01/03/2026
آج دل بوجھل سا ہے… پہلے تو شہید امام علی خامنہای کی شہادت پر یقین ہی نہ آیا۔ لیکن جب خود ایرانی حکام نے تصدیق کی تو یوں محسوس ہوا جیسے زمین قدموں تلے سے نکل گئی ہو۔
ان کی شخصیت صرف ایران تک محدود نہ تھی بلکہ عالمِ اسلام کی سیاست اور تاریخ پر گہرا اثر رکھتی تھی۔
ان کا نام ہمیشہ مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ، مزاحمت کی سیاست اور انقلابی بیانیے کے ساتھ جڑا رہے گا۔ اختلافات اپنی جگہ، مگر تاریخ اُن کرداروں کو ضرور یاد رکھتی ہے جو اپنے نظریے پر ثابت قدم رہتے ہیں۔
پوری مسلم دنیا میں وہ واحد رہنما تھے جنہوں نے غزہ کے بے کس مسلمانوں کی مدد کی اور طاغوتی طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ گزشتہ حملے میں بالآخر انہوں نے جامِ شہادت نوش فرمایا۔
آج قلم خاموش سا ہے، الفاظ بھاری ہیں… وقت گزر جائے گا مگر تاریخ کے اوراق میں یہ نام ایک باب کی صورت محفوظ رہے گا۔