Solar & Renewable Energy
Training • Tips • Updates
19/06/2026
Fox 8kW Hybrid Inverter Installed Bakramandi, Rawalpindi
04/05/2026
❌ بیٹری پیرالل میں یہ غلطی نہ کریں | صحیح طریقہ سیکھیں
04/04/2026
15kW Solar Power Plant at Latambar, Karak
07/03/2026
N Type Topcon Solar Panel Module
06/03/2026
سولر سیریز | قسط نمبر 01
کیا واقعی 12 وولٹ سولر پینل ہوتا ہے؟
سولر انرجی کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ یہ 12V، 24V یا 36V کا سولر پینل ہے۔ بظاہر یہ بات درست لگتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ تکنیکی طور پر کوئی بھی سولر پینل بالکل 12 وولٹ آؤٹ پٹ نہیں دیتا۔
جسے عام زبان میں 12 وولٹ سولر پینل کہا جاتا ہے، اسے انجینئرنگ میں نومینل وولٹیج (Nominal Voltage) کہا جاتا ہے۔ یہ صرف سسٹم کی ایک پہچان ہوتی ہے، اصل آؤٹ پٹ نہیں۔
عام حالات میں 36 سیلز والا پینل (جسے عام طور پر 12V پینل کہا جاتا ہے) تقریباً 18 وولٹ کے قریب ورکنگ وولٹیج (Vmp) دیتا ہے، جبکہ اس کا اوپن سرکٹ وولٹیج (Voc) تقریباً 21 سے 22 وولٹ تک ہوتا ہے۔
اس کی وجہ بیٹری چارجنگ کا بنیادی اصول ہے۔ ایک 12 وولٹ بیٹری کو مکمل چارج کرنے کے لیے تقریباً 14.4 وولٹ درکار ہوتے ہیں۔ اگر پینل کا وولٹیج اس کے برابر یا اس سے کم ہو تو بیٹری میں کرنٹ داخل نہیں ہو سکے گا۔ برقی اصول کے مطابق کرنٹ ہمیشہ زیادہ وولٹیج سے کم وولٹیج کی طرف بہتا ہے، اور یہی وولٹیج فرق چارجنگ کو ممکن بناتا ہے۔
مختصر یہ کہ 12V یا 24V کی اصطلاح دراصل حقیقی آؤٹ پٹ نہیں بلکہ صرف یہ بتاتی ہے کہ پینل کس بیٹری سسٹم کے ساتھ استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اگلی قسط میں:
سولر پینل کے پیچھے لکھے Vmp اور Voc کا اصل مطلب کیا ہے اور یہ آپ کے سسٹم کے لیے کیوں اہم ہیں؟
اکثر لوگ جب 5kWh کی لیتھیم بیٹری خریدتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ مکمل پانچ یونٹ بیک اپ ملے گا۔ لیکن عملی طور پر پورے پانچ یونٹ استعمال نہیں ہوتے۔
لیتھیم بیٹری کی بہتر لائف کے لیے اسے مکمل 100% خالی کرنا مناسب نہیں۔ عام طور پر 80% DoD تک استعمال متوازن سمجھا جاتا ہے۔ یعنی 5kWh میں سے تقریباً 4kWh محفوظ انداز میں استعمال کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔
اس کے بعد انورٹر کنورژن لاسز آتے ہیں۔ بیٹری کی ڈی سی پاور جب اے سی میں تبدیل ہوتی ہے تو تقریباً 5% سے 10% توانائی حرارت کی صورت میں ضائع ہو جاتی ہے۔
پھر درجہ حرارت اور وائرنگ لاسز شامل ہو جاتے ہیں، جو مزید 3% سے 5% تک اثر ڈال سکتے ہیں۔
ان تمام عوامل کو شامل کریں تو 5kWh بیٹری سے عملی طور پر تقریباً 3.5 سے 3.7kWh مؤثر بیک اپ ملتا ہے۔
سادہ الفاظ میں، پانچ یونٹ کی بیٹری حقیقت میں ساڑھے تین یونٹ کے قریب قابلِ استعمال بیک اپ دیتی ہے۔ یہی اصل حساب ہے جس کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کرنی چاہیے۔
انورٹر ایفیشنسی کے حوالے سے ہم پہلے بات کر چکے ہیں۔ اب آتے ہیں دوسرے اہم فیکٹر کی طرف جس کی وجہ سے انورٹر میں لاسز پیدا ہوتے ہیں اور وہ ہے ٹمپریچر۔
زیادہ تر انورٹر اپنی بہترین کارکردگی معتدل درجہ حرارت میں دیتے ہیں، جو عام طور پر تقریباً 25 ڈگری سینٹی گریڈ سمجھا جاتا ہے۔ 25 سے 40 ڈگری کے درمیان کارکردگی نسبتاً مستحکم رہتی ہے، لیکن جب درجہ حرارت اس حد سے بڑھتا ہے تو انورٹر کے اندر موجود الیکٹرانک پرزوں کی مزاحمت میں اضافہ ہو جاتا ہے حرارت مزید پیدا ہوتی ہے اور کنورژن لاسز بڑھنے لگتے ہیں۔
شدید گرمی کی صورت میں انورٹر اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے آؤٹ پٹ کم کر دیتا ہے جسے تھرمل ڈی ریٹنگ کہا جاتا ہے۔ یہ حفاظتی نظام ضروری ہے مگر اس کا مطلب یہ ہے کہ سسٹم اپنی مکمل صلاحیت پر کام نہیں کر رہا۔
مثال کے طور پر اگر 10 کلوواٹ کا انورٹر نارمل موسم میں تقریباً 9.8 کلوواٹ آؤٹ پٹ دے رہا ہو تو زیادہ درجہ حرارت میں یہی آؤٹ پٹ کم ہو کر تقریباً 9 یا اس سے بھی کم ہو سکتی ہے۔ بظاہر آدھا یا ایک کلوواٹ کا فرق چھوٹا لگتا ہے، لیکن روزانہ کے حساب سے یہ کمی مہینے میں کئی یونٹس کی کمی میں بدل جاتی ہے۔
فرض کریں کہ سسٹم روزانہ اوسطاً 50 یونٹس بجلی پیدا کرتا ہے، تو یہ کمی روزانہ تقریباً ایک یونٹ کے برابر ہو سکتی ہے، اور مہینے میں تقریباً 25 سے 30 یونٹس کم پیدا ہوں گے۔ یعنی آپ کی بجلی کی پیداوار اور بیٹری بیک اپ دونوں متاثر ہوں گے۔
اسی لیے پروفیشنل انسٹالیشن میں انورٹر کو سایہ دار اور ہوا دار جگہ پر نصب کرنا نہایت ضروری سمجھا جاتا ہے۔ بند گرم یا براہِ راست دھوپ والی جگہ کارکردگی اور عمر دونوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when MS Energy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.