ASF.PaF. Pak army

ASF.PaF. Pak army تمام بھائیوں کو جاب کے ریلڈیڈ اپڈیٹ ملے گی۔

17/12/2023

گمشدہ بلوچ بھائیوں کے نام

زمین والوں سے ہرگز جدا نہیں ہو تم
خدا بنے ہوئے لوگو ، خدا نہیں ہو تم

تمھارے ظلم کا سورج ضرور ڈوبے گا
قسم خدا ِ ازل کی سدا نہیں ہو تم

تمھیں ہمارے وسائل سے غرض ہے اور بس
ہمارے ننگے سروں کی ردا نہیں ہو تم

تمھیں ہم حرف ِ مکرر نہیں سمجھ سکتے
خدا کی سمت سے آئی ندا نہیں ہو تم

ابھی سے آپ کا یہ حال ہو گیا یوسف
ابھی تو اس پہ مکمل فدا نہیں ہو تم

یوسف سنجرانی

30/11/2023

ھارٹ انزاٸٹی۔ Heart Anxiety / Phobia
یوں تو انزائٹی ہر انسانی آرگن یا عضو کو متاثر کر سکتی ہے۔ جیسا کہ دل، دماغ ، معدہ جلد وغیرہ وغیرہ ، لیکن آج ہم ھارٹ انزائٹی کو سمجھے گئے ۔یہ ایک نفسیاتی مسلئہ ہے۔
انزائٹی کیا ہوتی ہے ؟ بغیر کسی خاص وجہ کے، بے چینی، گھبراہٹ، اضطراب، ڈر، خوف جیسی نفسیاتی کیفیت اینزائٹی Anxiety کہلاتی ہے۔ انزائٹی کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں اور ایک ہی وقت میں مریض کو بہت ساری نفسیاتی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔
لیکن ھارٹ انزائٹی والے مریضوں میں دل کی دھڑکن کسی بھی ٹائم بہت زیادہ تیز ہو جاتی ہے۔دل کی دھڑکن 150 یا اس سے زیادہ تک چلی جاتی ہے، جو کہ نارمل 60 سے 100 تک ہوتی ہے۔ مریض کو لگتا ہے کہ اسکا دل پھٹ جائے گا، مریض ڈر جاتا ہے کہ اسے ھارٹ اٹیک ہونے والا ہے، دل بند ہو جائے گا یا پھر وہ مرنے والا ہے ۔ جسکی وجہ سے ھارٹ انزائٹی والے مریض کئی بار ایمرجنسی ہسپتال جاتے ہیں اور بار بار ای سی جی (ECG) کرواتے رہتے ہیں،اور تو کافی مریض (ECO)ایکو کارڈیو گرافی بھی کرا لیتے ہیں، جو کہ نارمل آتی ہے۔اور بہت ہی زیادہ وہمی مریض انجیو گرافی تک بھی کرا لیتے ہیں، جو کہ انجیو گرافی دل کی خطرناک بیماری میں کی جاتی ہیں۔ ھارٹ انزائٹی میں انجیو گرافی بھی بلکل نارمل آتی ہے۔ دراصل مریض کو کوئی ھارٹ اٹیک نہیں آتا۔ اور نہ ہی انکو کوئی دل کی بیماری ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ ایک نفسیاتی مسلئہ ہے ۔یہ ایک واحد بیماری ہے جس میں مریض بار بار اپنی مرضی سے ای سی جی اور دوسرے ٹیسٹ کرواتا رہتا ہے کیونکہ اس کو لگتا ہے کہ اسے اصل میں دل کی کوئی بیماری ہے۔ اور ڈاکٹر حضرات اس کی بیماری کو سمجھ نہیں پا رہے۔

ھارٹ انزائٹی کی علامات
1:اچانک دل کی دھڑکن کا زیادہ ہونا یا دل کا بند ہونا لگنا
2:کسی بات کو سن کر ڈر جانا، کانپ جانا
3:کسی کی موت کی خبر سن کر ھارٹ اٹیک والی کیفیت ہونا
4:سانس رکتی ہوئی محسوس ہونا
5:لمبی لمبی سانس لینا جیسا کہ سانس رک رہی ہو
6:دل بیٹھتا ہوا محسوس ہونا،
7:حتی کہ سینے پر بوجھ یا بازو میں درد محسوس ہونا۔ جو خوف کا بڑھاتا ہے ۔
8:کوئی بری خبر یا کسی کی موت کا علان سن کر بہت زیادہ ڈر جانا،
(یوں تو ڈر ایک فطری عمل ہے ، لیکن اس میں مریض بغیر کسی خاص وجہ کے بہت زیادہ ڈرے گا، پریشان ہو گا)

