Science ki Duniya سائنس کی دنیا

Science ki Duniya سائنس کی دنیا Facebook's Most Famous Urdu Natural Science Page
(965)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ سائنس کی دنیا ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

تعارف:۔
سوشل میڈیا کے جہاں دوسرے فوائد کو نہیں جھٹلایا جا سکتا وہیں قطعا اس بات سے بھی صرف نظر نہیں کیا جاسکتا کہ یہاں پر بڑی تعداد ان لوگوں کی بھی ہوتی ہے جو یہاں پر سیکھنے/جاننے کے لیئے تشریف لاتے ہیں اور تقریبا تمام ہی سوشل میڈیا سے جڑے افراد دوسرے احباب سے سیکھتے ہیں۔

اور اسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے کچھ عرصہ پہلے یہ پبلک گروپ (سائنس کی دنیا) تشکیل دیا گ

یا ہے۔ کہ علم سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی قیمتی چیز نہیں اور علم کا حاصل کیا جانا تو نہایت ہی سعادت کی بات ہے۔

اور اس گروب کے سب سے بڑے (بڑے سے مراد زیادہ سیکھنے کا شوق رکھنے والے) طالبعلم اس گروپ کے ایڈمنز ہیں۔

اگر ہم (ایڈمنز) آپ ممبران سے کچھ نہ کچھ سیکھ سکیں تو یہ ہمارے لیئے باعث سعادت ہوگا۔ اورر ہم (ایڈمنز) اس بات کی بھرپور امید کرتے ہیں کہ یقینا یقینا آپ تمام معزز ممبران بھی ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کریں گے اور یقینا سیکھیں گے بھی۔

اور ہم اس بات پر بھی انتہائی پُرامید ہیں کہ آپ گروپ کے ماحول کو ایک علمی درسگاہ بنائیں گے کہ جہاں ہر سیکھنے اور سکھانے والے کے لیئے بھرپور سامان مہیا ہوگا

بہت اہم ضروری نوٹ:۔
"سائنس کی دنیا" ایک پبلک فورم ہے جہاں ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد موجود ہیں اور ہر طرح کے سماجی، سیاسی، تنظیمی و جماعتی، لسانی اور مذبی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں اور گروپ انتظامیہ کے لیئے ان تمام متفرقات سے بالاتر ہوکر تمام ممبران برابری کے درجہ رکھتے ہیں بس یہ ایک خالص علم دوست فورم ہے۔ شکریہ
والسلام
ایڈمنز سائنس کی دنیا


مقاصد:۔
سائنس کا مطلب ہے "جاننا"
اور یقینا ہمارا مقصد بھی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ جانا جائے۔
ہم میں سے اکثر لوگ موبائل استعمال کرتے ہیں لیکن ہم میں سے بہت ہی کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ یہ موبائل کس طرح سے کام کرتا ہے کس طرح سے آپ اس موبائل کے ذریعے ہزاروں میل فاصلے پر موجود اپنے عزیزوں سے رابطہ کرتے ہیں۔
باقی باتیں اپنی جگہ ہم میں سے تو اکثر لوگ اپنے جسم کے افعال کی بھی مکمل معلومات نہیں رکھتے کتنے ہی لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ پانی کا ہمارے جسم میں کیا فنکشن ہے ہمارا معدہ کیسے خوراک سے غزائیت حاصل کرتا ہے ہمارا دماغ کیسے کام کرتا ہے وغیرہ وغیرہ یقینا بہت ہی کم لوگ اور خاص کر پاکستان میں تو بہت ہی کم لوگ ایسے ہوں گے کے جو یہ (اوپر والی مثال دیکھیئے) و دیگر معلومات رکھتے ہوں گے۔

ان چیزوں کا یا اپنے جسم کی معلومات کیوں ضروری ہے؟
وہ اس لیئے کہ تاکہ آپ اپنی زندگی کو آسانی سے گزار سکیں اور یقینا جب آپ جانتے ہیں تو بہت سارے مسائل سے بچ جاتے ہیں اور بہت ہی کم مواقع پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تو اس گروپ کا مقصد یہی ہے کہ علم کو پھیلایا جائے اور ایک خوشگوار دوستانہ ماحول میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کی جائیں
تاکہ اپنے لیئے اور دوسروں کے لیئے آسانایاں پیدا کی جاسکیں۔
شکریہ

