Kissan Zarai Complex

Kissan Zarai Complex Welcome to Kissan Zarai Complex – Your Trusted Partner in Agriculture

16/06/2025
03/06/2025

Kamal-380 is available on Very Reasonable price

اسلام علیکم *زمیندار بھائیو اگر آپ کے کماد کے پتے اس طرع جل یا سوکھ رہے ہیں تو آپ پریشان نہ ہو اور نہ اس پے سپرے وغیرہ ا...
01/06/2025

اسلام علیکم
*زمیندار بھائیو اگر آپ کے کماد کے پتے اس طرع جل یا سوکھ رہے ہیں تو آپ پریشان نہ ہو اور نہ اس پے سپرے وغیرہ استعمال کرنا ہے، اپریل اور مئی کے مہینوں میں یہ خشکی کی وجہ سے پتے ایسے ہو جاتے ہیں جس کو سن برننگ کھا جاتا ہے۔*
*تو آپ ان کو پانی کی کمی نہ ہونے دیں اور روٹین میں کھاد دیتے جاۓ انشااللہ یہ ہولے ہولے ریکور ہو جاۓ گے۔*
شکریہ 🙏

*تھرپس*تھرپس چھوٹے کیڑے  ہیں  یہ کیڑا گرم اور نیم خشک آب و ہوا والے علاقوں میں پھیلتا ہے، جہاں یہ تیزی سے دوبارہ پیدا ہو...
28/05/2025

*تھرپس*
تھرپس چھوٹے کیڑے ہیں یہ کیڑا گرم اور نیم خشک آب و ہوا والے علاقوں میں پھیلتا ہے، جہاں یہ تیزی سے دوبارہ پیدا ہوتا ہے اور پتوں، پھولوں اور پھلوں پر حملہ کرتا ہے، جس کی وجہ سے پیداوار خراب ہوتی ہے اور معیار کم ہو جاتا ہے۔
تھرپس چھوٹے کیڑے ہوتے ہیں، جن کی لمبائی 1-2 ملی میٹر سے زیادہ نہیں ہوتی ہے، اور ان کی رنگت پیلے سے گہرے بھورے یا کالے تک ہوتی ہے جو نسل اور عمر کے لحاظ سے ہوتی ہے۔ اس کے باریک پروں کے دو جوڑے ہوتے ہیں جو باریک بالوں سے لیس ہوتے ہیں، اور ہلکے اور تیزی سے حرکت کرتے ہیں۔ تھرپس چھیدنے والے چوسنے والے کیڑے ہیں، پودوں کے خلیوں کو چھیدتے ہیں اور رس چوستے ہیں، جس سے مکینیکل اور کیمیائی نقصان ہوتا ہے۔

*نقصان*
• تھرپس پتوں، پھولوں اور نئی نشوونما پر حملہ کرتا ہے، جس کی وجہ سے پتوں کا کرل، پھول گرنا اور نشوونما رک جاتی ہے۔
• خلیوں کے پھٹنے، کناروں کے کرلنگ، اور پتوں کے خشک ہونے کے نتیجے میں پتوں کی سطح پر چاندی یا سرمئی دھبوں کا نمودار ہونا۔
• شدید حملہ کی صورت میں پیداوار میں 30-50% تک کمی ہو سکتی ہے ۔
• تھرپس کی کچھ انواع خطرناک پودوں کے وائرس کے ویکٹر ہیں۔
*پھیلاؤ کے اسباب*
وہ عوامل جو تھرپس کے پھیلاؤ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان میں کم نمی کے ساتھ زیادہ درجہ حرارت شامل ہیں ۔ اس لیۓ فصل کو ذیادہ خشکہ نہ انے دیں۔
• جڑی بوٹیوں کو ختم کریں: تھرپس کے متبادل میزبانوں کو کم کریں۔
• انفیکشن کو محدود کرنے کے لیے نیلے یا پیلے چپکنے والے پھندے لگائیں۔
*کیمیکل کنٹرول*
کپاس کیلئے تھرپس کی نقصاندہ حد 8-10 بالغ یا بچے فی پتہ ہیں۔
معاشی نقصان کی حد کی تصدیق کے بعد تجویز کردہ کیڑے مار دوا استعمال کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

