Green Energy ''Official''

Green Energy ''Official'' We deal in Alternate Energy Product (Solar Energy),Solar Hybrid Inverter, Solar DC Fan & LED Lightin

05/06/2024
03/06/2024

آجکل اس بات کو ایشو بنایا ہوا ہے کہ جب سے سولر پلیٹیں آئی ہیں گرمی بڑھ گئی ہے کہا جا رہا ہے کہ سولر پلیٹیں سورج سے شعائیں مقناطیس کی طرح اپنی طرف کھینچتی ہیں جس کی وجہ سے گرمی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کیا حقیقت ہے اور کیا افسانہ آئیے جانتے ہیں۔

فوٹو سیلز کا کام روشنی سے ہے نہ کہ گرمی سے، یہ لائٹ انرجی کو جذب کرتے ہیں اور سرکٹ میں الیکٹرونز جنریٹ کرتے ہیں، حرارت سے ان کا کچھ لینا دینا نہیں۔ ہاں مگر سولر پینلز کالے ہونے کی وجہ سے حرارت بھی جذب کرتے ہیں لیکن اتنی ہی ریڈیئیٹ بھی کر دیتے ہیں، اگر یہی حرارت زمین کی مٹی جذب کرے تو بعد ازاں زمین سے بھی حرارت خارج ہوتی ہی ہے، پھر گرم ہوا اوپر اٹھتی ہے،
درحقیقت گرمی بڑھنے کا مسلہ پیدا ہوتا ہے کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کی وجہ سے، زمین پر جو فیکٹریاں / مشینری کام کر رہی ہے گلوبلی وہ اپنی پیداواری صلاحیت کو زیادہ کر رہی ہیں، اور پھر وہاں سے کاربن کا اخراج بھی زیادہ ہو رہا ہے، مگر کھیت اور درخت کم ہو رہے ہیں، جنہوں نے یہ کاربن ڈائی آکسائڈ کو فوٹوسنتھسز کے لیے استعمال کرنا ہوتا ہے، اب پودے کم ہورہے ہیں تو کاربن ڈائی آکسائڈ زیادہ، اس گیس میں حرارت دیر تک جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جو کہ حرارت واپس خلا میں ریڈئیٹ ہونے کی بجائے زمین کے کرہ ہوائی میں ہی رہتی ہے پھر اسی وجہ سے گلوبل وارمنگ ہو رہی ہے اور زمین کے ماحول کا ٹمپریچر بڑھ رہا ہے،

Address

Micro Electronics Shaheed Road
Mian Channun

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green Energy ''Official'' posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category