Sindh weather insight's

Sindh weather insight's Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sindh weather insight's, Mirpur Khas.

Spells Begin!اس وقت مغربی سلسلہ سندھ کے مختلف علاقوں کو متاثر کرنا شروع ہو چکا ہے، جبکہ پیشگوئی کیے گئے علاقوں میں مزید ...
02/04/2026

Spells Begin!

اس وقت مغربی سلسلہ سندھ کے مختلف علاقوں کو متاثر کرنا شروع ہو چکا ہے، جبکہ پیشگوئی کیے گئے علاقوں میں مزید بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔

مزید اپڈیٹس کے لیے ساتھ رہیں۔

شکریہ!

Countrywide Western Disturbance Update  #01اس وقت کے تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان کے مغربی علاقوں میں مغربی سلسلے ...
01/04/2026

Countrywide Western Disturbance Update #01

اس وقت کے تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان کے مغربی علاقوں میں مغربی سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ کل سے سندھ بھر میں اس سلسلے کے زیر اثر اچھی بارشیں متوقع ہیں۔ جن میں سکھر ڈویژن، خیرپور ڈویژن، لاڑکانہ، نوابشاہ، حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر، نوشہروفیروز، کراچی شامل ہیں۔
مزید زیادہ اثر مشرقی، اپر اور مغربی سندھ کے علاقوں میں متوقع ہے۔ اس دوران کچھ علاقوں میں ژالہ باری (hailstorm) کے امکانات بھی ہیں۔ یہ سلسلہ سندھ میں 3 اپریل تک رہنے کے امکانات ہیں، جس سے دن اور رات کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
مزید برآں، سندھ میں نیا مغربی سلسلہ 6 اپریل سے متاثر کر سکتا ہے، جو موجودہ سلسلے کے مقابلے میں تھوڑا کمزور ہو سکتا ہے۔
مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔
شکریہ

(Sindhi translation)

هن وقت جي تازن حالتن مطابق پاڪستان جي اولهه وارن علائقن ۾ اولهه وارو سلسلو شروع ٿي چڪو آهي، جڏهن ته سڀاڻي کان سنڌ ڀر ۾ هن سلسلي جي اثر هيٺ سٺيون مينهن متوقع آهن. جن ۾ سکر ڊويزن، خيرپور ڊويزن، لاڙڪاڻه، نوابشاهه، حيدرآباد، ميرپورخاص، ٿرپارڪر، نوشهروفيروز، ڪراچي شامل آهن.
وڌيڪ اثر مشرقي، اپر ۽ اولهه سنڌ جي علائقن ۾ متوقع آهي. ان دوران ڪجهه علائقن ۾ ژالہ باري (hailstorm) جا به امڪان آهن. هي سلسلو سنڌ ۾ 3 اپريل تائين جاري رهڻ جا امڪان آهن، جنهن سان ڏينهن ۽ رات دوران گرمي پد ۾ نمايان گهٽتائي ڏسڻ ۾ اچي سگهي ٿي.
وڌيڪ، سنڌ ۾ نئون اولهه وارو سلسلو 6 اپريل کان اثرانداز ٿي سگهي ٿو، جيڪو موجوده سلسلي جي مقابلي ۾ ٿورو ڪمزور ٿي سگهي ٿو.
وڌيڪ اپڊيٽس لاءِ اسان سان گڏ رهو.
مهرباني

Latest Update!سندھ میں اپریل کے ابتدائی دنوں میں ایک بہترین مغربی سسٹم (ویسٹرن اسپیل) اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے ...
28/03/2026

Latest Update!

سندھ میں اپریل کے ابتدائی دنوں میں ایک بہترین مغربی سسٹم (ویسٹرن اسپیل) اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں سندھ کے چھوٹے بڑے اکثر شہروں میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔
مزید صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیے۔

شکریہ!

(Sindhi translation)

سنڌ ۾ اپريل جي شروعاتي ڏينهن ۾ هڪ سٺو ۽ مضبوط مغربي سسٽم اثر انداز ٿي سگهي ٿو، جنهن سبب سنڌ جي ننڍن وڏن شهرن ۾ سٺي برسات جو امڪان آهي۔
وڌيڪ صورتحال جو تفصيلي جائزو ورتو پيو وڃي۔ وڌيڪ اپڊيٽس لاءِ اسان سان گڏ رهندا۔

مهرباني!

Latest Update! سندھ میں آج رات سے 3 سے 4 روز تک ہلکی سردی کی لہر کے اثرات متوقع ہیں۔اس دوران صبح کے اوقات میں درجہ حرارت...
06/10/2025

Latest Update!

سندھ میں آج رات سے 3 سے 4 روز تک ہلکی سردی کی لہر کے اثرات متوقع ہیں۔
اس دوران صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 16°C سے 20°C تک رہ سکتا ہے۔

یہ سردی کی لہر پورے سندھ خصوصاً شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گی۔

مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔
شکریہ!

جیسا کہ پہلے پیشگوئی کی گئی تھی، اب شمالی بحیرہ عرب میں پوسٹ مونسون سائیکلون کے بننے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
03/10/2025

جیسا کہ پہلے پیشگوئی کی گئی تھی، اب شمالی بحیرہ عرب میں پوسٹ مونسون سائیکلون کے بننے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

MJO is expected to remain active over the Indian Subcontinent until 5th September, enhancing monsoon activity in southeast Sindh, northeast Pakistan , upper Punjab and Kashmir, where above-normal rainfall is likely. After this period, relatively drier conditions are expected. However, MJO is projected to return in the third week of September that may trigger to active Bob or North Arabian Sea, with potential for monsoon rainfall spells and even the development of a deep depression or cyclone.

