باغبان وطن - آنگن آنگن باغ و بہار

باغبان وطن - آنگن آنگن باغ و بہار Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from باغبان وطن - آنگن آنگن باغ و بہار, Karachi Plaza, New City Gate 2, Kotli Road, Mirpur.

میرے بیٹےدھوپ بہت تیز ہے۔ پسینہ اس قدر زیادہ بہہ رہا ہے کہ تمھارے کپڑے بھیگ چکے ہیں۔ تم تھک کر نڈھال ہو چکے ہو۔ تھوڑی دی...
09/04/2026

میرے بیٹے
دھوپ بہت تیز ہے۔ پسینہ اس قدر زیادہ بہہ رہا ہے کہ تمھارے کپڑے بھیگ چکے ہیں۔ تم تھک کر نڈھال ہو چکے ہو۔
تھوڑی دیر تک میری چھاوں میں بیٹھ کر سستا لو۔ شاباش آرام کر لو۔

24/03/2026
24/03/2026

ملی بگ کو شروع دن سے ہی کنٹرول کرنا لازم ہے۔ ویڈیو بشکریہ شہباز احمد Shahbaz Ahmed

سب کو دلی عید مبارک
21/03/2026

سب کو دلی عید مبارک

منقول میرا نام لیڈی بگ Ladybug 🐞 ہے۔آپکی گندم پر میں 🐞 آ چکا ہوں۔میں گوشت خور کیڑا ہوں اور میں سست تیلے کا دشمن ہوں۔میں ...
20/03/2026

منقول

میرا نام لیڈی بگ Ladybug 🐞 ہے۔
آپکی گندم پر میں 🐞 آ چکا ہوں۔
میں گوشت خور کیڑا ہوں اور میں سست تیلے کا دشمن ہوں۔
میں کسان اور فصل کا دوست ہوں۔
میں تیلے کے تقریباً 150 بالغان کو ایک دن میں کھا جاتا ہوں۔
پھول درخت پودے میرے دوست ہیں۔
میں کسی پھول پودے یا درخت کو نہیں کھاتا بلکہ دوسرے کیڑوں کو بہت شوق سے کھاتا ہوں جو آپ کی فصل اور پودوں کو کھانے آتے ہیں۔
میرے بچے بھی ایک دن میں فی کس 40 سے زیادہ کیڑے کھا جاتے ہیں۔
مجھے قدرت نے یہ کام سونپا ہے۔ لہذا میری
کسانوں کچن گارڈننگ کرنے والے بہن بھائیوں سے التجا ہے کہ مجھے دشمن نہیں دوست سمجھتے ہوئے مارنے سے گریز کریں۔
مجھے بچانے کے لیے آپ کو زہروں کا استعمال ترک کرنا ہوگا ۔

11/03/2026

پھلوں اور سبزیوں کی بہتر پیداوار کے لیے "بوران" کا جادوئی سپرے

​کیا آپ کے پودوں کے پھول گر رہے ہیں؟ کیا انار یا لیموں پھٹ رہے ہیں؟
باغبانِ وطن لایا ہے آپ کے لیے بوران سپرے کا مکمل طریقہ اور فوائد!
​🧪 سپرے بنانے کا آسان طریقہ:
​بوران پاؤڈر کو براہ راست ٹینک میں ڈالنے کے بجائے پہلے تھوڑے سے نیم گرم پانی میں حل کریں، پھر:
​20 لیٹر پانی میں 2 بڑے کھانے کے چمچ (یا 6 چھوٹے چائے کے چمچ) بوران پاؤڈر مکس کریں۔
​اچھی طرح ہلا کر پودوں کے پتوں پر یکساں سپرے کریں۔
​📅 کتنی بار سپرے کرنا ہے؟
​بہترین نتائج کے لیے پہلا سپرے پھول آنے پر کریں۔
​دوسرا سپرے 15 دن کے وقفے سے کریں (جب پھل بننا شروع ہو جائے)۔
​✅ بوران سپرے کے حیرت انگیز فوائد:
​پھولوں کی حفاظت: پھولوں کو گرنے سے روکتا ہے۔
​پھلوں کی مضبوطی: انار، لیموں اور ٹماٹر کو پھٹنے (Cracking) سے بچاتا ہے۔
​مٹھاس میں اضافہ: پھلوں کی مٹھاس اور ذائقہ بہتر کرتا ہے۔
​کوالٹی: سبزیوں اور پھلوں کی چمک اور سائز میں اضافہ کرتا ہے۔
​⚠️ ضروری احتیاط (زیادہ مقدار کے نقصانات):
​بوران کی مقدار بتائی گئی حد سے زیادہ نہ بڑھائیں، کیونکہ:
​پودے کے پتے جل سکتے ہیں۔
​پودے کی نشوونما رک سکتی ہے۔
​مشورہ: ہمیشہ صبح سویرے یا شام کے ٹھنڈے وقت سپرے کریں۔
​🏠 باغبانِ وطن - آنگن آنگن باغ و بہار 🌸
📍 پتہ: سیکنڈ فلور، کراچی پلازہ، نیو سٹی گیٹ نمبر 2، کوٹلی روڈ، میرپور۔
فون نمبر: 03208056310

