29/05/2025
پہلے، حکومت نے عوام کو سولر انرجی کی طرف راغب کرنے کے لیے سولر پینلز، انورٹرز، اور متعلقہ سامان پر کچھ یا تمام ٹیکس معاف کیے ہوئے تھے، جیسے:
کسٹمز ڈیوٹی (جب مال باہر سے امپورٹ کیا جاتا تھا)
سیلز ٹیکس
ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT)
یہ سب یا کچھ ٹیکس معاف تھے، تاکہ سولر سسٹم سستے ہوں اور زیادہ لوگ استعمال کریں۔
اب اگر ٹیکس استثناء ختم کر دی گئی ہے تو:
امپورٹ پر کسٹمز ڈیوٹی یا دیگر ٹیکسز لاگو ہوں گے۔
لوکل مارکیٹ میں #سولر سسٹم مہنگے ہو جائیں گے۔
عوام کے لیے سولر سسٹمز لگوانا مشکل یا مہنگا ہو سکتا ہے۔