Sardar Anees Khalil

Sardar Anees Khalil Engineer/CEO AAK Engineering & Const/Political Activist

ہم سہیل وڑائچ صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں اپنے بیان کو واپس لیں اور پوری قوم سے معذرت کریں مرکزی جمعیت اہلحدیث کی قیادت کو س...
14/08/2026

ہم سہیل وڑائچ صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں اپنے بیان کو واپس لیں اور پوری قوم سے معذرت کریں
مرکزی جمعیت اہلحدیث کی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے واضح پیغام دیا کسی دہشتگرد تنظیم کا مسلک اہلحدیث سے کوئی تعلق نہیں۔

خراجِ تحسینمرکزی جمعیت اہل حدیث ہزارہ ڈویژن کے رہنما سردار انیس خلیل نے معصوم بچے کے اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کی کامیاب...
24/06/2026

خراجِ تحسین

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہزارہ ڈویژن کے رہنما سردار انیس خلیل نے معصوم بچے کے اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کی کامیاب کارروائی پر ڈی ایس پی کینٹ طاہر سلیم، ایس ایچ او کینٹ علی خان جدون اور ایبٹ آباد پولیس کے جملہ افسران و اہلکاروں کو دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کی ہے۔

پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچے کو بازیاب کروایا گیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اغوا میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسے گھناؤنے جرم کی جرات نہ کر سکے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہزارہ ڈویژن
سردار انیس خلیل

شیخ الاسلام پروفیسر سینٹر ساجد میر کی رحلت کوا ایک سالتحریر سردار انیس خلیل حضرت امیرِ محترم، شیخ الاسلام، پروفیسر  ساجد...
03/05/2026

شیخ الاسلام پروفیسر سینٹر ساجد میر کی رحلت کوا ایک سال
تحریر سردار انیس خلیل
حضرت امیرِ محترم، شیخ الاسلام، پروفیسر ساجد میر کی رحلت کو ایک سال بیت چکا ہے، مگر ان کی جدائی کا احساس آج بھی اسی شدت سے دلوں میں موجود ہے۔ بعض شخصیات محض ایک فرد نہیں ہوتیں بلکہ ایک ادارہ، ایک فکر اور ایک عہد ہوتی ہیں۔ پروفیسر ساجد میر بھی انہی نابغۂ روزگار شخصیات میں سے تھے جنہوں نے دینی، سیاسی اور پارلیمانی میدان میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ان کی زندگی علم، حکمت، استقامت اور اعتدال کا حسین امتزاج تھی۔ وہ ایک بلند پایہ عالم دین تھے، ایک مدبر سیاست دان تھے، ایک زیرک پارلیمنٹیرین تھے اور ایک ایسی قائدانہ شخصیت تھے جنہوں نے ہر سطح پر اپنے کردار سے گہرے نقوش چھوڑے۔ ان کی گفتگو میں علم کی گہرائی، لہجے میں شائستگی، اور فیصلوں میں دوراندیشی نمایاں ہوتی تھی۔

پارلیمنٹ میں ان کی موجودگی محض ایک نشست کی تکمیل نہیں تھی بلکہ ایک فکری اور نظریاتی قوت کی نمائندگی تھی۔ وہ قومی معاملات پر نہایت بصیرت کے ساتھ اظہار خیال کرتے، دلیل سے بات کرتے اور اختلاف کو بھی تہذیب کے دائرے میں رکھتے۔ ان کی آواز ایوان میں وقار، سنجیدگی اور متانت کی علامت سمجھی جاتی تھی۔ آج پارلیمنٹ میں ان جیسی متوازن، اصول پسند اور معاملہ فہم شخصیت کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے۔

جماعتی سطح پر ان کی قیادت ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتی تھی۔ انہوں نے تنظیم کو استحکام بخشا، کارکنان کی فکری تربیت کی اور ہر مشکل مرحلے پر اپنی حکمت سے جماعت کی رہنمائی فرمائی۔ ان کی شخصیت کارکنوں کے لیے حوصلے، اعتماد اور وابستگی کا سرچشمہ تھی۔ ان کے بعد یہ خلا واضح طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔

سیاسی میدان میں بھی وہ ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ملکی سیاست میں ان کا کردار اعتدال، دیانت اور نظریاتی وابستگی کا آئینہ دار تھا۔ وہ اختلافی ماحول میں بھی مکالمے کا دروازہ کھلا رکھتے اور قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم جانتے تھے۔

حقیقت یہ ہے کہ ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا نعم البدل فوری طور پر نظر نہ آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ بڑے درخت گر جائیں تو ان کا سایہ دیر تک محسوس ہوتا ہے۔ پروفیسر ساجد میر کی علمی، سیاسی اور تنظیمی خدمات ایک ایسا سرمایہ ہیں جس سے آنے والی نسلیں رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی۔

آج ان کی رحلت کو ایک سال ہو گیا پر دل دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی، اور ان کی خدمات تاریخ کے صفحات پر سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔

Address

Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sardar Anees Khalil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share