Ammar Zari Markaz

Ammar Zari Markaz Available All Pesticides Products
use for cotton, Wheat�,Peanut , Millet, Corn�and all Seeds.

کسان بھائی اکثر پوچھتے ہیں، ہیومک ایسڈ کیوں ڈالنا ہے، یہ کھاد تو نہیں!جی ہاں، یہ کھاد نہیں، یہ کھاد کی طاقت ہے۔ہماری زمی...
01/08/2026

کسان بھائی اکثر پوچھتے ہیں، ہیومک ایسڈ کیوں ڈالنا ہے، یہ کھاد تو نہیں!

جی ہاں، یہ کھاد نہیں، یہ کھاد کی طاقت ہے۔

ہماری زمینوں کا نامیاتی مادہ ختم ہو چکا ہے، اس لیے ہم ڈی اے پی ڈالتے ہیں، وہ زمین میں لاک ہو جاتی ہے، یوریا ڈالتے ہیں وہ ہوا میں اڑ جاتی ہے، زنک ڈالتے ہیں وہ پودے کو ملتا ہی نہیں۔

ہیومک ایسڈ یہی 3 کام روکتا ہے۔

1. ڈی اے پی اور زنک کو جکڑنے نہیں دیتا، جڑ تک پہنچاتا ہے
2. یوریا کو زمین میں روک کر رکھتا ہے، ضائع کم ہوتی ہے
3. نئی سفید جڑیں نکالتا ہے، جڑ زیادہ تو ٹلر زیادہ

دھان میں صرف ایک بار، منتقلی کے 10 سے 12 دن بعد، پہلی یوریا کے ساتھ 8 کلو دانے دار فی ایکڑ دے دیں۔

نوٹ: ہیومک ایسڈ کھاد کا متبادل نہیں، کھاد کا معاون ہے۔ اگر گوبر ڈالا ہوا ہے تو اس کی ضرورت کم ہے۔

آپ نے کبھی ہیومک ایسڈ استعمال کیا ہے؟ رزلٹ کیسا ملا؟ کمنٹ میں بتائیں تاکہ دوسرے کسانوں کا بھی فائدہ ہو۔

#باسمتی #زراعت

دھان سیزن 2026 | متوازن کھاد، بھرپور پیداوار کی پہلی شرط 🌱الحمداللہ ❤️دھان کی اچھی پیداوار صرف زیادہ کھاد ڈالنے سے حاصل ...
31/07/2026

دھان سیزن 2026 | متوازن کھاد، بھرپور پیداوار کی پہلی شرط 🌱

الحمداللہ ❤️

دھان کی اچھی پیداوار صرف زیادہ کھاد ڈالنے سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ متوازن غذائیت فراہم کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ ہر غذائی عنصر اپنی جگہ اہم ہے، اور کسی ایک کی کمی یا زیادتی فصل کی بڑھوتری، ٹلرنگ اور پیداوار کو متاثر کر سکتی ہے۔

ابتدائی مراحل میں فاسفورس، زنک اور سلفر جڑوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ مناسب وقت پر نائٹروجن (یوریا) فصل کی بڑھوتری اور مؤثر ٹلرنگ میں مدد دیتی ہے۔ بعد کے مراحل میں پوٹاش فصل کو مضبوط، صحت مند اور بہتر معیار کی پیداوار دینے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

ایک کامیاب کسان ہمیشہ زمین کی ضرورت، فصل کی حالت اور زرعی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھاد کا پروگرام ترتیب دیتا ہے۔
دھان کی فصل کو اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق بڑھنے کے لیے متوازن غذائیت درکار ہوتی ہے۔ صرف یوریا پر انحصار کرنے سے وقتی سبزہ تو آ سکتا ہے، لیکن اگر زنک، فاسفورس، سلفر یا پوٹاش کی کمی ہو تو جڑیں کمزور رہ جاتی ہیں، ٹلرنگ متاثر ہوتی ہے اور بالآخر پیداوار کم ہو جاتی ہے۔

زمین کے تجزیے، فصل کی حالت اور موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کھاد کا انتخاب کرنا جدید کاشتکاری کی بنیادی ضرورت ہے۔ متوازن غذائیت نہ صرف پیداوار میں اضافہ کرتی ہے بلکہ فصل کو بیماریوں اور ماحولیاتی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے قابل بھی بناتی ہے۔

💡 آج کا زرعی مشورہ

کھاد کا استعمال ہمیشہ ایک ہی بار میں زیادہ مقدار میں نہ کریں۔ فصل کی عمر اور ضرورت کے مطابق مناسب وقفوں سے متوازن خوراک دینا بہتر نتائج دیتا ہے۔



