Zubair Coals Pvt Ltd

Zubair Coals Pvt Ltd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zubair Coals Pvt Ltd, Mashraqi Bipass Al-Habib Market New Plaza First Flour Room No. 26, Dubai.

Global Trade & Market Intelligence | Covering international commerce, import/export strategies, economic trends, and business insights to help professionals stay ahead in the world of trade.

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 13 سے 17 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی صورتحال سے مت...
13/05/2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 13 سے 17 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی صورتحال سے متعلق تازہ جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان کے اضلاع گلگت، سکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گانچھے، شگر اور کھرمنگ میں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقے جن میں مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، بہاولپور اور بہاولنگر شامل ہیں، وہاں بھی بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

سندھ کے حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور میرپورخاص میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

این ای او سی کے مطابق 13 سے 16 مئی کے دوران بالائی علاقوں میں اچانک سیلاب کا خدشہ بھی موجود ہے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

چترال میں دریائے چترال اور اس کے معاون ندی نالوں میں اچانک سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ سوات، دیر، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، طورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور مالاکنڈ کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزور تنصیبات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، جبکہ سیاح دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب کیمپنگ سے اجتناب کریں۔

ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو اور ڈی واٹرنگ مشینری تیار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو ممکنہ ہنگامی انخلا کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

انمول عرف پنکی کیس سے متعلق پولیس کے کردار پر کئی سوالات اٹھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی کوکین ڈیلر پنکی ...
13/05/2026

انمول عرف پنکی کیس سے متعلق پولیس کے کردار پر کئی سوالات اٹھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی کوکین ڈیلر پنکی سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل اےآروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق منشیات کے کیس میں گرفتار ہونے والے کئی ملزمان کی جانب سے انمول عرف پنکی کا نام لیا گیا لیکن پولیس کی جانب سے بظاہر ملزمہ کو گرفتار کرنے کی کوئی کوشش نہ کی گئی۔
حالیہ گرفتاری بھی حساس اداروں کی کوششوں سے عمل میں آئی۔ حساس اداروں نے پولیس کو مطلع کر کے انمول پنکی کو گرفتار کروایا۔ گرفتاری کے بعد ملزمہ کے قبضےسے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تاہم گرفتاری کے بعد پولیس نے 2 مقدمات درج کیے اور پھر اگلی ہی صبح ملزمہ کو عدالت پیش کر دیا۔

پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا تو نہ کوِئی شواہد پیش کیے نہ تحویل میں لینے کی کوئی درخواست کی۔
اے آر وائی نیوز کی ایک اور رپورٹ کے مطابق مطابق انمول عرف پنکی 14 سال کی عمر میں گھرسے ماڈل بننے کیلئے نکلی۔ گھر سے نکلنے کے بعد پنکی نے منشیات فروش وکیل سے شادی کی اور پھر منشیات فروشی کے دھندے کا حصہ بنی۔ منشیات فروش وکیل سے طلاق کے بعد پنکی نے پولیس افسر سے شادی کی۔ پنکی نے منشیاتی فروشی میں تجربہ حاصل کرنے کے بعد 3 بھائیوں کے ساتھ مل کر منشیات کا اپنا کاروبار شروع کیا۔
پنکی کی جانب سے لاہور سے کراچی منشیات منگوائی جاتی تھی۔ پنکی کو 5سال قبل پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کے بعدمبینہ طور 7 کروڑ روپے کی رشوت کے بدلے چھوڑ دینے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی خاتون کوکین ڈیلر کہلانے والی انمول عرف پنکی، جو اپنی چلتی پھرتی لیب کی وجہ سے مشہور تھی، گرفتاری سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تمسخر اڑاتی رہی، ملزمہ کے قبضے سے ملنے والے شواہد اور بیانات نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشانات کھڑے کر دیئے ہیں۔
ملزمہ نے پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، جس دن دماغ سے سوچو گے تو میری طرح برانڈ بن جاؤ گے، جس کا نیٹ ورک سمجھنا پولیس کے بس کی بات نہیں، میرے بندے دھڑلے سے کام کر رہے ہیں، اٹھا سکتے ہو تو اٹھا لو، اکاؤنٹ کھلا ہے اور سروس 24 گھنٹے آن رہتی ہے، ہم نے پورے کراچی میں اندھیر ڈالا ہوا ہے، جو کرنا ہے کر لو، پتہ نہیں کہاں کہاں سے آجاتے ہیں کہ پنکی کو پکڑیں گے، افسران ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے فون کر کے بتاتے ہیں کہ ہم تمہیں نہیں پکڑ پائے۔

یاد رہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقہ گارڈن میں پولیس اور حساس ادارے نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی دنیا کی ایک بڑی ملزمہ کو گرفتار کیا، انمول عرف پنکی نامی یہ خاتون ناصرف منشیات سپلائی کرتی تھی بلکہ پاکستان کی سب سے بڑی کوکین میکر کے طور پر اپنا پروڈکشن یونٹ بھی چلا رہی تھی، گارڈن پولیس نے وفاقی حساس ادارے کی نشان دہی پر ایک کامیاب چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب ملزمہ انمول عرف پنکی کو گرفتار کیا۔

