29/07/2026
کیسی بے حسی ہے کہ کشمیر میں رہنے والے افغان بھائی، جنہوں نے کشمیر سے وفاداری نبھائی اور آج واپس افغانستان جا چکے ہیں، وہ بھی وہاں سے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔
اور ایک طرف وہ لوگ ہیں جو ہر سال 5 فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر مناتے ہیں، مگر آج جب کشمیریوں کو آپ کی آواز کی ضرورت ہے تو یہ خاموشی بہت سے سوالات کو جنم دیتی ہے۔
ہم نے ساری زندگی آپ کو اپنا بھائی سمجھا، آپ کے لیے نعرے لگائے، ہر مشکل وقت میں بھائی چارے کی بات کی، مگر آج جب ہمارے حق میں آواز اٹھانے کا وقت آیا تو بہت سے لوگ خاموش نظر آتے ہیں۔
ہماری اپیل صرف اتنی ہے کہ جہاں بھی ظلم ہو، وہاں حق، انصاف اور انسانیت کے لیے آواز بلند کی جائے۔ تاریخ ہر قوم کے کردار کو یاد رکھتی ہے۔