• امیڈا کلوپرڈ. . . 250 گرام
• ابامیکٹین۔. . . . 400 ملی لیٹر
* کلورفیناپائر. . 200 ملی لیٹر
* ایسیفیٹ. . . 250سے 300 گرام فی ایکڑ سپرے کریں۔
⬅️ یہ ضروری ہے کہ کیڑے مار دوا کو وقتاً فوقتاً تبدیل کیا جائے اور ایک ہی زہر کا مسلسل استعمال نہ کیا جائے۔
⬅️ صبح یا شام کو سپرے کرنا بہتر ہے، پتوں کی نچلی سطحوں کی اچھی کوریج کے ساتھ جہاں کیڑے جمع ہوتے ہیں۔
#

14/05/2025

*الحمدللہ*

آج اوکاڑہ غلہ منڈی میں بھی نئی بہاریہ مکئی کی آمد ہو چکی ہے تقریبا 100 بوری

دوکان شیخ امان اللہ صاحب

لینے والے
عجوہ ٹریڈرز

بولی۔ 3425
مکمل ھوئی

اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے آمین ثم آمین

ٹارگٹ کا "رپل 17 فیصد ڈبلیو ڈی جی"سفید مکھی کے خلاف ڈھال!ہر کسان خوشحال۔۔۔سفید مکھی کے خاتمے کے لیے سپرے کوریج کو یقینی ...
14/05/2025

ٹارگٹ کا "رپل 17 فیصد ڈبلیو ڈی جی"
سفید مکھی کے خلاف ڈھال!
ہر کسان خوشحال۔۔۔
سفید مکھی کے خاتمے کے لیے سپرے کوریج کو یقینی بنائیں اور سفید مکھی کے بالغ، انڈے اور بچوں کے لیے پانچ دن کے وقفے سے دو سپرے ضرور کریں تاکہ سفید مکھی کی کالونی نہ بن پائے۔
Ripple Active Ingredient
Dinotefuran.......... 70g/kg ( 7% w/w)
Spirotetramat.....100g/kg (10% w/w)

اگیتی کپاساس وقت اگیتی کپاس میں پھل کا کیرا دیکھنے میں ا رہا ہے۔۔۔ اسکی سب سے بڑی وجہ شدید گرمی اور زیادہ درجہ حرارت ہے۔...
01/05/2025

اگیتی کپاس

اس وقت اگیتی کپاس میں پھل کا کیرا دیکھنے میں ا رہا ہے۔۔۔
اسکی سب سے بڑی وجہ شدید گرمی اور زیادہ درجہ حرارت ہے۔۔۔
اسکی کچھ اور وجوہات بھی ہو سکتی ہیں

ڈسکی کاٹن بگ
سست تیلا
تھرپس
پوٹاسیم ڈیفیشینسی
بوران ڈیفیشینسی
یوریا کا زیادہ استعمال

اپنی فصل کی پیسٹ اسکاوٹنگ کریں اگر پیسٹ نظر ائے تو اس کے لئے بہترین مخصوص زہروں کا سپرے کریں۔۔۔
ڈسکی کاٹن بک پھل کے کیرے کا باعث ہوتا ہے اسکا خاص خیال رکھیں یہ پتے اور گڈی کا رس چوستا ہے جس سے گڈی پیلی ہو کر گر جاتی ہے۔۔۔

