Al MOIZ solar wah cantt

Al MOIZ  solar wah cantt solar installation

Make the smart choice with professional solar installation services for homes, shops, and offices.
31/05/2026

Make the smart choice with professional solar installation services for homes, shops, and offices.

24/05/2026
23/05/2026

2 فیز خراب ٹرانسفارمر آپ کے 3 فیز انورٹر کا دشمن! اصل وجہ اور حل جانیں!
کیا آپ کا آن گرڈ 3 فیز انورٹر بھی بار بار اس مسئلے کی وجہ سے بند ہو جاتا ہے کہ ٹرانسفارمر یا فیز کی سپلائی خراب ہو جاتی ہے؟
اور کیا واپڈا کبھی کبھار آپ کے علاقے میں سپلائی کو 3 فیز کی بجائے 2 فیز پر چلا دیتا ہے؟

مبارک ہو… اس مسئلے میں آپ اکیلے نہیں ہیں۔

پاکستان میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ واپڈا کی طرف سے کسی عارضی خرابی، لوڈ مینجمنٹ یا ٹرانسفارمر کے مسئلے کی وجہ سے سپلائی کو وقتی طور پر 2 فیز پر چلا دیا جاتا ہے۔ اس سے علاقے کی بجلی تو بحال ہو جاتی ہے، لیکن وہ تمام صارفین جو 3 فیز انورٹر استعمال کر رہے ہوتے ہیں ان کا سسٹم فوراً بند ہو جاتا ہے۔

اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ 3 فیز انورٹر کو چلنے کے لیے تینوں لائیو فیزز کا مسلسل موجود ہونا ضروری ہوتا ہے۔ جیسے ہی ایک یا دو فیز غائب ہوتے ہیں، انورٹر حفاظتی طور پر ٹرپ کر جاتا ہے۔

پھر شروع ہوتا ہے ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ: شکایات، واپڈا کے دفاتر کے چکر، اور مسلسل ذہنی پریشانی۔

اس مسئلے کا حل کیا ہے؟

اگر آپ گھریلو صارف ہیں تو سب سے بہتر اور پائیدار حل یہ ہے کہ آپ سنگل فیز ہائبرڈ انورٹر پر شفٹ ہو جائیں۔ پاکستان میں عام طور پر یہ انورٹرز زیادہ مستحکم ہوتے ہیں اور فیز کے اتار چڑھاؤ یا 2 فیز سپلائی والے مسائل سے کم متاثر ہوتے ہیں۔

دوسرا حل یہ ہے کہ آپ ایک علیحدہ آف گرڈ یا پی وی انورٹر سسٹم انسٹال کریں۔ مارکیٹ میں Fronus 10kW PV14000 جیسا انورٹر بھی دستیاب ہے جو ایک بہترین آپشن ہے۔ یہ سسٹم تقریباً 5kW تک گرڈ فِیڈنگ (grid feeding) بھی کر سکتا ہے اور دن کے اوقات میں لوڈ کو کافی حد تک سنبھال سکتا ہے۔

اصل بات یہ ہے کہ واپڈا کی غیر مستحکم سپلائی میں تھری فیز انورٹر اکثر گھریلو صارفین کے لیے مسئلہ بن جاتا ہے، کیونکہ یہ مستقل تین فیز پر ہی انحصار کرتا ہے۔

اسی لیے عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ:
گھریلو صارفین کے لیے سنگل فیز انورٹر بہتر ہے، جبکہ تھری فیز انورٹر زیادہ تر انڈسٹریل یا کمرشل استعمال کے لیے موزوں ہوتا ہے۔

اگر آپ اپنا ذاتی ٹرانسفارمر یا مکمل مستحکم 3 فیز سپلائی استعمال کر رہے ہیں تو پھر تھری فیز سسٹم بہتر چل سکتا ہے، ورنہ واپڈا کی غیر یقینی سپلائی میں مسائل آتے رہتے ہیں۔

آخر میں سوال یہ ہے کہ:
کیا آپ کے خیال میں پاکستان میں گھریلو صارفین کو تھری فیز انورٹر لگوانا چاہیے یا سنگل فیز ہی بہترین حل ہے؟