بار بار ایسی علامات کا ہونا دراصل اضطراب یا اینزائٹی کی نشانی ہے۔ ویسے بھی چالیس سال سے کم عمر میں بی پی پرابلم بہت کم ھوتا ہے, بلکہ فوبیا۔یا انزاٸٹی ھوتی ھے، اور دوسرا انزائٹی کا زیادہ مسلئہ عورتوں کو ہوتا ہے۔

ھارٹ انزائٹی کی وجوہات / رسک فیکٹر
جیسا کہ
1:وراثتی یا فیملی ہسٹری
2:کیمیائی عدم توازن:
شدید یا دیرپا تناؤ کیمیائی توازن کو بدل سکتا ہے جو آپ کے موڈ کو کنٹرول کرتا ہے۔ طویل عرصے تک بہت زیادہ تناؤ کا سامنا کرنا ، انزائٹی کی وجہ بن سکتا ہے۔
3:ماحولیاتی عوامل:
صدمے کا سامنا کرنا ،کوئی حادثہ دیکھنا وغیرہ وغیرہ
4:شادی شدہ خواتین میں اس کی وجہ حمل اور حمل کی پیچیدگیاں بھی اس کی شدت کا سبب بن سکتی ہیں۔
5:بڑی عمر کے مردوں میں اس کی وجہ لمبے عرصہ سے معدے کے مساٸل کا شکار ھونا اور ہائپر ٹینشن بھی انزئٹی کی شدت کا سبب بن سکتے ہیں ،
6:اور مزید ہائپر ٹھرائڈ کا مسلئہ بھی انزائٹی کی وجہ بن سکتا ہے۔
(اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں انزائٹی ڈیپریشن کی وجہ بہت زیادہ ماسٹربیشن / مشت زنی اور پورن اڈیکشن بھی سبسب بن سکتی ہیں ، لیکن اس کو میڈیکل سائنس، ڈیپریشن / انزائٹی کی وجہ نہیں مانتی ، یہ بندے کی سوچ پہ ڈیپنڈ کرتا ہے، ویسے بھی ہمارے ہاں کافی لوگ بلا وجہ کچھ چیزوں کو لے کر بہت زیادہ پریشان ہوتے ہیں ، جیسے اح**ام کو لے کر ، جریان ، جسمانی لیکوریا ، ٹائمنگ کی کمی، نفس کا چھوٹا اور ٹیڑھا ہونا وغیرہ وغیرہ)

ھارٹ انزائٹی کی تشخیص
تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ اپنی مرضی سے بار بار ای سی جی یا ایکو نہ کروائیں ۔ جو کہ سب ٹیسٹ نارمل آتے ہیں ۔
جب ایک دو بار ECG کلیٸر اے تو ھارٹ انزاٸٹی دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ھوتی ھے۔نہ تو دل بند ھوتا ھے اور نہ ھی ھارٹ اٹیک ھوتا ھے اور نہ ھی موت واقع ھوگی یہ خالی مریض کی سوچیں ھوتی ھیں۔ بلکہ انزائٹی کا پراپر علاج کروانا چائے۔

ھارٹ انزائٹی کا علاج
اس کے علاج میں میڈیسن اور سائیکالوجسٹ سے سیشن بھی لیے جاتے ہیں۔علاج کروانے میں شرم یا ہچکچاہٹ بلکل محسوس نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ انزائٹی بہت بڑی گندی بیماری ہے۔جو مریض کو کسی کام کا نہیں چھوڑتی۔ باقی اپنی مرضی سے میڈیسن بلکل نہیں چھوڑنی چاہیے ،علاج کا دورانیہ پورا کرنا چاہیے ۔
1: ڈاکٹر کی ایڈوائس پر عمل کرنا چاہیے ۔
2:تجویز کردہ دوائیں باقاعدگی سے لیں۔
3:کیفین کی مقدار کو کم کریں۔
4: صحت مند غذا کھائیں۔
5: گہری سانس لینے کی مشقیں کریں (Deep breathing)
6: اپنے آپ کو کسی اچھے کام میں مصروف رکھیں، جتنا زیادہ مصروف راہو گئے اتنا زیادہ اچھا محسوس کرو گے۔

