Online Purchasing and Earning

Online Purchasing and Earning Asalam o Alaikum:
online work, online purchasing and also Construction work on easy installment.

03/11/2025

دو دعائیں ہم ماں باپ کو دل کھول کر مانگنی چاہیں ۔

ایک یہ کہ ہماری اولاد کو قدر دان لوگ ملیں جو اُن کی محبت اُن کی صلاحیت اُن کی شخصیت اُن کی محنت اُن کی سیرت اور صورت کی قدر کرسکیں اور قدردانی کا حق ادا کرسکیں ۔ خصوصا بیٹیوں کے لئے بار بار کیونکہ ناقدرے ہیروں کو مٹی میں رول دیتے ہیں ۔
مستقبل کے اندیشے اور ماضی کی یادیں سوچ کر خود کو پریشان کرنے کے بجاے جو وقت میسر ہے وہ اپنی اولاد کے لیے گڑ گڑا کر دعائیں کرنے میں کیوں نہ گزاریں ؟
بیٹوں کے والد بھی یہ دعا مانگیں کہ اُن کے بیٹے جن خاندانوں کی بنیاد ڈالیں وہاں وہ ایسے بہترین سربراہ خاندان بنیں جو اپنے گھر والوں کے لئے اخلاق اور معاملات میں محبت اور حسن سلوک میں بہترین ہوں ۔

پھر ایک اور بہترین دعا کی طرف امی نے آج صبح توجہ دلائ کہ جب ہم چھوٹے تھے تو امی بہت دعامانگتیں تھیں کہ میرے بچے جہاں جائیں وہاں لوگ اُن سے محبت کرنے والے ، اُن کو سنبھالنے والے ، اُن کی قدر لرنے والے ، اُن کو سپورٹ کرنے والے اُن کے لئے آسانیاں کرنے والے بنیں اور واقعی دیس سے پردیس آگۓ ایک شہر سے دوسرے شہر اور تیسرے شاید اسی دعاکی برکت سے ہیرے جیسے لوگ ملے ورنہ انسان کس قابل۔ نہ کوی جان نہ پہچان لیکن ہزاروں میل دور سے کی گی دعانے اجنبی دیار میں کچھ لوگ سامنے لاکھڑے کیے جنہوں نے محبت سے گھر اور دل کھول دئیے ۔

ہمارے والدین کے زمانے میں اُن کو دعا پروٹیکشن شیلڈ لگتی کہ جس کے حصار میں بچے دنیا میں جہاں جائیں محفوظ رہیں اور ہمارے زمانے میں ہم دعاوں کے بجاے دوائیں اور سیفٹی اسٹیپس لیتے لیتے یہ بھول ہی گۓ ہیں کہ دعا ہماری اولاد کو ہر اُس موقعے پر بھی بچاسکتی ہے جہاں ہم نہ ہوں ۔

ایک اور دعا جو مجھے خود بہت پسند ہے وہ یہ کہ ہمارے بچوں کو نیک صحبت ملے ۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ جتنی محنت ہم ماں باپ تربیت کے لئے کرتے ہیں زرا سی دیر کی صحبت دوست اُس سے ڈبل ٹرپل اثرات سامنے لاتی ہے ۔ میں نے دیکھا ہے کہ بچے اپنے دوستوں کے دین پر چلتے ہیں تو کیوں نہ ہم دعاکریں کہ ہماری اولاد کو ایسی صحبت ملے جو اُنہیں صراط مستقیم پر ہاتھ پکڑ کے لے کر چلنے والی ہو اور جو قرآن کے نور سے اپنی زندگی کو پر نور کرنے والی صحبت ہو ۔ آمین
دعا
دعا
دعا
ہر انویسٹمنٹ سے زیادہ ضروری اور زیادہ موثر ۔۔

01/11/2025

"انٹرویو" انٹرویو کے دوران ایک میٹرک پاس شخص کئی گریجویٹ لوگوں سے بہتر نکلا۔ دو دن پہلے انٹرویوز لیتے وقت مختلف نوجوان سامنے آتے رہے لیکن ٹیبل پر پڑی سی ویز میں سے ایک سی وی مسلسل ہماری توجہ کا مرکز بنی رہی کیونکہ یہ سی وی ایک میٹرک پاس شخص کی تھی۔ جہاں تمام لوگ مختلف یونیورسٹیز سے گریجویٹ تھے ان لوگوں کے مابین ایک میٹرک پاس شخص کی موجودگی میری توجہ کا مرکز تھی کہ آخر وہ کون سی خود اعتمادی یا صلاحیت ہوگی جو اس شخص کو یہاں لے کر آئی ہے؟

