27/05/2024
سرن ویلی کی چراگاہیں۔
سرن ویلی ضلع مانسہرہ میں شمال کی جانب واقع ایک خوبصورت وادی ہے جو کہ ندی سرن کا منبع بھی ہے یہ ندی وادی کے بیچوں بیچ گزرتے ہوئے میدان پکھل میں اتر کر اسے سیراب کرتے ہوئے میدان تناول سے ہوتے ہوئے تربیلا ڈیم میں جا ملتای ہے۔
وادئ سرن انتہاٸی سرسبز وشاداب وادی ہے جو مشرق میں وادٸی کاغان اور مغرب میں وادی کونش اور ہلاں جبکہ شمال میں وادی چوڑ کے درمیان واقع ہے۔
یہ تین دروں بھوگڑمنگ، پنجول اور جبڑ دیولی پر مشتمل ہے۔
اسی طرح ندی سرن کی ایک شاخ پنج ندی، جچھہ اورمنڈہ گچھہ کی جانب سے موسی کا مصلہ، چرکو اور کھنڈہ کے گلیشیر سے جبکہ دوسری شاخ شئی، نکی، سونی، ملکی، ڈوگہ اور بلیجہ سے نکلتی ہے۔ یہ دونوں شاخیں دومیل کے مقام پر اکٹھی ہوتی ہیں۔
درہ پنجول، جچھہ منڈہ گچھہ میں ڈھور ,بڈھاں ,کھوڑی میدان ,گلی مسجد,بیلہ گلی، شدل، روڑی، بگیر، گلی، بکی، جبڑ، اتلی پنج ندی، ترلی پنج ندی، پھیرماں، لنڈہ، کالو والا کلس، ہولہ۔ چھری، بھاگری، کھنڈہ رام گلی تیتری، بڑی بہک,کتے بیہک وغیرہ چراگاہیں ہیں۔
درہ جبڑ دیولی میں۔ کوپرہ، نکی، پورج، سونی، مالکی، کائیاں، نئی بیہک، سلطانی ڈنہ، ڈنہ، عرشی، چھنج، ڈوگہ، اتلی منڈی، ترلی منڈی، بلیجہ وغیرہ چراگاہیں ہیں۔
اسی طرح درہ بھوگرمنگ میں ماسڑ، ریں ڈنہ، بسالہ، کنڈ، سراں، شہید پانی، سنڈی کودر وغیرہ چراگاہیں ہیں۔
یہ تمام چراگاہیں انتہائ سرسبز وشاداب اور دیکھنے لائق ہیں۔سیاحوں کی بہت کم تعداد کی رسائ ان چراگاہوں تک ہو پائ ہے۔
تحریر و فوٹو گرافی نئیر شہزاد۔