10/03/2026

زراعت اور باغبانی کی بنیاد علم ہے۔

یہی زراعت آپ کی تہزیب و تمدن اور مادی ترقی کے عروج کی بنیاد ہے۔ اس کے بغیر آپ کی زندگی صرف قرض میں گزرے گی۔

زراعت کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہر چیز میں ترقی ہونا قدرتی اور فطری ہے۔

کھرپے سے لیکر بلڈوزرتک، گندم پیسنے سے لیکر صنعتی شہروں تک، کپاس کے ریشے سے فیشن انڈسٹری تک، کھرلی سے لیکر قلعہ تک، کھوتی ریڑھی سے لیکر بحری جہاز تک، دن موسم گننے سے لیکر فضائی رصدگاہ تک، پودے گننے سے لیکر ڈرون نگرانی تک، مال کے بدلے مال سےلیکر بین الااقوامی تجارت تک، مالش کے تیل سے لیکر جان بچانے والی ادویات تک ہر ترقی کے پیچھے زراعت ہی ہے۔

پاکستان کی ترقی زراعت کی ترقی کی بغیر ممکن نہیں۔

10/03/2026

باغبان وطن کے دوستو
​السلام علیکم!
اگر آپ بھی اپنے گھر کے باغیچے، سبزیوں اور پھلدار پودوں کو کیڑے مکوڑوں سے بچانا چاہتے ہیں، تو "باغبانِ وطن" آپ کے لیے ایک بہترین آرگینک حل لایا ہے۔
​جادوئی ریسیپی:
پانی: 20 لیٹر
نیم آئل: 10 کھانے کے چمچ
شیمپو: 4 کھانے کے چمچ
​کیسے استعمال کریں؟
​تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ ایک سفید محلول بن جائے۔
​سپرے ہمیشہ صبح سویرے یا شام کے وقت کریں۔ (تیز دھوپ میں ہرگز نہ کریں)۔
​بہترین نتائج کے لیے ہر 15 دن بعد دوبارہ سپرے کریں۔
​فائدہ:
یہ سپرے آپ کی سبزیوں اور پودوں کو ملی بگ، تیلا اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور پودے کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ آئیے مل کر اپنے وطن کو ہرا بھرا بنائیں!

اللہ پاک آپ کے باغیچے اور محنت میں برکت عطا فرمائے اور آپ کے گھر کو ہریالی اور خوشیوں سے بھر دے۔ آمین!
​باغبانِ وطن (میرپور)
​:

10/03/2026

درخت لگانے والا یا بیج بونے والا
کبھی ناامید نہیں ہوتا۔

Lawn Mower Manual
08/03/2026

Lawn Mower Manual

Address

Karachi Plaza, New City Gate 2, Kotli Road
Mirpur
10250

Telephone

+923208056310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when باغبان وطن - آنگن آنگن باغ و بہار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to باغبان وطن - آنگن آنگن باغ و بہار:

Share