کیا آپ پلگ چیک کرتے ہیں ؟
12/05/2026

کیا آپ پلگ چیک کرتے ہیں ؟

انمول عرف پنکی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
12/05/2026

انمول عرف پنکی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

12/05/2026
🚗 **کیا آپ جانتے ہیں آپ کے ٹائرز کتنی رفتار برداشت کر سکتے ہیں؟**آپ کے ٹائر کے سائیڈ وال پر لکھا ہوا **"H"** کا مطلب ہے ...
10/05/2026

🚗 **کیا آپ جانتے ہیں آپ کے ٹائرز کتنی رفتار برداشت کر سکتے ہیں؟**

آپ کے ٹائر کے سائیڈ وال پر لکھا ہوا **"H"** کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر زیادہ سے زیادہ **210 کلومیٹر فی گھنٹہ** کی رفتار تک محفوظ ہے۔

✅ **ٹائر سپیڈ ریٹنگ چارٹ:**

- **L** → 120 km/h
- **M** → 130 km/h
- **N** → 140 km/h
- **P** → 150 km/h
- **Q** → 160 km/h
- **R** → 170 km/h
- **S** → 180 km/h
- **T** → 190 km/h
- **H** → **210 km/h** 🔥
- **V** → 240 km/h
- **W** → 270 km/h
- **Y** → 300 km/h
- **ZR** → 240 km/h سے زیادہ

اپنے گاڑی کے ٹائرز ضرور چیک کریں۔ غلط سپیڈ ریٹنگ والے ٹائر استعمال کرنے سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

**اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں** — ہمیشہ درست سائز اور درست سپیڈ ریٹنگ والے ٹائرز استعمال کریں۔

---

**زبیر کولز پرائیویٹ لمیٹڈ**
معروف برانڈز کے Original & High Quality ٹائرز

#زبیرکولز

Today rate update
10/05/2026

Today rate update

لاہور سے گجرات جانے والے لوڈ ٹرک کیلئے فوری طور پر تجربہ کار ڈرائیور کی ضرورت ہے۔پہلے سے موجود ڈرائیور کی اچانک طبیعت خر...
09/05/2026

لاہور سے گجرات جانے والے لوڈ ٹرک کیلئے فوری طور پر تجربہ کار ڈرائیور کی ضرورت ہے۔
پہلے سے موجود ڈرائیور کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ٹرک نہیں چلا سکتا، اس لئے عارضی بنیادوں پر ڈرائیور مطلوب ہے۔
✅ مناسب دہاڑی دی جائے گی
✅ ٹرک کے تمام کاغذات اور کیلنڈر ساتھ موجود ہیں
✅ فوری روانگی
📞 رابطہ نمبر: 0300-8855253

⚠️ اہم اطلاع برائے ڈیزل مارکیٹ ⚠️کنٹانی بارڈر کی بندش کے باعث کل ڈیزل اور پٹرول ریٹس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا...
09/05/2026

⚠️ اہم اطلاع برائے ڈیزل مارکیٹ ⚠️

کنٹانی بارڈر کی بندش کے باعث کل ڈیزل اور پٹرول ریٹس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آج تربت میں ڈرم ریٹ بڑھ کر 44,000 تک پہنچ گیا، جبکہ شام کے اوقات میں مزید اضافہ بھی دیکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق کنٹانی بارڈر گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعات کے بعد تاحکمِ ثانی بند رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث سپلائی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

📌 تمام ڈیلرز اور خریدار حضرات احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مارکیٹ صورتحال پر نظر رکھیں۔

پاکستان کول سپلائرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ اور گڈز ٹرانسپورٹ دکی کے درمیان باہمی مشاورت اور متفقہ فیصلے کے تحت آئندہ ہفتے تک...
09/05/2026

پاکستان کول سپلائرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ اور گڈز ٹرانسپورٹ دکی کے درمیان باہمی مشاورت اور متفقہ فیصلے کے تحت آئندہ ہفتے تک کوئلے کے موجودہ کرایوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ موجودہ صورتحال، کاروباری استحکام، ٹرانسپورٹرز اور کول سپلائرز کے مشترکہ مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تاکہ کوئلہ تجارت اور ٹرانسپورٹ کا نظام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔

پاکستان کول سپلائرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ اور گڈز ٹرانسپورٹ دکی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ باہمی اتفاق، اتحاد اور مشاورت ہی مسائل کا بہترین حل ہے، اور تمام فریقین مل کر علاقے کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ضلعی صدر دکی
اختر محمد ناصر
پاکستان کول سپلائرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ

Address

Mashraqi Bipass Al-Habib Market New Plaza First Flour Room No. 26
Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zubair Coals Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zubair Coals Pvt Ltd:

Share