ایک انٹرویو اس لڑکے کا لیا جو گرجویٹ تھا لیکن ایک سال سے بیروزگار تھا۔ سی وی پر موجود تصویر اور تعلیم دیکھ کر لگ رہا تھا کہ آنے والا اچھی پرسنیلٹی کا شخص ہوگا۔
لیکن جیسے ہی وہ اندر داخل ہوا تو سب اندازے بدل گئے۔ گریبان کے بٹن کھلے ہوئے۔ کف اوپر چڑھا رکھے تھے۔ وائیٹ شلوار قمیض پہنا ہوا تھا جو اس وقت وائیٹ نہیں تھا جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ انہوں نے آتے ہوئے کپڑے تک تبدیل نہیں کیے۔ منہ نہیں دھویا۔ کنگھی نہیں کی۔ جوتا بھی پالش نہیں کیا۔

حیران کن بات تھی تو میں نے درمیان میں ہی سوال پوچھا کہ کیا آپ نے انٹرویو کی تیاری کی تھی؟ یا بس ایسے ہی چکر لگانے کا سوچا؟
جی سر تیاری کی تھی۔۔
لیکن بظاہر نظر نہیں آ رہا کہ آپ خاص طور پر صرف انٹرویو دینے پہنچے ہیں؟
جی سر میں بس ایسے ہی چلا آیا جیسے بیٹھا ہوا تھا

ایک انٹرویو دینے والے نے ایم فل کیا ہوا تھا اور اپنی سی وی کو صندوق بنا رکھا تھا۔ سب سے اوپر ایک کارڈ آویزاں تھا جس کے مطابق یہ شخص کسی ادارے کے ڈائریکٹر تھے۔
ہم نے پوچھا وہاں سے آپ کو کتنی آمدنی ہو جاتی ہے؟
کہنے لگے ستر ہزار روپے۔۔
اس کے علاوہ کیا کرتے ہیں؟
ٹیوشنز دیتا ہوں۔
وہاں سے کتنی آمدنی ہو جاتی ہے؟
چالیس سے پچاس ہزار روپے۔

مجھے یہ بات کچھ ہضم نہیں ہو رہی کہ ایک لاکھ سے زائد کمانے والا شخص سب کچھ چھوڑ کر تیس ہزار بیسک سیلری پر کام کرنے کا خواہش مند ہے؟
بس سر یہ میرا شوق ہے۔
میں آپ کے شوق کی قدر کرتا ہوں لیکن آپ کا ایم فل ہے اور آپ کی موجودہ جاب روٹین بھی ڈگری کے مطابق ہے۔ پھر بھی آپ مارکیٹنگ کیلئے انٹرویو دینے آئے ہیں جبکہ مارکیٹنگ میں آپ کی ڈگری بھی نہیں ہے؟
بس سر کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے
پہلے کبھی مارکیٹنگ کی ہے؟
نہیں۔۔
پھر کیسے کریں گے جبکہ مارکیٹنگ بھی ایک سافٹویئر کی ہے؟
مجھے اپنی خود اعتمادی پر یقین ہے سر۔
خود اعتمادی پر یقین کیسے ہوتا ہے؟
بس ہوتا ہے سر۔۔
کیسے ہوتا ہے؟ خود اعتمادی بھی سکلز کے بعد آتی ہے تو کیا سکلز ہیں آپ کے پاس؟
لمبی خاموشی۔۔۔
اس دورانیے میں ہم سوال قومی زبان میں کر رہے تھے اور محترم ٹوٹے پھوٹے انگریزی کے جملوں کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہے تھے میں نے کہا۔۔
ریلیکس رہیں۔۔
انگریزی ایک زبان ہے سکل نہیں۔ آپ تسلی سے اُردو میں جواب دے سکتے ہیں اور اس طرح آپ زیادہ خود اعتماد نظر آئیں گے۔