آپ کی طرف 2 فیز ٹرانسفارمر کا مسئلہ کتنی دیر میں حل ہوتا

23/05/2026

سولر سسٹم لگوانا ایک مہنگا مرحلہ ہے، لیکن اس سے پوری بجلی اور مکمل فائدہ حاصل کرنا ایک الگ آرٹ ہے۔ یہاں سولر سسٹم کی بہترین کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے چند ایسی زبردست باتیں بتائی جائیں گی جو عام طور پر سولر سسٹم انسٹال کرنے والے بھی نہیں بتاتے:
1: ​پینلز کی دھلائی کا بہترین وقت:
سولر پینلز کو کبھی بھی تپتی دھوپ میں ٹھنڈے پانی سے نہ دھوئیں، اس سے پینلز کے شیشوں میں مائیکرو کریکس آ سکتے ہیں جو وقتی طور پر تو نظر نہیں آتے پر جلدی ہی پینلز کی کارکردگی کو متاثر کر دیتے ہیں۔ صفائی کا بہترین وقت صبح سویرے یا سورج ڈھلنے کے بعد ہے جب پینلز مکمل ٹھنڈے ہوں۔
2: ڈش واشنگ مائع (Dish Soap) کا استعمال:
صرف پانی سے پینلز کی چکنائی اور جمی ہوئی مٹی صاف نہیں ہوتی۔ پانی میں تھوڑا سا برتن دھونے والا صابن ملائیں، اس سے پینل کا شیشہ بالکل شفاف ہو جائے گا اور بجلی کی پیداوار 10% سے 15% تک بڑھ جائے گی۔
3: بیٹری واٹر لیول اور ٹرمینلز:
اگر آپ بیٹری استعمال کر رہے ہیں تو اس کے ٹرمینلز پر پٹرولیم جیلی یا تبت کریم لگا کر رکھیں تاکہ کاربن نہ جمے۔ کاربن بجلی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتا ہے اور بیٹری جلدی چارج نہیں ہوتی اور ہم سولر سے مکمل فائدہ نہیں حاصل کر پاتے۔
4: ​ارتھنگ (Earthing) کا جادو:
اپنے سولر اسٹینڈ اور انورٹر کو پراپر ارتھ کروائیں۔ یہ نہ صرف آسمانی بجلی سے بچاتا ہے بلکہ سسٹم میں موجود اسٹیٹک چارج کو ختم کر کے انورٹر کی لائف اور کارکردگی بڑھاتا ہے۔ جو کہ بہترین کارکردگی اور سولر لائف کیلئے اہم ہوتا اسے آج ہی کروائیں۔
5: شیڈو آڈٹ (Shadow Audit):
دن کے کسی بھی حصے میں اگر پینل کے ایک کونے پر بھی کسی چھوٹی سی تار یا انٹینا کا سایہ پڑ رہا ہے، تو وہ پورے پینل کی کارکردگی آدھی کر دیتا ہے۔ یقینی بنائیں کہ صبح 9 سے شام 4 بجے تک پینلز پر زیرو شیڈو ہو۔ کسی چیز کا ہلکا سا بھی سایہ نہ ہو۔ یہ بہت بڑی بات ہے اسے ذہن نشین کرلیں۔
6: ہیوی لوڈ کا ٹائم ٹیبل:
سولر سسٹم پر استری، موٹر یا اے سی چلانے کا بہترین وقت وہ ہے جب سورج سوا نیزے پر ہو 😁 یعنی صبح 11 سے دوپہر 3 بجے۔ اس وقت بجلی براہِ راست پینل سے استعمال ہوتی ہے اور بیٹری پر بوجھ نہیں پڑتا۔ اور بیٹریاں زیادہ لمبا عرصہ چلتی ہیں۔
7: انورٹر سیٹنگز (Load Management):
اپنے انورٹر کی سیٹنگز میں Battery Cut-off وولٹیج کو تھوڑا اوپر رکھیں۔ بیٹری کو کبھی بھی 100% خالی نہ ہونے دیں، اس سے بیٹری کی زندگی دوگنی ہو جاتی ہے اور وہ بجلی زیادہ تیزی سے اسٹور کرتی ہے۔ یہ بہت بڑی سیٹنگ ہے اس لازمی اپلائی کریں۔
8: تاروں کی لمبائی اور موٹائی:
سولر پینلز سے انورٹر تک کی تار جتنی لمبی ہوگی، اتنی بجلی ضائع (Voltage Drop) ہوگی۔ ہمیشہ کم سے کم فاصلہ رکھیں اور تار کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کریں، ہمیشہ Pure Copper کی تار استعمال کریں۔
9: انورٹر کی جگہ کا انتخاب:
اکثر لوگ انورٹر کو دھوپ میں یا بند الماری میں لگا دیتے ہیں۔ انورٹر جتنا ٹھنڈا رہے گا، اتنی بہتر کارکردگی دے گا۔ اسے ہمیشہ ہوادار اور سایہ دار جگہ پر لگائیں۔ اگر انورٹر بہت گرم ہو رہا ہے تو اس کے پاس ایک چھوٹا سا ایگزاسٹ فین لگا دیں۔
پرو ٹپ: اگر آپ کے پینلز کے نیچے بہت زیادہ گرمی جمع ہوتی ہے، تو اسٹینڈ کی اونچائی تھوڑی بڑھا دیں تاکہ ہوا کا گزر ہو سکے۔ پینلز جتنے ٹھنڈے رہیں گے، اتنے زیادہ وولٹیج پیدا کریں گے۔
اگر آپ سولر سسٹم استعمال کرتے ہیں تو ان باتوں کو لازمی فالو کریں انشاءاللہ دگنا فائدہ ہوگا سسٹم سے!
اس معلومات کو آگے ضرور شئیر کریں تاکہ سب لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔ کسی کا فائدہ کرنا صدقہ جاریہ ہوتا۔

