Engr Tahir FurQan Khan

Engr Tahir FurQan Khan This is the official Account of Engr Tahir FurQan khan.

02/05/2026

Overseas life teaches you the true value of home — you grow stronger chasing dreams, but your heart always carries where you came from. 🌍

29/04/2026

Take the first step if you truly want to achieve your goals.

Start by setting clear goals for your life—know where you want to go and what you want to become. Once your vision is strong, commit yourself to it with dedication, consistency, and hard work.

Dream it. Plan it. Work for it. Achieve it. 🚀

پاکستان سے جو بھی آ رہے ہیں سعودی عرب، ہر دوسرا بندہ سیفٹی آفیسر ہے مارکیٹ بھر چکی ہے، مقابلہ سخت ہو گیا ہے، اور تنخواہی...
27/02/2026

پاکستان سے جو بھی آ رہے ہیں سعودی عرب، ہر دوسرا بندہ سیفٹی آفیسر ہے مارکیٹ بھر چکی ہے، مقابلہ سخت ہو گیا ہے، اور تنخواہیں بھی کم ہو گئی ہیں۔ اب لوگ 2000 سے 3000 ریال پر بھی کام کرنے پر مجبور ہیں
میں یہ بات مایوسی پھیلانے کے لیے نہیں کر رہا۔ رزق دینے والا اللہ ہی ہے، مگر اللہ نے ہمیں عقل بھی دی ہے کہ ہم حالات کو سمجھیں اور درست فیصلے کریں۔
کل ہی میں نے لنک ڈن پر سیفٹی آفیسر کی ایک پوسٹ لگائی تو تقریباً بارہ سو سی وی موصول ہوئے۔ میرا ای میل اور میسنجر بھر گیا۔ اس سے آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مارکیٹ کی صورت حال کیا ہے۔
میری بس اتنی گزارش ہے کہ ایک ہی ٹرک کے پیچھے اندھا دھند نہ بھاگیں۔پاکستان میں جو نوجوان باہر آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، وہ کوئی اور ہنر سیکھیں، کوئی عملی کام سیکھیں یہ شارٹ کٹس چھوڑ دیں۔ ایک مہینے کا کورس کر کے سرٹیفیکیٹ ہاتھ میں لے کر فوراً پردیس نکل پڑنا کوئی حل نہیں۔ مضبوط مہارت ہی انسان کو آگے لے جاتی ہے

اللہ سب کے لیے آسانیاں پیدا فرما

12/12/2025
12/12/2025

"Stay focused. Stay hungry. Stay moving.

پاکستان میں آج ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں نوجوان یونیورسٹیوں سے ڈگریاں لے کر فارغ التحصیل ہو رہے ہیں...
03/11/2025

پاکستان میں آج ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں نوجوان یونیورسٹیوں سے ڈگریاں لے کر فارغ التحصیل ہو رہے ہیں، مگر روزگار کے دروازے ان کے لیے بند ہیں۔
ہر سال بیالوجی، فزکس، اردو، اسلامیات، پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی جیسے مضامین میں ڈگریاں لینے والے نوجوان بڑی امیدوں کے ساتھ میدانِ عمل میں آتے ہیں، مگر چند ماہ بعد انہیں حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے — وہی حقیقت کہ ان کی محنت سے حاصل کی گئی ڈگری بازارِ روزگار میں زیادہ اہمیت نہیں رکھتی۔

نتیجہ یہ ہے کہ 90 فیصد سے زائد ڈگری ہولڈر نوجوان اپنی فیلڈ سے ہٹ کر سیفٹی، سیکیورٹی، یا سادہ ٹیکنیکل نوکریاں کرنے پر مجبور ہیں۔
یہ وہی نوجوان ہیں جنہوں نے چار سے پانچ سال تعلیم پر، فیسوں پر، اور خوابوں پر لگا دیے — مگر آخرکار وہ دو یا تین ماہ کے کورس یا ڈپلومہ والے لوگوں کے ماتحت کام کر رہے ہوتے ہیں۔

سوال یہ ہے: آخر اس کی وجہ کیا ہے؟
وجہ صرف ایک ہے — ہم نے تعلیم کو “روزگار سے جوڑنے” کے بجائے “ڈگری لینے” کا عمل بنا دیا ہے۔
ہمارا نظام تعلیم زیادہ تر تھیوری پر مبنی ہے، عملیت (Practical Skills) پر نہیں۔
جبکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہنر سیکھنے والے لوگ زیادہ کامیاب، خودمختار اور باعزت روزگار کے مالک ہوتے ہیں۔

دیکھا جائے تو آج کے دور میں ڈگری نہیں بلکہ ہنر کی مانگ ہے۔
ایک مستند الیکٹریشن، پلمبر، ویلڈر، آٹو مکینک، سیفٹی آفیسر، کمپیوٹر نیٹ ورک ٹیکنیشن، یا HVAC ایکسپرٹ کی مانگ خلیجی ممالک میں کسی ماسٹر یا ایم فل سے کہیں زیادہ ہے۔
ان کے پاس ڈگری نہیں، لیکن ہنر اور تجربہ ہے — اور وہی ہنر ان کا سرمایہ ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ دو یا تین ماہ کا سرٹیفائیڈ ڈپلومہ بعض اوقات چار سال کی یونیورسٹی ڈگری سے زیادہ فائدہ دیتا ہے۔
ڈگری علم دیتی ہے، لیکن ہنر روزگار دیتا ہے۔
ہمارے نوجوانوں کو اب یہ سوچ بدلنی ہوگی کہ کامیابی صرف بی اے، ایم اے یا بی بی اے سے نہیں آتی — بلکہ اُس کام میں ہے جسے کر کے آپ دنیا میں اپنی جگہ بنا سکیں۔