دھان کی فصل میں نقصان دہ جڑی بوٹیوں کے مؤثر خاتمے کے لیے میکس گرو  کا قابلِ اعتماد ویڈیسائڈ ونسٹا 30% WP استعمال کریں۔ ا...
31/07/2026

دھان کی فصل میں نقصان دہ جڑی بوٹیوں کے مؤثر خاتمے کے لیے میکس گرو کا قابلِ اعتماد ویڈیسائڈ ونسٹا 30% WP استعمال کریں۔ اس کا جدید فارمولا باریک اور چوڑی پتی والی جڑی بوٹیوں کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کر کے دھان کی فصل کو صحت مند، مضبوط اور بھرپور نشوونما فراہم کرتا ہے۔

✅ باریک پتی والی گھاس نما جڑی بوٹیوں پر مؤثر کنٹرول
✅ چوڑی پتی والی نقصان دہ جڑی بوٹیوں کا خاتمہ
✅ دھان کی فصل کو ابتدائی مراحل میں بہترین تحفظ
✅ پانی، غذائیت اور روشنی کا بہتر استعمال
✅ فصل کی یکساں اور صحت مند بڑھوتری
✅ بہتر پیداوار اور زیادہ منافع

ونسٹا® 30% WP دھان کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے مقابلے کو کم کر کے فصل کو درکار غذائی اجزاء، نمی اور روشنی بہتر انداز میں فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس کے نتیجے میں کسان حاصل کرتے ہیں زیادہ، معیاری اور منافع بخش پیداوار۔

#ونسٹا #ویڈیسائڈ #پاک

دھان کے تنے کی سنڈی سے ہوشیار رہیں!دھان کی تنے کی سنڈی (Stem Borer) ایک خاموش دشمن ہے جو ابتدا میں نظر نہیں آتی، مگر پود...
31/07/2026

دھان کے تنے کی سنڈی سے ہوشیار رہیں!
دھان کی تنے کی سنڈی (Stem Borer) ایک خاموش دشمن ہے جو ابتدا میں نظر نہیں آتی، مگر پودے کے تنے کے اندر داخل ہو کر اسے اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔ اس کے حملے سے ابتدائی مرحلے میں ڈیڈ ہارٹ (Dead Heart) اور بعد میں وائٹ ہیڈ (White Head) کی علامات ظاہر ہوتی ہیں، جس سے پیداوار میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔
اگر کھیت میں سفید پروانے نظر آئیں یا تنے کی سنڈی کی علامات دکھائی دیں تو فوری طور پر بروقت تدارک کریں۔ 25 سے 30 دن کی فصل میں سفارش کردہ دانے دار دوا جیسے فیپرونل، مونومی ہائپو یا رینجر سپر مناسب مقدار میں استعمال کریں تاکہ نقصان سے بچا جا سکے۔
بروقت شناخت، بروقت کنٹرول، زیادہ پیداوار — کامیاب کاشتکاری کا راز۔
🌾 کسان کی شان، ہماری پہچان
🌱 صحیح رہنمائی، بہترین ادویات
💰 زیادہ پیداوار، زیادہ منافع
🤝 آپ کا اعتماد، ہماری ذمہ داری
عمار زرعی مرکز
📍 نصیر آباد چوک، کچہ گجرات، تحصیل پپلاں، ضلع میانوالی
پروپرائٹر: ملک شیر لطیف ہریا
"معیاری زرعی ادویات، بہترین مشورہ اور کسانوں کی خدمت — یہی ہمارا مشن ہے۔"

جوار (چری) گھاس پر کیڑی شوٹ فلائی کا حملہ ؛آج کل چارہ کاشت کرنے والے کاشتکار دوست پریشان نظر آتے ہیں کیوں کہ اُن کا کاشت...
17/05/2026