پاکستان کا سولر بجلی کا نظام تیزی سے ترقی کر رہا ہے، رپورٹس کے مطابق ملک کی سولر صلاحیت اب تقریباً پاکستان کے پورے قومی ...
22/05/2026

پاکستان کا سولر بجلی کا نظام تیزی سے ترقی کر رہا ہے، رپورٹس کے مطابق ملک کی سولر صلاحیت اب تقریباً پاکستان کے پورے قومی گرڈ کے برابر پہنچ گئی ہے۔ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سستے سولر پینلز نے لاکھوں گھروں اور کاروباروں کو سولر انرجی کی طرف راغب کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوٹڈ سولر سسٹمز پاکستان میں بجلی پیدا کرنے اور استعمال کرنے کے طریقے کو بدل رہے ہیں۔ بجلی کی طلب کا ایک بڑا حصہ اب روایتی گرڈ کے بجائے روف ٹاپ اور آف گرڈ سولر سسٹمز کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے۔

سولر بوم سے مہنگی فیول امپورٹس پر انحصار کم ہونے اور صاف توانائی کے اہداف کو سپورٹ ملنے کی توقع ہے۔ تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو اس تیزی سے بڑھتی تبدیلی کو سنبھالنے کے لیے بہتر پالیسیز اور گرڈ پلاننگ کی ضرورت ہوگی۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Usman Ayyaz, Malik Rashid, Waheed UD Din, Basharat Raja, ...
20/05/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Usman Ayyaz, Malik Rashid, Waheed UD Din, Basharat Raja, Mohammad Rizwan, Pomi Pathan, Waesem WassemAli, Malik Mudasir

یہ اب پاکستان کے ھر شہر کا منظر ھےیہ وہ عوام ہیں جنہیں موجودہ اور سابقہ حکمران ہر وقت “بجلی چور” کہہ کر بدنام کرتے ہیں، ...
19/05/2026

یہ اب پاکستان کے ھر شہر کا منظر ھے
یہ وہ عوام ہیں جنہیں موجودہ اور سابقہ حکمران ہر وقت “بجلی چور” کہہ کر بدنام کرتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ لوگ مہنگی بجلی، بھاری بلوں اور ناکام نظام سے تنگ آ کر لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کرکے واپڈا سے جان چھڑانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
ہر چھت پر سولر، ہر گھر میں متبادل نظام ۔۔۔ یہ صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں بلکہ عوام کے عدمِ اعتماد کا اعلان ہے۔
سوال یہ ہے:اگر عوام چور ہیں تو پھر پورا نظام چھوڑ کر اپنی بجلی خود بنانے پر کیوں مجبور ہیں؟
چور عوام نہی یہ نظام اور اس کے کارندے چور ھیں۔۔۔

Address

Wah

Telephone

+923455258386

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al MOIZ solar wah cantt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al MOIZ solar wah cantt:

Share