30/11/2023

ہم جنس پرستی
(میڈیکل سائنس کی روشنی میں)

تحریر: ڈاکٹر یونس خان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(نہایت حساس موضوع کی بنا پر میں نے کئی دن اس سوچ بچار میں گزارے کہ اس پر قلم اٹھانا چاہئے یا نہیں۔

بالآخر اس نتیجے پر پہنچا کہ معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنا اور وسیع تر انسانی مفادات پر قلم اٹھانا، ایک لکھاری کی اولین ذمہ داریوں میں سے ہے، خصوصاً میڈیکل شعبے سے وابستہ قلم کاروں کی)

۔۔۔🔹🔹🔹۔۔۔۔

اس مختصر تمہید کے بعد آئیے اصل موضوع کی طرف آتے ہیں۔

ہم جنس پرستی (homos*xuality) کی تعریف کے مطابق، یکساں جنس کے افراد کا ایک دوسرے کی طرف جنسی طور پہ مائل ہونا، ہم جنس پرستی کہلاتا ہے۔

سماجی لحاظ سے اس کی چار اقسام ہیں۔

1۔ گے Gay

عموماً یہ اصطلاح مردوں کے باہمی جنسی رحجان کے لئے استعمال ہوتی ہے۔


2۔ لیسبیئن Le***an

یہ اصطلاح عورتوں کے باہمی جنسی رحجان کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

3۔ بائی سیکچوئیل Bis*xual

یہ اصطلاح ان افراد کے لئے استعمال ہوتی ہے جو جنسِ مخالف کے ساتھ ساتھ جنسِ موافق میں بھی جنسی رحجان رکھتے ہیں۔

4۔ ٹرانس جینڈر Transgender

اپنے مفہوم کے لحاظ سے یہ ایک نفسیاتی اصطلاح ہے جس میں مرد یا عورت، اپنی پیدائشی جنس کی بجائے مخالف جنس جیسی حرکات و سکنات اور خوہشات رکھتے ہیں۔ مثلاً ٹرانس جینڈر مرد، خواتین جیسی عادتوں اور رحجانات کا حامل ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اینل سیکس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مندرجہ بالا میں لیسبیئن کو چھوڑ کر باقی تینوں میں جو رحجان بہت عام ہے وہ ہے اینل سیکس (a**l s*x) ۔ چنانچہ اپنے مضمون کے اس حصے میں ہم صرف اینل سیکس کے میڈیکل اثرات پر گفتگو کریں گے۔

🔹اینل سیکس، "گے" مردوں میں تو عام ہے ہی مگر یہ مرد و خواتین کے تعلقات میں بھی ممکنہ طور پہ اپنا وجود رکھتا ہے۔

🔹اینس (anus)، انسان کے ڈائجسٹو سسٹم کا آخری حصہ ہے اور اس کا مقصد صرف اور صرف انسانی غیر ہضم شدہ غذائی مادوں اور ایلیمینٹری کینال کے فضلہ جات کا اخراج ہے۔ تولیدی نظام یا نسل کی بڑھوتری میں اس کا قطعی کوئی عمل دخل نہیں۔ تاہم اس کے بیرونی حصے کی جانب حسی اعصاب (sensory nerves) کی کثیر تعداد کی وجہ سے یہ نہایت حساس حصہ ہے۔

🔹اینس میں اگر مردانہ عضو تناسل کے دخول کے ذریعے جنسی عمل کیا جائے تو اس کے مندرج ذیل میڈیکل اثرات ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔ بافتوں (tissues) کا زخمی ہونا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اینس میں کسی قسم کا لبریکیشن سسٹم نہیں ہوتا، نہ ہی ایسے گلینڈز ہوتے ہیں جو ویجائنا میں پائے جاتے ہیں۔ چنانچہ اینل سیکس کے دوران اس کے حساس ٹشوز زخمی ہو جاتے ہیں اور ان چھوٹے چھوٹے دراڑ نما زخموں سے وائرس اور بیکٹیریا بآسانی دورانِ خون میں شام