اب آتے ہیں میٹرک پاس شخص کی جانب۔۔
یہ شخص کمرے میں داخل ہوا۔
بلیک کلر کی ایک سادہ سی شرٹ پہنی ہوئی تھی جو بالکل صاف ستھری اور اچھے سے پریس کی گئی تھی ۔ سادہ سا بیلٹ لیکن ڈیسنٹ تھا۔ جوتے پرانے تھے مگر خوب پالش کر کے چمکائے گئے تھے۔ ہاتھ میں ایک سادہ سی گھڑی پہنی ہوئی تھی۔ معلوم ہوتا تھا کہ کٹنگ کروا کر، داڑھی بنوا کر، نہا کر کنگھی کی اور تیار ہو کر ایک سادہ سا پرفیوم لگا کر انٹرویو دینے پہنچے ہیں۔
اپنا پہلا تاثر ہی اتنا کمال دیا کہ ڈگری پر لکھی میٹرک تعلیم کی اہمیت ایک یونیورسٹی کے گریجویٹ سے زیادہ دکھائی دی۔
بیٹھنے کا انداز پرکشش تھا۔ دھیما لہجہ اور بہترین آئی کنٹیکٹ تھا۔ اوور کانفیڈنٹ نہیں تھے لیکن کانفیڈینس کمال کا تھا۔

ہم نے بار بار ایک بات پوچھی کہ اگر ہم آپ کو رکھ لیتے ہیں تو آپ ایک ماہ میں کتنے سافٹویئر سیل کر سکتے ہیں؟
انہوں نے کوئی خود اعتمادی کی بات نہیں کی بلکہ کہا کہ یہ بات تو میں سافٹویئر کے بارے جاننے اور ٹرینینگ لینے کے بعد ہی بتا سکتا ہوں۔ ❤️
میں نے اپنے سامنے پڑا ہوا بال پوائنٹ ان کے آگے کیا اور کہا کہ اسی کمرے میں اسے فروخت کرنا ہو تو آپ کیسے کریں گے؟
یہی سوال میں نے ہر شخص سے کیا تھا۔ کوئی ہنسنے لگا تو کوئی خاموش بیٹھا رہا لیکن یہ میٹرک پاس شخص بار بار نئی وجہ تلاش کر کے بال پوائنٹ خریدنے پر ہمیں اکساتا رہا۔۔
بال پوائنٹ پر نیچے کی طرف ایک داغ لگا ہوا تھا میں نے کہا یہ کیا ہے؟
کہنے لگے" آپ کے ہاتھ میں سیمپل ہے اگر آپ خریداری کریں گے تو آپ کو فریش دیا جائے گا"🌹
آپ کا سیمپل ہی اچھا نہیں ہے تو میں یقیں کیسے کر لوں؟
سیمپل مختلف لوگوں کے ہاتھ سے گزر کر آپ کے پاس آیا ہے جبکہ فریش صرف آپ کے ہاتھ آئے گا۔

بہت دیر تک بہت دلچسپ باتیں ہوئیں۔۔
جہاں انہیں بات سمجھ نہ آتی وہاں کوئی بھی جواب دینے سے پہلے فوراً کہتے تھے" مجھے سمجھ نہیں آئی وضاحت کر دیں یا دوہرا دیں"

ان کے پاس ان کے مطابق دو شرٹس ہیں جسے وہ عام استعمال میں نہیں لاتے جب کسی جگہ جانا ہو تب اسے اچھے سے دھو کر پریس کر کے زیبِ تن کرتے ہیں۔
آخر میں ہاتھ ملا کر میں نے کہا کہ آپ سے مل کر بے حد خوشی ہوئی اور سامنے پڑے فارم پر اپنے ریمارکس دیتے ہوئے لکھا۔۔۔
ہائیلی ریکمنڈڈ۔۔۔ ❤️

دیکھیے آپ کی ڈگری یا حاصل کردہ نمبر کبھی بھی آپ کے ذہین یا با صلاحیت ہونے کا ثبوت نہیں ہو سکتے بہت کچھ آپ مختلف جگہوں پر جاب کرتے ہوئے سیکھتے ہیں یا پھر ارد گرد کے ماحول سے آپ کی مکمل شخصیت بنتی ہے ۔۔

18/10/2025
08/06/2024

پنجابی کہاوت ہے اَنھی پیوے تے کتُی چَٹے۔۔

*بخدمت جناب CEOs صاحبان الیکٹرک سپلائر کمپنیز پاکستان ..*
*جناب عالی،*
*گزارش ھے کہ تمام ملک کے بجلی کے صارفین کو ان 13 نکاتی ٹیکسز کے سلسلہ کی وضاحت کی جاۓ .......* *شکریہ*

