11/05/2018
’’البتہ وہ لوگ جو آخرت پہ ایمان نہیں لاتے‘ ہم نے ان کے اعمال ان کے لئے خوبصورت بنا کر پیش کر دیے ہیں اور وہ انہی میں بھٹکتے پھرتے ہیں. بے شک ان کے لئے برا عذاب ہے‘ اور وہ آخرت میں شدید نقصان میں رہیں گے۔‘‘
Surah An-Naml 4-5
’’تو الله....ایسے آپ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہو جاتے ہیں؟جب میں نماز نہ پڑھوں‘ یا قرآن نہ پڑھوں‘ یا لوگوں پہ اپنے حصے سے خرچ نہ کروں‘ تو میرا آخرت پہ ایمان کمزور ہو جائے گا؟اور....اور میں ان لوگوں میں شامل ہو جاؤں گا جو بہت عمل کرنے والے ہوں گے مگر صرف تھکنے والے ہوں گے؟
جو چیز مجھے نماز اور قرآن سے دور کرے گی ‘ الله کے راستے کے علاوہ جس بے مقصد چیز میں اپنا مال یا اپنا ٹیلنٹ لگاؤں گا‘ آپ مجھے وہ بے مقصد چیزیں دلچسپ اور خوبصورت بنا کر دکھاتے جائیں گے اور پھر میں انہی میں بھٹکتا رہوں گا؟ کیا صرف ایک نماز کا چھوڑ دینا اتنا مہنگا پڑے گا؟ نماز جاتی جائے گی ‘ بے مقصدچیزیں آتی جائیں گی؟ایسے چلا جاتا ہے ایمان؟ صرف ایک نماز کے جانے سے؟ایک جھوٹ بولنے سے؟ ایک دل دکھانے سے؟
الله تعالیٰ آئی ایم سوری‘ ہر اس چیز کے لئے جسے میں نے نماز سے اوپر رکھا۔ میں بار بار معافی مانگوں گا۔آپ بس معاف کرنا مت چھوڑیے گا۔‘‘
نمرہ احمد کے ناول #نمل سے.