ڈسکی کاٹن بگ کا تدارک
پرفینوفاس
تھایئامیتھوزگزم
باکسر (ٹارگٹ)
سائپرمیتھرین
پورٹل (ٹارگٹ)
ہیلمٹ (ٹارگٹ)
ان میں سے کوئی ایک زہر سپرے کر سکتے ہیں
ایک بار سپرے کرنے سے ڈسکی کاٹن بگ ختم نہیں ہوتا اس لئے متواتر اسکی مینجمنٹ کرنا ہوتی ہے
یہ سبھی زہر بدل بدل کر کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔

پہلے پوٹاسیم نہیں دی تو اب لازمی فلڈ کریں۔۔۔۔
بوران کا سپرے کر سکتے ہیں اور کپاس کی ضرورت سپرے سے پوری ہو جاتی ہے، دوسری صورت 1 کلو بوران فلڈ کر دیں یہ زمین کا درجہ حرارت کم کرنے میں معاون ہوتا ہے ، زمین کی نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے اور شدید گرمی میں سٹریس کو مینج کرتا ہے۔۔۔۔۔
نائٹروجن کا استعمال اگر یوریا کی شکل میں کر رہے ہیں تو 25 کلو فی ایکٹر سے زیادہ مت کریں اور آس کے ساتھ 1 کلو سلفر ملا کر فلڈ کریں، اسکا متبادل کین گنوارہ ہے اسکا استعمال کر سکتے ہیں وہ شدید درجہ حرارت میں نائٹروجن کا بہترین سورس ہے۔۔۔

پوٹاسیم نائٹریٹ 500گرام
بوران 150 گرام
فی ایکٹر سپرے کریں اس سے پھل کا کیرا کافی کم ہو جاتا ہے اور پودا زیادہ اور مضبوط پھل لینا شروع دیتا ہے۔۔۔
سپرے ہمیشہ شام کے وقت کریں اور زمین میں وتر ہونا فولئیر سپرے کے لئے لازمی ہوتا ہے۔۔۔
عامر سہیل
ایریا مینیجر اوکاڑہ
03075551298





مکئی کے نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں تو ضروری نہیں کہ یہ تنے یا جڑ کی راٹ(فنگس) ہو ۔۔۔پہلے ایک پودا جڑ سے اکھاڑ کر چیک کریں۔...
30/04/2025

مکئی کے نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں تو ضروری نہیں کہ یہ تنے یا جڑ کی راٹ(فنگس) ہو ۔۔۔
پہلے ایک پودا جڑ سے اکھاڑ کر چیک کریں۔۔۔
جڑوں میں مسئلہ ہو کہ اس کا رنگ کالا ہو چکا ہو اور جڑ کے ساتھ تنے کو کاٹ کر دیکھیں اگر تنا اندر سے رنگ بدل رہا ہے سرخی مائل یا سیاہ مائل تو اسکا مطلب کہ یہ فنگس ہے ۔۔۔
اگر جڑ ٹھیک ہے اور تنا اندر سے سفید ہے اور اس کے رنگ میں کوئی تبدیلی نہیں تو اسکا مطلب فنگس یعنی راٹ نہیں ہے۔۔۔
صرف ڈیلر یا کمپنی نمائندہے کے کہنے پر مہنگے فنجیسائیڈ فلڈ مت کریں اگر ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔
گرمی کی وجہ سے پہلے ہی مکئی پر بہت زیادہ اخراجات ہو چکے ہیں صرف مشوروں پر اپنے اخراجات میں مزید اضافہ مت کریں۔۔۔
99 فیصد بہاریہ مکئی اور قریبا ہر ورائٹی کے نچلے پتے شدید گرمی اور زیادہ پانی لگنے کی وجہ سے پیلے ہو رہے ہیں۔۔۔۔
اس بارے تفصیلی پوسٹ اس پیج پر موجود ہیں وہ لازمی دیکھ لیں۔۔۔۔۔



Address

Shergarh Road Near Girls Degree College, Renal Khurd, District Okara
Renala Khurd

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kissan Zarai Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share