28/08/2025
ڈی اے ای) ڈپلومہ ایف ایس سی سے زیادہ فائدہ مند کیوں ہے
ڈی اے ای (ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ) ایک ایسا پیشہ ورانہ اور ٹیکنیکل ڈپلومہ ہے جو عملی زندگی میں ایف ایس سی کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
1. عملی مہارتیں:
ایف ایس سی محض تھیوری اور کتابی تعلیم پر مشتمل ہے جبکہ ڈی اے ای میں طلبہ کو عملی کام، ورکشاپ، لیبارٹری اور فیلڈ ورک کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ اس سے طلبہ کو براہِ راست انجینئرنگ اور ٹیکنیکل شعبے میں مہارت ملتی ہے۔
2. ملازمت کے مواقع:
ڈی اے ای کے ہولڈرز کو سرکاری و نجی اداروں میں فوراً نوکری ملنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں، جبکہ ایف ایس سی کے بعد مزید تعلیم لازمی ہے تاکہ کوئی پیشہ ورانہ فیلڈ اختیار کی جا سکے۔
3. قومی و بین الاقوامی اہمیت:
پاکستان میں بھی اور بیرونِ ملک بھی ڈی اے ای کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ مڈل ایسٹ اور یورپ کے کئی ممالک میں ڈی اے ای والے طلبہ کو انجینئرنگ اور ٹیکنیکل جابز جلدی مل جاتی ہیں۔
4. فنی ترقی اور خود کفالت:
ڈی اے ای مکمل کرنے والا طالب علم اپنا ذاتی کاروبار بھی شروع کر سکتا ہے، مثلاً الیکٹریکل ورکشاپ، کنسٹرکشن، سول ورک، یا کسی بھی ٹیکنیکل سروسز کا ادارہ۔ اس کے برعکس ایف ایس سی کے بعد ایسا ممکن نہیں ہوتا۔
5. وقت اور محنت کی بچت:
ایف ایس سی کے بعد چار یا پانچ سال مزید تعلیم ضروری ہے، جبکہ ڈی اے ای کرنے والا طالب علم صرف تین سال بعد ہی عملی میدان میں قدم رکھ سکتا ہے۔
6. مستقبل کی تعلیم کے مواقع:
ڈی اے ای کے بعد بی ایس، بی ٹیک یا بی ایس انجینئرنگ میں داخلہ لینا ممکن ہے، یعنی یہ راستہ بھی بند نہیں ہوتا۔ بلکہ زیادہ تر یونیورسٹیاں ڈی اے ای کو ترجیح دیتی ہیں کیونکہ ان کے طلبہ کے پاس عملی علم پہلے سے موجود ہوتا
ہے
0314-5008698 0334-8966980
جاوید شہید روڈ جناح آباد منڈیاں ایبٹ