گروپ کا اخلاقی ضابطہ:۔
گروپ کا رکن بننے کے لیئے شرائط و ضوابط:۔
بحث برائے بحث سے پرہیز کریں ،کسی کی ذاتیات کو نشانہ نہ بنایا جائے،صرف اور صرف سائنسی نظریات پر بات کی جائے،مذہب پر بات یا تنقید نہ کی جائے۔

شروئط و ضوابط:۔


اس فورم پر صرف اور صرف سائنسی پوسٹ اور سائنسی کومینٹس کرنا الائو ہے غیر سائنسی پوسٹس اور کومینٹس کو حذف کرنے کا حق انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔

تمام ممبران اس بات کے پابند ہونگے کہ گروپ میں رہتے ہوئے کسی بھی دوسرے ممبر کو علاوہ کسی ذاتی تنازعہ کے گروپ میں ہونے والی ایکٹیویٹی کی وجہ سے بلاک نہیں کریں گے اور کسی بھی ایڈمن کو تو ہرگز ہرگز نہیں بلاک کریں گے بصورتِ دیگر گروپ انتظامیہ کی جانب سے گروپ پالیسی کے مطابق کاروائی کی جاسکتی ہے۔

سائسن فورم پر کسی بھی موضوع پر مذہبی دلائل دینے سے حد درجہ گریز کریں۔ سائنس کو سائنس کے ہی معنوں میں لیں۔

انتظامیہ سائنس کی دنیا یہ حق محفوظ رکھتی ہے کے بغیر اطلاع کے کوئی بھی پوسٹ اور کومینٹ کو حذف کر دے۔

انتظامیہ سائنس کی دنیا یہ حق بھی محفوظ رکھتی ہے کہ اپنے گروپ کے ضابطہ اخلاق و شروئط و ضوابط میں کسی بھی وقت کوئی بھی تبدیلی کر سکے۔

سائنس فورم پر پوسٹ شیئر کرنے کے قواعد:۔ ایسی پوسٹ کو زیادہ اہمیت دی جائے گی جس میں کوئی سوال کیا گیا ہو۔

پوسٹ "اُردو" یا "انگلش" میں کریں۔ رومن اُردو والی پوسٹ اپروو نہیں کی جاسکے گی۔

صرف لنک یا تصویر والی پوسٹ کو بھی اپروو نہیں کیا جاسکے گا۔ البتہ اگر تصویر کے ساتھ کیپشن لگا ہو اور لنک کے ساتھ آپ کے الفاظ میں اس کی ڈسکریپشن لکھی ہوگی تو پھر ایسی پوسٹ قابل قبول ہوگی۔

دوسری پوسٹ کو شیئر کرنے کے بجائے ڈائریکٹ گروپ میں پوسٹ کریں۔ اور اگر کسی اور کی پوسٹ ہی گروپ میں شیئر کرنی ہوتو اسے کاپی کر کے گروپ میں حوالے اور لنک کے ساتھ ڈائریکٹ ہی پوسٹ کریں۔

غیر سائنسی موضوعات والی پوسٹ اپروو نہیں کی جاسکیں گی۔ چاہے ہی آپ ان موضوعات کو سائنسی ہی کیوں نہ سمجھتے ہوں۔

سائنس فورم پر اپنی ذاتی معلومات، ذاتی ریسرچ، ذاتی پروجیکٹس اور تھیسیس وغیرہ اگر شیئر کرنے ہوں تو اپنی ذمہ داری پر شیئر کریں۔ اس صورتحال کی وجہ سے کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ دار سائنس فورم کی انتظامیہ نہیں ہو گی۔

Address

Office 403 4th Floor Abdullah Chamber I I Chundriger Road Karachi
Karachi
75840

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Science ki Duniya سائنس کی دنیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Science ki Duniya سائنس کی دنیا:

Share