Construction with Material / Architect,civil engineer

Construction with Material / Architect,civil engineer OLX grey structure and full finishes

31/03/2024

کل یکم اپریل کو دنیا بھر میں اپریل فول ڈے منایا جائے گا۔
کوئی بھی ناخوشگوار اطلاع ملے تو پہلے تصدیق ضرور کرلیں۔

‏لوگ کہتے ہیں ہم بھکاریوں کو نہ دیں تو پھر کیا کریں ، ہمیں سفید پوش نہیں ملتے اور نہ ہی معلوم ہے کہ سفید پوش کون کون ہے ...
17/03/2024

‏لوگ کہتے ہیں ہم بھکاریوں کو نہ دیں تو پھر کیا کریں ، ہمیں سفید پوش نہیں ملتے اور نہ ہی معلوم ہے کہ سفید پوش کون کون ہے
جواب
👇
جو آپ کے گھر پانی سپلائی کرتا ہے وہ سفید پوش ہے ، کسی بینک کے باہر کھڑا گارڈ سفید پوش ہے ، آپ کے گھر کام کرنے والی خاتون ، گلی میں غبارے بیچنے والا ، چھان بورا خریدنے والا سفید پوش ہے ، کسی درخت کے سائے یا دھوپ میں کھڑا سبزی فروش بوڑھا سفید پوش ہے ، روزے کے ساتھ گھر گھر بائیک پہ فوڈ پانڈا پہنچانے والا نوجوان سفید پوش ہے ، کسی چوک میں دھوپ میں بیٹھ کر جوتے پالش اور گانٹھنے والا اور گلی کا خاکروب سفید پوش ہے ، آپ کے قریبی پارک کا مالی اور کسی مسجد میں پندرہ ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والا امام سفید پوش ہے ۔ ورکشاپ پہ کام کرنے والے بارہ تیرہ سالہ بچے سفید پوش ہیں ۔ سارا دن دھوپ میں سخت کام کرنے والا مزدور سفید پوش ہے ۔کسی گھر کا واحد کمانے والا فرد سفید پوش ہے ۔ آپ کے خاندان میں بھی کئی سفید پوش ہوں گے ۔
ان کو تلاش کیجیے
چہروں سے پہچانیے ۔۔۔ اور ان کے ہاتھوں میں ، ان کے گھروں میں چپکے سے دے آئیے شکریہ

27/01/2024

'' گھر کی تعمیر اور ٹھیکیدار کے ساتھ ایگریمنٹ (معاہدہ)''
بہت سے ٹھیکیدار اور مالکان بغیر ایگریمنٹ تحریر کیے گھر کی تعمیر شروع کروا لیتے ہیں۔اور ایگریمنٹ تحریر نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی طہ شدہ باتیں ذہن سے نکل جاتی ہیں جو کہ بعد میں ٹھیکیدار یا مالکان کے درمیان مشکل اور پریشانی کا سبب بنتی ہیں ٹھیکیدار اکثر کام شروع کرنے کے بعد کہتے ہیں جی فلاں کام بھی ہمارے کام میں شامل نہیں ہے فلاں کام بھی شامل نہیں ہے اوراسی طرح بعض اوقات مالکان بھی بضد ہوتے ہیں کے فلاں کام بھی ٹھیکیدار نے کرنا ہے فلاں کام بھی کرنا ہے جس کی وجہ سے معاملات خراب ہوتے ہیں اور کسی ایک بات پر بھی مسئلہ بن جائے تو کسی ایک کا کم سے کم ہزاروں روپوں میں نقصان ہو جاتا ہے بعض اوقات تو ٹھیکیدار اور مالکان کا آپسی تعلق تک خراب ہو جاتا ہے اور نوبت لڑائی جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے۔
اور اکثر اوقات ٹھیکیدار اور کلائنٹ کے درمیان ایگریمنٹ تو تحریر ہو جاتا ہے لیکن اس میں مکمل وضاحتیں تحریر نہیں کی جاتی جو کے بعد میں مشکلات کا باعث بنتی ہیں اس لیے بغیر ایگریمنٹ کے یا نا مکمل ایگریمنٹ کے ساتھ گھر کی تعمیر شروع کرنا نان پروفیشنل اور نامناسب طریقہ ہے گھر کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ایگریمنٹ ضرور تحریر کرلیں۔
محب وطن کنسٹرکشن کمپنی کی پروفیشنل ٹیم نے ٹھیکیدار اور مالکان کی آسانی کے لیے ایک مکمل ایگریمنٹ تحریر کیا ہے جس میں گھر کی تعمیر شروع کرنے سے لے کر گھر کی تعمیر مکمل ہونے تک کی تمام وضاحتیں موجود ہیں مالکان یا ٹھیکیدار کو ایک بھی بات پوچھنا باقی نہ رہے گی یہ ایگریمنٹ اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ اس کو ہر کوئی باآسانی استعمال کر سکتا ہے ٹھیکیدار اور مالکان کے درمیان طہ پانے والے کام گڈ لگا کر باقی کاموں پر کراس لگا کر ایگریمنٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے صرف ایگریمنٹ میں آپ کو مالکان کا نام اور ٹھیکیدار کا نام اور گھر کا ایریا اور لوکیشن لکھنا درکار ہوگی
اس ایگریمنٹ میں درج ذیل باتیں وضاحت کے ساتھ موجود ہیں
نمبر 1
ٹھیکیدار کے ذمہ کرنے والے کام
نمبر 2
مالکان کے ذمہ کرنے والے کام
نمبر 3
کام خراب ہونے کی صورت میں اس کا حل
نمبر 4
مٹیریل کی کوالٹی اور وضاحت
نمبر 5
پیمنٹ شیڈول کا طریقہ کار
نمبر 6
تعمیر مکمل کرنے کا وقت یا ٹائم پیریڈ
نمبر 7
پیمائش کرنے کا طریقہ کار
نمبر 8
حساب کتاب کا طریقہ کار
اگر تعمیر میں میٹریل آپ خود مہیا کریں اور ٹھیکیدار نے بس گھر تعمیر کرنا ہو تو لیبر ریٹ ایگریمنٹ کیا جائے گا اور اگر میٹریل بھی ٹھیکیدار نے لگانا ہو تو پھر میٹریل ریٹ ایگریمنٹ کیا جائے گا

21/01/2024

‏مزار پر سجدہ تو دور کی بات صرف اس نیت سےجانا کہ میرا وہاں کوئی کام بن جاۓ شرک اکبر ہے کیونکہ کاموں کو بنانے بگاڑنے والا اللہﷻ ہے.‏مزار پر سجدہ تو دور کی بات صرف اس نیت سےجانا کہ میرا وہاں کوئی کام بن جاۓ شرک اکبر ہے کیونکہ کاموں کو بنانے بگاڑنے والا اللہﷻ ہے.‏مزار پر سجدہ تو دور کی بات صرف اس نیت سےجانا کہ میرا وہاں کوئی کام بن جاۓ شرک اکبر ہے کیونکہ کاموں کو بنانے بگاڑنے والا اللہﷻ ہے.

05/01/2024

Address

Harley
Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Construction with Material / Architect,civil engineer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share