JUI KANJU SWAT

JUI KANJU SWAT Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JUI KANJU SWAT, Kanju swat, Swat.

جامعہ دارالعلوم عثمانیہ کوٹلی کے معلمین حضرات اپنے طلبہ کرام کے معیت میں منگورہ سیلاب متاثرین کے خدمت کیلے روانہتحصیل کب...
24/08/2025

جامعہ دارالعلوم عثمانیہ کوٹلی کے معلمین حضرات اپنے طلبہ کرام کے معیت میں منگورہ سیلاب متاثرین کے خدمت کیلے روانہ
تحصیل کبل ضلع سوات

08/07/2025
22/06/2025


   💞آج بروز ہفتہ بعد نمازِ ظہر جمعیت علماء اسلام تحصیل کبل کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس تحصیل امیر مولانا مفتی عارف اللہ...
21/06/2025


💞

آج بروز ہفتہ بعد نمازِ ظہر جمعیت علماء اسلام تحصیل کبل کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس تحصیل امیر مولانا مفتی عارف اللہ صاحب اور ناظم عمومی محترم محمد زادہ ثاقب صاحب کی زیرِصدارت انجینئر شریف جان صاحب کے حجرے نعمت آباد کانجو میں منعقد ہوا، جس میں تحصیل کبل کی تمام ویلج کونسلز کے امراء اور نظماء نے شرکت کی۔

اس پُروقار اجلاس کے مہمانانِ خصوصی ضلع سوات کے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا سید قمر صاحب اور ضلعی جنرل سیکرٹری محترم جناب اعجاز خان صاحب تھے، جن کی شرکت نے محفل کو علمی وقار اور تنظیمی جِلاء بخشی۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولانا قاری رحمت اللہ صاحب نے حاصل کی۔ اس کے بعد ناظم عمومی جناب محمد زادہ ثاقب صاحب نے اجلاس کا ایجنڈا "جو جماعتی نظم و ضبط،فرائضِ منصبی اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق تھا" نہایت خوش اسلوبی سے پیش کیا۔

اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری محترم اعجاز خان صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
"جمعیت علماء اسلام ضلع سوات شروع دن سے کامیابی اور استقامت کی راہ پر گامزن ہے۔ ہماری تمام جدوجہد دینی خدمت کا حصہ ہے۔ تحصیل کبل نے ہمیشہ جماعتی نظم و ضبط، ایثار اور خلوص سے بھرپور کردار ادا کیا ہے، جو لائقِ تحسین ہے۔"

اس کے بعد ضلعی امیر مولانا سید قمر صاحب نے نہایت بصیرت افروز اور مدلل بیان فرمایا، جسے اجلاس کا روحِ رواں قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے جماعت کے دستور، منشور اور اس کے تین بنیادی ستون — *مجلس عمومی، مجلسِ شوریٰ اور مجلس عاملہ* — کی علمی و فکری بنیادوں پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے اپنے خطاب میں اکابر علماء کرام کی تعلیمات، اساطینِ علم کی حکمتیں اور دستورِ جماعت کی روح کو نہایت سادہ مگر مؤثر انداز میں بیان فرمایا۔

اجلاس کے دوران ضلعی امیر مولانا سیدقمر صاحب تمام ویلج کونسلز کے امراء و نظماء سے فرداً فرداً جماعتی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال اور ساتھ ساتھ رہنمائی کرتے رہے ۔

بعد ازاں سابق میئر امیدوار محترم جناب اشفاق خان ایڈوکیٹ نے اپنی معروضات پیش کیں، جبکہ جنرل سیکرٹری کانجو 2، مخلص قیادت محترم جناب فریاد علی صاحب نے ضلعی و تحصیل قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تحصیل کبل کے امیر مولانا مفتی عارف اللہ صاحب نے خصوصی طور پر پریس کلب کے نمائندگان اور بالخصوص بابائے جمیعت محترم جناب شیراللہ ماماجی اور دیگرمعززاحباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے تعاون کو سراہا.

اجلاس کے اختتام پر جناب عطاء اللہ جان نے بحیثیت سوشل میڈیا کواڈینٹر دو اہم گزارشات پیش کیں:

1. قائدین اور ذمّہ داران سے گزارش کی کہ وہ جماعت کے منشور اور دستور پر مختصر کلپس کی صورت میں ویڈیو ریکارڈنگ کا اہتمام کریں، تاکہ فکری پیغام نوجوانوں تک مؤثر انداز میں پہنچ سکے۔

2. کارکنان کو تاکید کی گئی کہ سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے وقت اسلامی اخلاقیات، قرآنی آداب اور نرم لہجے کو ہمیشہ پیشِ نظر رکھیں. ناشائستہ زبان، الزام تراشی اور منفی بیانیے سے اجتناب اسلام کا حکم اور جمیعت علماء اسلام کا منشور ہے۔

یہ اجلاس تنظیمی جوش، فکری بصیرت اور اخلاقی تربیت کا حسین امتزاج تھا، جو نہ صرف جماعتی وحدت کا مظہر تھا بلکہ دینی خدمات کے تسلسل کی علامت بھی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جمیعت علماء اسلام کو اخلاص، وحدت اور حکمت کے ساتھ دین متین کی خدمت کا فریضہ سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

عطاء اللہ جان

14/06/2025

جمیعت علماء اسلام حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب

پی ٹی آئی اسمبلی سے مستعفی ہونے پر امادہ ہے  مولانافضل الرحمن کا اینکرز پرسن کیساتھ گفتگو
21/07/2024

پی ٹی آئی اسمبلی سے مستعفی ہونے پر امادہ ہے مولانافضل الرحمن کا اینکرز پرسن کیساتھ گفتگو

Address

Kanju Swat
Swat

Telephone

+923343199097

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI KANJU SWAT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share