*1.بجلی کی قیمت ادا کر دی تو اس پر کون سا ٹیکس؟*
*2.کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کاٹیکس؟*
*3.کس پرائیس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟*
*4 .کون سیے فیول کی کس پرائیس پر ایڈجسٹمنٹ؟*
*5.بجلی کے یونٹس کی قیمت ( جو ھم ادا کر چکے) پر کونسی ڈیوٹی اور کیون؟*
*6.ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ھم کیبل استعمال کرتے ھین الگ سے پیسے دیکر ..*
*7.جب بل ماھانہ ادا کیا جاتا ھے تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ھے؟*
*8. کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟*
*9.جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رھےھیں تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟*
*10.کس چیز کے اور کون سے further ( اگلے) چارجز.*
*11.ود ھولڈنگ چارجز کس شے کے؟*
*12. میٹر تو ھم نے خود خریدا تھا اسکا کرایہ کیوں؟*
*13. بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟*
*اگے سینڈ کیجے گا تاکہ میپکو چٸرمین یا سی ای اوتک یہ میسج پہنچ جاۓ*
*منجانب؛ صارفینِ بجلی*

12/04/2024

بھاولنگر واقعہ سے سبق حاصل کرنا چاہیئے

بھاولنگر میں پولیس اور فوج کا آپس میں صلح ہوچکی ہے، اب آتے ہیں کہ اصل حقائق کی جانب جس کی وجہ سے مُلک کے دو بڑے ادارے یعنی بڑا بھائی چھوٹے بھائی سے لڑپڑا-

اصل حقائق :

بھاولنگر کے تھانہ مدرسہ کے ایس ایچ او رضوان پہلے پولیس میں سپاہی تھا - گیارہ سال کی نوکری کے بعد ایک امتحان پاس کرکے اے ایس آئی ہوگیا بعد میں ترقی پا کر سب انسپیکٹر ہوگیا !!! اب تک ان کو پولیس میں 24 سال ہوگئے ہیں، کافی تجربہ کار پولیس افسر ہیں کافی تھانوں میں ایس ایچ او رہ چُکے ہیں-

ایس ایچ او رضوان کے پاس ایک سپاہی علی نام کا ہے، علی اور رضوان پولیس میں کانسٹیبل ایک ساتھ بھرتی ہوئے تھے بطور کانسٹیبل گیارہ سال تک ایک ساتھ کام کیا تھا !!!! اسی وجہ سے جہاں بھی کوئی اطلاع یا ریڈ ہوتا ایس ایچ او رضوان، کانسٹیبل علی کو اپنے ساتھ رکھتا تھا

کانسٹیبل علی نے ایک ملزم سے ایک پسٹل برآمد کیا اور ایس ایچ او رضوان نے ملزم سے چالیس ہزار لے کر اُس کو چھوڑ دیا ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اُس نے یہ پسٹل عمران نامی بندے سے خریدا ہے!!!!

کانسٹیبل علی، عمران کو گرفتار کرکے لاتا ہے اور پوچھ گچھ کے دوران عمران بتاتا ہے کہ اُس نے پسٹل رفاقت نامی شخص سے خریدا ہے!!! ملزم عمران کو بھی ایس ایچ او رضوان چالیس ہزار کی ڈیل کے بعد چھوڑ دیتا ہے !!! اب رفاقت کی گرفتاری اور “ رہائی” کی باری تھی

ایس ایچ او رضوان اور کانسٹیبل علی، رفاقت کو گرفتار کرنے چلے جاتے ہیں !!! رفاقت گھر پر نہیں تھا!!! رفاقت کے بھائی انور سے ایس ایچ او نے ایک لاکھ روپیہ مانگا کہ یا تو رفاقت کو پیش کرو یا ایک لاکھ دو !!!! انور نے حامی بھرلی کہ دوسرے دن وہ ایک لاکھ کا بندوبست کرکے ایس ایچ او رضوان کو تھانہ پر دے آئے گا

دوسرے دن انور سے ایک لاکھ کا بندوبست نہیں ہوسکا اس پر ایس ایچ او صاحب بُہت ناراض ہوئے اور انور اور رفاقت کو گرفتار کرنے اُن کے گھر پر چلے گئے!!! انور کا ایک بھائی پاک فوج میں کمانڈو ہے وہ بھی اُس وقت گھر پر موجود تھا!!! گھر پر ایس ایچ او اور انور والوں کی تقرار ہوگئی!!!
اہل محلہ بھی جمع ہوگئے اُن لوگوں نے ایس ایچ او اور کانسٹیبل علی کو پکڑ کر بٹھا لیا کہ ایک لاکھ روپیہ کس چیز کا لینے آئے ہو !!!! ایس ایچ او رضوان نے 15 پر فون کرلیا !!! 15 سے Elite force کی تین چار گاڑیاں انور کے گھر پہنچیں اور Elite force کے جوانوں نے سب بندوں کو مار مار کر گاڑیوں میں ڈالا اسی دوران انور کے بزرگ والدہ اور بھابی کو بھی مارا گیا