اس لیے میرا پیغام نوجوانوں کے لیے یہی ہے:
اگر آپ خلیجی ممالک یا بیرونِ ملک روزگار کے خواب دیکھتے ہیں تو سب سے پہلے ہنر سیکھیں، اور اس میں مستند ڈپلومہ حاصل کریں۔
یہی آپ کا اصل ہتھیار ہے۔
وقت بھی بچے گا، پیسہ بھی ضائع نہیں ہوگا، اور کامیابی کے امکانات بھی کہیں زیادہ بڑھ جائیں گے۔۔

رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں سعودی عرب نے ٹورزم سے 20 ارب ڈالرز کمائے جو مذہبی ٹورزم (حج عمرہ) کے علاوہ ہیں ۔اسی سال سوئٹ...
16/09/2025

رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں سعودی عرب نے ٹورزم سے 20 ارب ڈالرز کمائے جو مذہبی ٹورزم (حج عمرہ) کے علاوہ ہیں ۔اسی سال سوئٹزرلینڈ نے ٹورزم سے 20.5 ارب ڈالرز کمائے یعنی سعودی عرب سے صرف 0.5 ارب زیادہ۔
محمد بن سلمان نے ثابت کیا کہ حکمران مخلص ہو تو وہ دنیا کو ریت کے ٹیلے دکھا کر بھی اربوں ڈالر کما سکتا ہے اور ہمارے ہاں قدرت کے حسین نظارے ہونے کے باوجود بھی ہم IMF کے آگے ایک ایک ارب ڈالر کی خاطر اپنی عزت گروی رکھتے ہیں

سعودیہ میں  جاب حاصل کرنے کے آسان طریقے۔۔۔۔۔پہلی کوشش پاکستان سے کریں۔Beoe.gov.pk Ppa.com.pk یہ دو مستند ویب سائٹس ہیں۔ر...
19/08/2025

سعودیہ میں جاب حاصل کرنے کے آسان طریقے۔۔۔۔۔

پہلی کوشش پاکستان سے کریں۔

Beoe.gov.pk
Ppa.com.pk
یہ دو مستند ویب سائٹس ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔اگر تین سے چھ ماہ کی مسلسل کوشش سے جاب نہیں ملتی تو آپشن ٹو پر چلے جائیں۔

دوسری آپشن آزاد ویزہ ہے۔ اس ویزہ پر آنے سے پہلے مندرجہ ذیل کام ضرور کر لیں۔

ڈاکیومنٹیس کو تصدیق کروائیں۔
میڈیکل کروائیں۔

جو ہنر آتا ہے اس کی اچھی طرح پریکٹس کریں۔
فیلڈ جابز کے لیے ڈرائیونگ لازمی ہے۔ممکن ہو تو لائسنس لے کر آئیں۔

سعودیہ میں
Expatriates jeddah /riyad
یا کسی بھی شہر کا نام لکھ کر بہت سی جابز سامنے آ جائیں گی۔ روزانہ کی بنیاد پر دیکھیں۔

سعودیہ آ کر کمرے میں نہ بیٹھ جائیں۔باجماعت نماز پڑھیں۔جہاں کوئ بھی پاکستانی نظر آئے اس سے جاب کا ضرور پوچھیں۔یہ بات لیبر یا عام جابز کی ہو رہی ہے۔بہت اعلی درجے کی جابز
Linked in
پر آتی ہیں۔وہ یہاں پر جابز دیکھیں۔

گوگل سرچ بھی آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

ساری رات جاگ کر ریلز دیکھنا اور سارے دن سوئے پڑے رہنا ۔۔۔۔۔آپ کو کبھی بھی جاب نہیں دلوایا سکتا۔ اس لیے اپنا شیڈول انسانوں والا رکھیں انشاءاللہ ضرور جاب ملے گی ۔
اس وقت 30 لالھ سے زائد پاکستانی سعودیہ میں جابز و بزنس کر رہے ہیں ،اربوں ڈالر کما رہے ہیں۔ آپ کے پاس ہنر ہے۔ڈگری ہے مناسب تجربہ ہے ۔ضرور جاب ملے گی ۔
۔

زندگی میں ہمارے اردگرد موجود لوگوں کا ہماری سوچ، مزاج، اور ترقی پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔اگر آپ ایسے لوگوں کے ساتھ وقت گز...
30/04/2025

زندگی میں ہمارے اردگرد موجود لوگوں کا ہماری سوچ، مزاج، اور ترقی پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔
اگر آپ ایسے لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں جو صرف دوسروں کی برائیاں کرتے ہیں، چغلیاں کرتے ہیں یا منفی سوچ رکھتے ہیں، تو رفتہ رفتہ آپ کی سوچ بھی اسی رنگ میں رنگی جائے گی۔

لیکن اگر آپ خود کو ایسے لوگوں کے ساتھ رکھیں:

جو ترقی کی بات کرتے ہیں،
جو نئے خیالات بانٹتے ہیں،
جو حوصلہ افزائی کرتے ہیں،
اور آپ کو آگے بڑھنے کی طرف راغب کرتے ہیں،
تو آپ کی زندگی بھی مثبت سمت میں بدلنے لگتی ہے۔

وقت قیمتی ہے، اُسے ان لوگوں پر خرچ کرو جو آپ کو اوپر اٹھاتے ہیں، نیچے نہیں گراتے۔

زندگی کی حقیقت:
"جیسے لوگ آپ کے ارد گرد ہوں گے، ویسا ہی آپ بنتے چلے جائیں گے۔ اس لیے اچھے اور مثبت لوگوں کو اپنا دائرہ بناؤ۔"

Address

Neom
Tabuk
47311

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Engr Tahir FurQan Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share