Quick learn Cs & it

Quick learn Cs & it Learn programming and share programming experiences and exercises to make evolution in programmers w

04/06/2025

📢 پریس کانفرنس – آئی ٹی گریجویٹس آزاد کشمیر
"ہم تعلیم یافتہ ہیں، بے بس نہیں!"

آزاد کشمیر میں میرٹ کی بدترین پامالی جاری ہے۔
ہزاروں آئی ٹی گریجویٹس، جنہوں نے اپنی زندگیاں تعلیم کے نام کر دیں، آج در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

عدالت عالیہ کے واضح احکامات کے باوجود
287 نشستوں پر آج تک این ٹی ایس نہیں کروایا گیا
B-11، B-16، B-17 کی تمام کمپیوٹر پوسٹس بدستور تاخیر کا شکار ہیں
ہماری زندگیاں "کمیٹیاں، انکوائریاں اور فائلوں" میں دفن ہو رہی ہیں۔

✊ ہمارا مطالبہ:

ہم حکومت آزاد کشمیر، محکمہ تعلیم، اور AJKPSC سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ:

1. تمام کمپیوٹر پوسٹس (B-11, B-16, B-17) پر فوری طور پر NTS ٹیسٹ منعقد کروائے جائیں

2. شفاف، میرٹ پر مبنی سلیکشن سسٹم یقینی بنایا جائے

3. عدالت عالیہ کے حکم پر فوری عمل درآمد کیا جائے

🕒 وارننگ:

> اگر 15 دن کے اندر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو:

💥 ہم پورے آزاد کشمیر سے سر پر کفن باندھ کر آزاد کشمیر اسمبلی کی طرف مارچ کریں گے۔

ہم پرامن ہیں، لیکن خاموش نہیں رہیں گے۔

ہم نے تعلیمی ڈگریاں احتجاج کے لیے حاصل نہیں کی تھیں —
لیکن اگر ریاست نے ہماری قابلیت کو نظر انداز کیا، تو ہم اپنے حق کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

آئی ٹی گریجویٹس کا اتحاد
📍 سنٹرل پریس کلب، مظفرآباد
📅 4 جون 2025
AJKPSC ( Public Service Commission Of AJK)
Students of AZAD Kashmir
Pakistan Super League

29/12/2023
20/03/2023

Address

Karachi
74600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quick learn Cs & it posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Quick learn Cs & it:

Share