All Kohistan Contractors Association

All Kohistan Contractors Association All Kohistan Contractors Association construction companies and firms contractors union in Kohistan are facilitated

18/05/2026
18/05/2026

جو لوگ صحافت اور سوشل ایکٹوازم کے نام پر ذاتی مفادات، بلیک میلنگ اور منافقت کو فروغ دے رہے ہیں، حقیقت میں وہ معاشرے کے خیرخواہ نہیں بلکہ اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔
اگر آپ واقعی سوشل ایکٹوسٹ ہوتے تو عوام کے مسائل کی بات کرتے، نہ کہ لوگوں کی کامیابیوں سے جلتے اور ہر وقت کردار کشی میں مصروف رہتے۔
کوہستان کی باشعور عوام ایسے بلیک میلرز اور منافق چہروں کو اچھی طرح پہچان چکی ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے اپنے کردار اور اپنے قد کو دیکھا جائے۔
سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے، اور حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ عوام اب بلیک میلنگ، جھوٹے پروپیگنڈے اور منافقت کے خلاف کھڑی ہو چکی ہے۔

(پنج پیرکےذوھیب حیات ڈپٹی کمشنرکوہستان لوئر تعینات)صوابی:حکومتِ خیبرپختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے صوبے ب...
18/05/2026

(پنج پیرکےذوھیب حیات ڈپٹی کمشنرکوہستان لوئر تعینات)
صوابی:حکومتِ خیبرپختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں اعلیٰ انتظامی افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور دیگر سینئر افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اسی سلسلے میں ضلع صوابی کے گاوں پنج پیر سے تعلق رکھنے والے قابل اور باصلاحیت افسر ذوھیب حیات کو ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی پر صوابی بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے اسے ضلع صوابی کیلئے اعزاز قرار دیا ہے۔عامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ذوھیب حیات ایک فرض شناس، دیانتدار اور محنتی افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ کوہستان لوئر میں بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔(صوابی نامہ نیوز).

تنقید برائے اصلاح ایک مثبت عمل ہے، مگر افسوس آج کل سوشل میڈیا پر کچھ لوگ تنقید کے نام پر بلیک میلنگ، کردار کشی اور ذاتی ...
16/05/2026

تنقید برائے اصلاح ایک مثبت عمل ہے، مگر افسوس آج کل سوشل میڈیا پر کچھ لوگ تنقید کے نام پر بلیک میلنگ، کردار کشی اور ذاتی حملے کر رہے ہیں۔
اختلافِ رائے ہر انسان کا حق ہے، لیکن کسی کی عزت اچھالنا، جھوٹی باتیں پھیلانا یا دباؤ ڈالنا ہرگز آزادیٔ اظہار نہیں۔
ہمیں چاہیے کہ تنقید کو اصلاح تک محدود رکھیں، نہ کہ اسے ذاتی دشمنی اور بلیک میلنگ کا ذریعہ بنائیں۔
مہذب معاشرے کی پہچان دلیل، اخلاق اور سچائی سے ہوتی ہے۔


@

26/04/2026

انتہائی افسوسناک خبر
انجینئر حسیب (C&W، اپر کوہستان) کے والدِ محترم انتقال کر گئے ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحوم کا جنازہ آج شام 6 بجے ہری پور میں ادا کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین
ہم انجینئر حسیب اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

17/04/2026

Address

Kohistan Tikai
20200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Kohistan Contractors Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share