۔
میری تمام کشمیری بھائیوں بزرگوں سے دردمندانہ اپیل ہے:
انتخابات کو چند دن کے لیے موخر کرائیں۔ پہلے اپنے کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیں۔ اگر آپ کشمیر میں موجود نہیں تو ان کا ساتھ دینے کیلئے قرآن پڑھیں، نمازیں پڑھیں، ان کے حق میں دعا کریں اور ان کی آواز بنیں۔
اللہ تعالیٰ کشمیر میں امن قائم کرے اور مظلوموں کو ان کا حق دے۔ آمین، یا رب العالمین