جوار (چری) گھاس پر کیڑی شوٹ فلائی کا حملہ ؛
آج کل چارہ کاشت کرنے والے کاشتکار دوست پریشان نظر آتے ہیں کیوں کہ اُن کا کاشت کردہ چارہ جوار بڑھوتری نہیں کر رہی ، پودوں کی شکل خراب ہو رہی ہے رنگت پیلی پڑ رہی ہے کھیت کمزور دکھائی دیتا ہے ۔
شوٹ فلائی یعنی کیڑی کا حملہ بیج کاشت کرنے کے بعد 8 دن بعد ہی ہو جاتا ہے اگر آپ بیج کو زہر لگائے بغیر کاشت کر دیں ۔
اگر آپ کا چارے کا کھیت اُجڑا ہوا نظر آ رہا ہے تو کھاد دینے کی بجائے سپرے کریں زہر کا ۔
یہ زہر سپرے کروانے کا دل تو نہیں کرتا لیکن مجبوری ہے کیوں کہ پودا بڑھتا ہی نہیں اگر شوٹ فلائی کو ختم نہ کریں ۔
شوٹ فلائی کے لیے بہترین سپرے ؛
1) لیمڈا سائی ہیلو تھرین 250 ملی لئٹر فی ایکڑ سپرے کریں
یا
2) بائی فین تھرین 250 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں ۔
یا
3) کلو رینترا نیلی پرول 60 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں (ایف ایم سی کمپنی کی کوراجن)

🌾 High-Profile Agricultural Meeting at Ammar Zari Markaz🌾Host: Dealer Malik Sher Latif Special Guest: Mr,Fakhar Abbas Kh...
15/12/2025

🌾 High-Profile Agricultural Meeting at Ammar Zari Markaz🌾

Host: Dealer Malik Sher Latif
Special Guest: Mr,Fakhar Abbas Khan Area sales officer Piplan Hyland international

🔹 Discussion Focus:
✅wheat🌾🌾🌾
✅ Canola & Beetroot Cultivation
✅ Hyland international Product Applications for Better Yield
✅ Advanced Farming Techniques

👨‍🌾 150+ Farmers Participated
📍 Location: Ammar Zari Markaz kacha Gujarat Piplan
خوشحال فصلیں۔۔۔ خوشحال نسلیں
🔗 مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں:
📞 0300-7014426
📞 0313-7214426


کپاس کی فصل میں سفید مکھی اور دیگر رس چوس کیڑوں کے خاتمہ کیلئے جدید کیمسٹری "ٹوئیٹر سُپر" استعمال کریں. مزید معلومات کے ...
17/07/2025

کپاس کی فصل میں سفید مکھی اور دیگر رس چوس کیڑوں کے خاتمہ کیلئے جدید کیمسٹری "ٹوئیٹر سُپر" استعمال کریں.
مزید معلومات کے لیے ہماری ہیلپ لائن پر فری کال کریں یا اپنا نام ،فون نمبر ،اپنا سوال اور اپنے شہر کا نام کمنٹ بکس میں لکھیں۔ ہیلپ لائن:080058000

کپاس کی فصل میں تمام قسم کی گھاس نما جڑی بوٹیوں کے خاتمے کیلئے " ہائیڈرل " اسپرے کریں. مزید معلومات کے لیے ہماری ہیلپ لا...
17/07/2025

کپاس کی فصل میں تمام قسم کی گھاس نما جڑی بوٹیوں کے خاتمے کیلئے " ہائیڈرل " اسپرے کریں.
مزید معلومات کے لیے ہماری ہیلپ لائن پر فری کال کریں یا اپنا نام ،فون نمبر ،اپنا سوال اور اپنے شہر کا نام کمنٹ بکس میں لکھیں۔ ہیلپ لائن:080058000

صحت مند فصل، موسمی شدت سے بچاؤ اور شاندار پیداوار کیلئے جدید بائیو سٹیمولینٹ "ایجز" سپرے کریں.ہر موسم میں اب بات بنے گی....
17/07/2025

صحت مند فصل، موسمی شدت سے بچاؤ اور شاندار پیداوار کیلئے جدید بائیو سٹیمولینٹ "ایجز" سپرے کریں.
ہر موسم میں اب بات بنے گی... جاپانی ایجز
مزید معلومات کے لیے ہماری ہیلپ لائن پر فری کال کریں یا اپنا نام ،فون نمبر ،اپنا سوال اور اپنے شہر کا نام کمنٹ بکس میں لکھیں۔ ہیلپ لائن:080058000

کپاس کی فصل میں سفید مکھی کے خاتمہ کیلئے جدید کیمسٹری "فیلڈر" استعمال کریں.مزید معلومات کے لیے ہماری ہیلپ لائن پر فری کا...
17/07/2025

کپاس کی فصل میں سفید مکھی کے خاتمہ کیلئے جدید کیمسٹری "فیلڈر" استعمال کریں.
مزید معلومات کے لیے ہماری ہیلپ لائن پر فری کال کریں یا اپنا نام ،فون نمبر ، اپنا سوال اور اپنے شہر کا نام کمنٹ بکس میں لکھیں. ہیلپ لائن:080058000

Address

Naseer Abad Chonk Kacha Gujarat Piplan District Mianwali
Piplan
04202

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ammar Zari Markaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share