Latest update!اس وقت سینٹرل سندھ کے اوپر انتہائی طاقتور تھنڈر اسٹورم موجود ہے جو کہ حیدرآباد ڈویژن، نوابشاہ ڈویژن اور دا...
30/09/2025

Latest update!

اس وقت سینٹرل سندھ کے اوپر انتہائی طاقتور تھنڈر اسٹورم موجود ہے جو کہ حیدرآباد ڈویژن، نوابشاہ ڈویژن اور دادو ڈویژن کے علاقوں پر چھایا ہوا ہے۔ کہیں تیز بارش ہو رہی ہے تو کہیں ہلکی بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید یہ تھنڈر اسٹورم پھیل کر جنوبی مغربی جانب رخ کرے گا، جس کے باعث امکان ہے کہ نوری آباد، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور کراچی کے علاقوں میں آج بارشیں ہوں۔

مزید اپڈیٹس کے لیے ساتھ رہیے۔
شکریہ!

Day 2 of this spell!گزشتہ روز میرپورخاص ڈویژن، تھرپارکر ڈویژن اور بدین ڈویژن کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔ مزید آج سانگھ...
30/09/2025

Day 2 of this spell!

گزشتہ روز میرپورخاص ڈویژن، تھرپارکر ڈویژن اور بدین ڈویژن کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔ مزید آج سانگھڑ ڈویژن، خیرپور ڈویژن، نوابشاہ ڈویژن اور وسطی سندھ کے مختلف مقامات پر اچھی بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔

آج کے دوران طاقتور بجلی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی ہوسکتے ہیں، اس دوران احتیاط بہتر ہے۔ مزید میرپورخاص ڈویژن، تھرپارکر ڈویژن، عمرکوٹ، بدین ڈویژن، حیدرآباد ڈویژن اور ان کے اردگرد کے علاقوں میں بھی آج امکانات موجود ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔
شکریہ!

Day 1 of this spell!اس وقت تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپورخاص ڈویژن کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادلوں کی تشکیل...
29/09/2025

Day 1 of this spell!

اس وقت تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپورخاص ڈویژن کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادلوں کی تشکیل جاری ہے۔
امید ہے کچھ علاقوں میں اچھی بارش بھی ہو، مزید آنے والے گھنٹوں میں پیش گوئی کیے گئے علاقوں میں مزید بارشوں کے امکانات ہیں۔
مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔

Latest Update!اس وقت ہوا کا کم دباؤ مشرقی بھارت کے مقامات پر موجود ہے۔امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں یہ مغرب کی طرف بڑھے ...
27/09/2025

Latest Update!

اس وقت ہوا کا کم دباؤ مشرقی بھارت کے مقامات پر موجود ہے۔
امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں یہ مغرب کی طرف بڑھے گا اور سندھ کے اطراف کے قریب آئے گا، جس کے تحت سندھ کے جنوبی مشرقی علاقوں میں پوسٹ مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔

یہ بارشوں کا سلسلہ 29 ستمبر سے باقاعدہ شروع ہوگا جو کہ 3 اکتوبر تک سندھ کے مشرقی اور جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا۔

جن میں:
تھرپارکر، مٹھی، اسلام کوٹ، چھاچھرو، کنری، ڈپلو، عمرکوٹ، ڈگری، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن شامل ہیں۔

مزید اس دوران کراچی میں بھی بارش کے امکانات موجود رہیں گے۔

مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیے، شکریہ!

Monsoon winds are weakening in our region while post monsoon rainfalls expected in last days of Sept to starting days of...
13/09/2025

Monsoon winds are weakening in our region while post monsoon rainfalls expected in last days of Sept to starting days of oct.

MJO is expected to remain active over the Indian Subcontinent until 5th September, enhancing monsoon activity in southeast Sindh, northeast Pakistan , upper Punjab and Kashmir, where above-normal rainfall is likely. After this period, relatively drier conditions are expected. However, MJO is projected to return in the third week of September that may trigger to active Bob or North Arabian Sea, with potential for monsoon rainfall spells and even the development of a deep depression or cyclone.

Latest Update! اس وقت ڈیپ ڈپریشن سندھ کے مشرقی علاقوں سے براہِ راست داخل ہو چکا ہے۔امید ہے کہ آنے والے 24 سے 36 گھنٹوں م...
08/09/2025

Latest Update!

اس وقت ڈیپ ڈپریشن سندھ کے مشرقی علاقوں سے براہِ راست داخل ہو چکا ہے۔
امید ہے کہ آنے والے 24 سے 36 گھنٹوں میں کراچی، حیدرآباد ڈویژن، میرپورخاص ڈویژن، عمرکوٹ ڈویژن، تھرپارکر، سانگھڑ، دادو، مورو، سکھر ڈویژن، لاڑکانہ، خیرپور، جیکب آباد اور سندھ کے دیگر علاقوں میں مزید تیز بارشوں کا امکان ہے۔

اربان فلڈنگ (Urban Flooding) کے خطرات اس دوران ممکن ہیں۔

مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔
شکریہ!

Wait over!ڈیپ ڈپریشن جو تھرپارکر کے بالکل قریب مشرق میں موجود ہے، اس کے زیرِ اثر سندھ کے جنوبی علاقوں میں بارشوں کا سلسل...
07/09/2025

Wait over!

ڈیپ ڈپریشن جو تھرپارکر کے بالکل قریب مشرق میں موجود ہے، اس کے زیرِ اثر سندھ کے جنوبی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آنے والے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران یہ سسٹم براہِ راست سندھ کو متاثر کرسکتا ہے، جس سے جنوبی، وسطی اور مغربی حصے شدید بارشوں کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

بارشوں کا سلسلہ 10 ستمبر تک سندھ کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔
شکریہ

Address

Mirpur Khas

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sindh weather insight's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share