02/09/2026
🌱 ستمبر کاشت 2026 — بہتر پیداوار کی جانب ایک اہم قدم! 🌾
ایس ڈبلیو شوگر ملز (SW Sugar Mills) کی کین ٹیم نے سرکل گوندل میں ترقی پسند کاشتکار ظفر اقبال صاحب کے ڈیرے پر خصوصی کاشتکار آگاہی نشست کا انعقاد کیا۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد کین ٹیم نے کاشتکار بھائیوں کو ستمبر کاشت کی بروقت تیاری اور بہتر پیداوار کے حوالے سے جدید زرعی رہنمائی فراہم کی۔
🌾 گفتگو کے اہم موضوعات:
✅ معیاری بیج کا انتخاب
✅ زمین کی بہترین تیاری
✅ بروقت ستمبر کاشت کے فوائد
✅ جڑی بوٹیوں کا مؤثر تدارک
✅ متوازن کھادوں کا استعمال
✅ بیماریوں اور کیڑوں سے فصل کا تحفظ
کین ٹیم نے تمام معزز کاشتکار بھائیوں کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں جدید زرعی اصول اپنانے اور فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کے لیے حوصلہ دیا۔
🤝 کاشتکار مضبوط — زراعت مضبوط — پاکستان مضبوط! 🇵🇰🌾
ایس ڈبلیو شوگر ملز — کاشتکار کی ترقی، ہماری ترجیح! 🚜
# SW Sugar Mills Limited Pakistan Sugar Mills Association - North Zone