04/09/2026
جو دکھتا ہے وہ بکتا ہے، اور جو مسلسل دکھتا ہے وہ Brand بنتا ہے!
مارکیٹنگ کے ماہرین کہتے ہیں:
“جو دکھتا ہے، وہ بکتا ہے۔”
میں کہتا ہوں:
“اب جو زیادہ دکھتا ہے، وہی زیادہ بکتا ہے۔”
کبھی غور کیا ہے کہ ایک چھوٹی سی ٹافی، چورن، بسکٹ، کولڈ ڈرنک یا چند روپے کی پراڈکٹ بنانے والی بڑی کمپنیاں اپنی Marketing اور Branding پر کروڑوں روپے کیوں خرچ کرتی ہیں؟
ٹی وی کمرشلز، سوشل میڈیا Ads، بڑے بڑے بل بورڈز، Events، Sponsorships، Influencers اور روزانہ نئی Campaigns...
حالانکہ ان کی ایک پراڈکٹ کی قیمت بعض اوقات صرف چند روپے ہوتی ہے۔
کیونکہ بڑی کمپنیوں کو ایک بات اچھی طرح معلوم ہے:
اچھی پراڈکٹ بنانا ضروری ہے، لیکن لوگوں کو بار بار یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ آپ کی پراڈکٹ موجود ہے۔
آپ کا کاروبار چھوٹا ہو یا بڑا، آج سے اپنی Branding کو خرچہ نہیں بلکہ Investment سمجھیں۔
اپنے کاروبار کے Facebook، Instagram، TikTok، YouTube اور دوسرے اہم پلیٹ فارمز پر پروفیشنل Pages بنائیں۔
انہیں مسلسل اپڈیٹ کریں۔
📸 اچھی تصاویر بنائیں۔
🎥 معیاری مختصر ویڈیوز بنائیں۔
📱 اپنی پراڈکٹ اور سروس کو پروفیشنل انداز میں دکھائیں۔
👨🔧 اپنی ٹیم اور محنت لوگوں کو دکھائیں۔
🏭 اپنے کام کے پیچھے موجود Process لوگوں کو دکھائیں۔
⭐ اپنے Customers کا اعتماد اور Feedback بھی سامنے لائیں۔
اپنی کمپنی میں ایسے Social Media، IT، Content اور Marketing Experts شامل کریں جو صرف پوسٹیں نہ بنائیں بلکہ آپ کے کاروبار کو ایک Brand کے طور پر Present کریں۔
لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں:
صرف Marketing سے کاروبار بڑا نہیں ہوتا۔
سب سے پہلے اپنی Product اور Service کی Quality مضبوط کریں، پھر اس Quality کو پوری طاقت کے ساتھ دنیا کے سامنے لائیں۔
میری نظر میں آنے والے چند سالوں میں مقابلہ صرف یہ نہیں ہوگا کہ:
“کس کی پراڈکٹ اچھی ہے؟”
بلکہ مقابلہ یہ بھی ہوگا کہ:
“کس نے اپنی اچھی پراڈکٹ کو لوگوں کے ذہن میں ایک مضبوط Brand بنا دیا ہے؟”
جو کاروباری لوگ آج بھی یہ سوچ رہے ہیں:
“ہم اچھا کام کریں گے، لوگ خود ہی جان جائیں گے۔”
انہیں اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔
اچھا کام کریں، پھر اپنے اچھے کام کو دکھائیں بھی۔
روز دکھائیں۔
پروفیشنل انداز میں دکھائیں۔
اعتماد بنائیں۔
اپنا نام بنائیں۔
اور اپنے نام کو Brand بنائیں۔
کیونکہ آج کے دور میں:
جو دکھتا ہے، وہ بکتا ہے۔
اور جو مسلسل دکھتا ہے، وہ Brand بنتا ہے۔