Javed Building Material Supplier

Javed Building Material Supplier Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Javed Building Material Supplier, Faisalabad.

اینٹپاکستان میں گھر کی تعمیر کے دوران سب سے زیادہ استعمال ہونا والا میٹیریل اینٹ ہے ، گارے سے بنائی جانے والی ، سانچہ می...
12/04/2021

اینٹ
پاکستان میں گھر کی تعمیر کے دوران سب سے زیادہ استعمال ہونا والا میٹیریل اینٹ ہے ، گارے سے بنائی جانے والی ، سانچہ میں ڈال کر مخصوص قسم کے بھٹوں پر 1000 درجہ حرارت سے اوپر کئی دنوں تک پکائی جاتی ہے ، یہ سب سے آسان اور بہت پرانا طریقہ ہے اینٹیں بنانے کا جو کئی دہائیوں سے اس خطے میں اپنایا جاتا ہے ۔ بھٹے پورے ملک کے کئی حصوں میں چلائے جاتے ہیں ۔ مختلف جگہوں پر بنائے جانے والی اینٹوں کی شکلیں اینٹ بنانے میں استعمال شدہ گارے کے حساب سے مختلف ہوتی ہیں۔ اینٹوں کو بوجھ برداشت کرنے والی اور بوجھ نا برداشت کرنے والی فریم سٹرکچر والی عمارتوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ہمارے علاقے میں استعمال ہونے والی اینٹ کچھ مندرجہ ذیل طول و عرض کی ہوتی ہے :

اینٹوں کی درجہ بندی
خصوصی اینٹ :
یہ سب سے مہنگی اینٹ ہے ، اور اپنی مہنگائی کی وجہ سے ش*ذ و نادر ہی استعمال ہوتی ہے ، یہ اپنی خصوصیات میں تقریبا کمال ہی ہے، یہ مکمل سائز ، بے داغ اور پوری مکمل ہوتی ہے ، اچھی طرح پکنے سے مکمل مضبوط ہوتی ہے ، اس میں استعمال شدہ گارا سب سے اچھے معیار کا ہوتا ہے ، اسی طرح اس کو تیار کرنے والی لیبر بھی جو اسکا گارا مکس کرنے ، سانچے میں ڈالنے اور بھٹی میں ڈالنے سے پہلے اچھی طرح سکھا کر بھٹی میں ڈالتے ہے۔

اول اینٹ :
سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اینٹ اول اینٹ ہے ، یہ خصوصی اینٹ سے سستی ہوتی ہے لیکن اس میں وہ تمام خوبیاں ہوتی ہیں جو مضبوطی اور ایک اچھی تعمیر کے لیے درکار ہوتی ہیں۔ اول اینٹ کی قیمت اور خوبیوں کے حساب سے مزید کئی قسمیں ہوتی ہیں جیسے اول اے اور اول بی وغیرہ ۔ اول اینٹ اچھی طرح سے پکی ہوتی ہے ، شکل اچھی ہوتی ہے لیکن ٹرالی میں کچھ ٹوٹی ہوئی بھی ہوتی ہیں۔

دوم اینٹ :
اس قسم کی اینٹ گھر کی تعمیر کے لیے بلکل بھی تجویز کردہ نہیں ہے ، یہ اینٹ سستی قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں اور ان کو دوم کا نام دیا جاتا ہے کیونکہ انکی پکائ پوری نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اسکی مضبوطی کم ہوجاتی ہے ۔ بے ڈھنگی شکل اور مختلف رنگوں کی ہونا اس طرح کی اینٹ کی کچھ خصوصیات ہیں،

کھنگر اینٹ :
بھٹی میں کچھ اینٹیں زیادہ جل جاتی ہیں جسکی وجہ سے ان پر ایک پختہ کالا ماس آجاتا ہے ، اینٹ بے ڈھنگی اور بے ترتیبی ہو جاتی ہے ، ایسی اینٹیں کسی بھی جگہ استعمال نہیں کرنی چاھیے ، کیونکہ انکو لگانے کے لیے زیادہ مسالہ لگانا پڑتا ہے اور ممکن ہے کہ زیادہ جلنے کی وجہ سے اس کو مسالہ پکڑے ہی نا ، دیکھنے میں گندی لگتی ہے اور اس کی وجہ سے پوری دیوار کی شکل ہی بگڑ جاتی ہے ۔

بارشی اینٹ :
اینٹوں کو بھٹی میں ڈالنے سے پہلے ، کچی اور گیلی اینٹوں کو کھلے میدان میں سوکھنے کے لیے رکھ دیا جاتا ہے ، چونکہ ان اینٹوں کو ڈھانپ کر نہیں رکھا جاتا تو بارش کی صورت میں جب یہ بھیگ جاتی ہیں تو ان پر دھبے کی شکل میں پکے داغ لگ جاتے ہیں ، چنانچہ کچھ کیے بغیر انکو بھٹی میں پکنے کے لیے ڈال دیا جاتا ہے۔ ایسی اینٹوں کو بارشی اینٹ کہا جاتا ہے ، یہ اول درجہ کی اینٹ سے قیمت میں سستی ہوتی ہیں اپنے داغ کی وجہ سے ، ایسی اینٹ کا استعمال بلکل محفوظ ہے اگر وہ اچھی طرح پکائی گئی ہوں اور اول درجہ کی اینٹ کے برابر مضبوط بھی ہوں۔

اپنے گھر کی تعمیر کے دوران صرف اول درجہ کی اینٹ خریدیں جس میں وہ تمام خوبیاں ہوں جو اوپر بیان کی گئیں ۔ اینٹ آپ خود بھٹے والے سے بلا واسطہ خرید سکتے ہیں لیکن ایک انجان شخص کے لیے یہ کام مشکل ہو سکتا ہے لہذا ڈیلر یا کسی ایجنٹ سے خریدنا آسان ہوتا ہے ۔ ہر بھٹے اینٹ پر اس کا مخصوص نشان لگا ہوتا ہے جسے مارکہ کہتے ہیں ، اچھی اور سیدھی دیواروں کے لیے ایک ہی نشان والی اینٹوں کا استعمال کریں ، مختلف نشان والی اینٹوں سے گریز کریں کیونکہ مختلف برانڈ کی اینتوں کے سائز مختلف ہونے سے دیواریں کچھیں سی دکھیں گی ۔

12/04/2021

ہمارے پاس بلڈنگ میٹریل سے متعلق تمام سامان دستیاب ہے
اینٹیں 🧱، بہترین ٹائل، ٹائل بانڈ، ریت، بجری، سیمنٹ غرض بلڈنگ🏚 سے متعلق تمام سامان مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہے۔
ہم اچھی کوالٹی اور معیار کے ضامن ہیں۔
ہماری خدمات حاصل کرنے کے لئے رابطہ کریں
👈📞 مزمل رحمانی03087251701
👈📞 جاوید رحمانی 03007251701


Address

Faisalabad

Telephone

+923087251701

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Javed Building Material Supplier posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Javed Building Material Supplier:

Share