Quetta Industries Association

Quetta Industries Association Welcome to the Official Page of Quetta Industries Association! QIA

محنت کشوں کو سلامیومِ مزدور  ہماری صنعت، ہمارے مزدور، ہماری طاقت ♥️
01/05/2026

محنت کشوں کو سلام
یومِ مزدور ہماری صنعت، ہمارے مزدور، ہماری طاقت ♥️

آج آپریشن ڈائریکٹر شوکت جوگزائی سے انڈسٹریل اسٹیٹ میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ لوڈ کے ہائی اور لو ہون...
20/04/2026

آج آپریشن ڈائریکٹر شوکت جوگزائی سے انڈسٹریل اسٹیٹ میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ لوڈ کے ہائی اور لو ہونے کے مسئلے پر انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں اور مسئلے کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر چیئرمین آمین اللہ اچکزئی، وائس چیئرمین احسان اللہ رند، سینئر رہنما سید ناصر آغا اور جنرل سیکریٹری نور محمد ملاخیل بھی موجود تھے۔

آج Pakistan Engineering Council (PEC) کوئٹہ کے زیرِ اہتمام ٹرینی انجینئرز کے ایک وفد نے انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔ اس د...
16/04/2026

آج Pakistan Engineering Council (PEC) کوئٹہ کے زیرِ اہتمام ٹرینی انجینئرز کے ایک وفد نے انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد طلبہ کو عملی تربیت فراہم کرنا اور انہیں صنعتی نظام، مشینری اور پیداواری عمل سے براہِ راست آگاہی دینا تھا۔
دورے کے دوران ٹرینی انجینئرز کو مختلف فیکٹریوں اور ملز کا وزٹ کروایا گیا، جہاں انہیں جدید مشینری، پروڈکشن پراسیس اور انڈسٹری کے عملی تقاضوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انجینئرز نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور سیکھنے کے عمل میں فعال شرکت کی۔
یہ اقدام نہ صرف طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو بھی مزید مضبوط بنائے گا۔ انڈسٹریل اسٹیٹ کی انتظامیہ اور متعلقہ فیکٹری مالکان نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے تربیتی دوروں کے تسلسل کی یقین دہانی کروائی۔

08/04/2026
آج کوئٹہ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل، انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ جناب اقبال سرپرہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر احمد خان ...
08/04/2026

آج کوئٹہ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل، انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ جناب اقبال سرپرہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر احمد خان اچکزئی نے ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران سے ایک اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئے اور پرانے ٹیوب ویلز کے لیے درکار تمام ضروری سامان، بشمول ٹرانسفارمر، سبمرسبل پمپس اور شمسی توانائی کے نظام (سولر سسٹمز) کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا۔ اس حوالے سے آئندہ ہفتے ایک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کے بعد مذکورہ سامان باقاعدہ طور پر ایسوسی ایشن کے حوالے کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو درپیش دیگر اہم مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جن کے فوری اور مؤثر حل کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔
ملاقات کے اختتام پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین آمین اللہ اچکزئی، سینئر وائس چیئرمین جلال الدین بڑیچ، وائس چیئرمین احسان اللہ رند، سینئر رہنما نعیم رئیسانی، حاجی عصمت اللہ کاکڑ، امجد جاوید، عبدالرزاق سمیت دیگر معزز اراکین بھی موجود تھے۔

19/02/2026

Ramzan Mubarak 🌙

As this blessed month begins, we’re reminded that the strongest foundations are built within, through patience, gratitude, compassion, and quiet acts of goodness.

May this Ramzan bring reflection to our hearts, strength to our intentions, and unity to our communities.

#2026

کوئٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب محمد کریمی تودشکی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ اور اسلا...
11/02/2026

کوئٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب محمد کریمی تودشکی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر کوئٹہ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین آمین اللہ اچکزئی، بلوچستان انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین حمل مینگل، ایگزیکٹو ممبران سید ناصر آغا، عصمت اللہ کاکڑ، الیاس کاکڑ، حفیظ اللہ اچکزئی اور جنرل سیکرٹری نورمحمد ملاخیل نے شرکت کی۔

رہنماؤں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی دن کے موقع پر ایرانی قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی، تجارتی روابط اور باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

05/02/2026

Address

Quetta Industrial & Trading Estate, Eastern Bypass Quetta
Balochistan
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Industries Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share