تھانے آکر ایس ایچ رضوان نے سب کی اچھی طرح سے دُھلائی کی یہاں تک کہ انور ورک اور دوسرے گرفتار شُدہ افراد کو پیچھے سے پیٹرول بھی ڈالا گیا اور سب کے خلاف کار سرکار میں مُداخلت کا پرچہ دے دیا گیا !!! پرچے میں عورتوں کے نام بھی ڈال دیئے گئے

ڈی پی او صاحب کو بتایاگیا کہ ڈکیتوں کا ایک گروپ پکڑا گیا ہے، ڈی پی او صاحب نے ایس ایچ او رضوان کو کہا کہ ان کو تُن کے رکھو !!!! ڈی پی او صاحب کے ایسے ایس ایچ او “ کمائو پتر “ ہوتے ہیں اور اُن کو ڈی پی او صاحب کی غیر مشروط حمایت حاصل ہوتی ہے

پولیس کے بے پناھ تشدد کی وجہ سے انور اور دیگر ساتھیوں جس میں فوج کے حاضر سروس جوان بھی تھے اُن کی حالت خراب ہوگئی!!! دوسرے دن انور کے رشتیداروں نے ایس ایچ او رضوان سے رابطہ کیا !!! رضوان نے مُبینہ طور پر اُن سے پانچ لاکھ روپیہ کا مطالبا کیا !!!! تھانے سے مایوس ہوکر انور کے رشتداروں نے ہائیکورٹ میں پٹیشن داخل کردی: ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کو نوٹس کردیا کہ ملزمان کو ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے !!!!

ایس ایچ او رضوان نے ڈی پی او کو بتایا کہ عدالت کا ریڈ نہ ہوجائے اور ڈی پی او کی رضامندی سے ملزمان کو تخت محل تھانہ میں منتقل کردیا گیا !!!!
تھانہ تخت محل کے ایس ایچ او نے جب دیکھا کہ ملزمان کی حالت خراب ہے اور سارے لوگ پولیس کے تشدد کی وجہ سے زخمی ہیں تو ایس ایچ او تخت محل نے ملزمان کو سول ہسپتال بھاولنگر میں چھوڑ کر چلا گیا:
جیساکہ پولیس تشدد کی وجہ سے زخمیوں میں فوج کے جوان بھی تھے انھوں نے ہسپتال سے اپنے یونٹ کمانڈر سے فون پر رابطہ کیا اور یونٹ کمانڈر سول ہسپتال پہنچ گیا اور اُس کو ساری صورت حال کا وہاں پتہ چلا اور اُس نے اپنے سینئر کمانڈ کو ساری صورت حال کا بتایا !!!!

فوج کے سینئر افسران نے ہسپتال میں زخمیوں سے معلومات لیں اور انور کی والدہ، والد اور بہن کو Elite کے جوانوں زردکوب کیا تھا اور اُن کو لاتین ماری گئی تھیں اُن سے بھی پوچھ گچھ کی گئی اور بعد میں فیصلہ کیا گیا کہ ان کا بھی وہی حشر کیا جائے جس طرح پولیس نے کیا ہے !!!!!

اُس کے بعد فوج کا کیا ردعمل آیا اُس کے متعلق کچھ لکھنے کی اسلیئے ضرورت نہیں کہ لوگ سوشل میڈیا پر سب کچھ دیکھ چُکے ہیں:!!!!

ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے !!!! اب یہ فیصلہ قارئین نے کرنا ہے کہ قصور وار کون ہے !!!! ایسے واقعات ایسے اضلا میں ہوتے ہیں جہاں کے ڈی پی او یا ایس ایس پی صآحبان سائلوں سے دور بھاگتے ہیںُ- تھانے کا ایس ایچ او یہ سب کچھ کررہا ہے اور اُس کو روکنے ٹوکنے اور لغام دینے والا ڈی پی او آگر اُس کے ساتھ کھڑا ہو تو اس قسم کا ردعمل آنا قدرتی بات ہے!!!!

rehold.io/j/KPNY
05/04/2024

rehold.io/j/KPNY

Innovative protocol with high-effective yield strategies for CLMMs. Start a Dual Investment with SHIB, MATIC, AVAX, BTC, ETH, BNB, USDT, USDC, and others!

Address

Baghban Pura
Lahore
54620

Telephone

+923234575537

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online Purchasing and Earning posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Online Purchasing and Earning:

Share