21/11/2023
20/11/2023

قرآن پاک کی سورتوں کے نام مع مطلب

۲- سورۂ بقرہ (گائے )
۳- سورۂ آل عمران (عمران کی اولاد)
۴- سورۂ نساء (عورتیں)
۵- سورہ ٔمائدہ (دسترخوان)
۶- سورہ ٔانعام (جانور، مویشی)
۷- سورہ ٔ اعراف (بلندیاں)
۸- سورۂ انفال (اموال غنیمت)
۹- سورۂ توبہ (معافی)
۱۰- یونس (ایک پیغمبر کا نام)
۱۱- سورۂ ہود (ایک پیغمبر کا نام)
۱۲- سورہ ٔ یوسف ( ایک پیغمبر کا نام)
۱۳- سورۂ رعد ( بادل کی گرج)
۱۴- ابراہیم ( ایک پیغمبر کا نام)
۱۵- سورۂ الحجر(ایک مقام کا نام)
۱۶- سورۂ نحل (شہد کی مکھی)
۱۷- سورہ ٔٔبنی اسرائیل (حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد)
۱۸- کہف (غار)
۱۹- سورۂ مریم (عیسی علیہ السلام کی والدہ کا نام)
۲۰- سورۂ طٰہ (حروف تہجی کے دو حروف)
۲۱- سورۂ انبیاء (اللہ کے پیغمبر، نبی کی جمع)
۲۲- سورۂ حج (زیارت)
۲۳- سورۂ مومنون (ایمان والے لوگ)
۲۴- سورۂ نور (روشنی )
۲۵- سورہ فرقان (حق و باطل میں امتیاز کرنے والی چیز)
۲۶- سورۂ شعراء (شاعر کی جمع)
۲۷- سورہ نمل ( چیونٹی)
۲۸- سورہ قصص (قصے، سچے واقعات)
۲۹- سورہ ٔ عنکبوت ( مکڑی)
۳۰- سورۂ روم (روم)
۳۱- سورہ لقمان (ایک صالح بزرگ کا نام)
۳۲- سورۂ سجدہ (جھکنا، سجدہ کرنا)
۳۳- سورہ ٔ احزاب (حزب : گروہ ، جمع : احزاب، جنگ)
۳۴- سورۂ سبا ( ایک قوم )
۳۵- سورۂ فاطر (پیدا کرنےوالا)
۲۶- سورۂ یسین (رسول کا نام)
۳۷- سورہ صافات ( صف بستہ )
۳۸- سورۂ ص (حروف تہجی کا ایک حرف)
۳۹- سورہ زمر ( گرورہ در گروہ)
۴۰- سورۂ مومن ( ایمان والا)
۴۱- سورہ حم (حروف تہجی کے حروف)
۴۲- سورہ ٔ شوری ( صالح و مشورہ)
۴۳- سورہ زخرف (سونا)
۴۴- سورہ دخان ( دھواں)
۴۵- سورہ جاثیہ ( گٹھنوں کے بل گرے ہوئے ہونا)
۴۶- سورہ االحقاف ( ایک جگہ کا نام)
۴۷- سورہ محمد (پیغمبر اسلام حضرت محمد ص کا نام مبارک)
۴۸- سورہ فتح (جیت، کامیابی)
۴۹- سورہ حجرات (حجرے ، کمرے)
۵۰- سورۂ ق (حروف تہجی کاایک حرف )
۵۱- سورۂ ذاریات ( گرد اڑانے والی ہوا)
۵۲- سورۂ طور ( ایک پہاڑ کا نام)
۵۳- سورہ نجم (ستارہ)
۵۴- سورہ قمر (چاند)
۵۵- سورہ رحمن (بہت زیادہ رحم فرمانے والا ، اللہ تعالی کے اسمائے حسنی)
۵۶- سورہ واقعہ (قیامت)
۵۷- سورہ حدید (لوہا)
۵۸- سورہ مجادلہ (بحث ، تکرار ، جھگڑا)
۵۹- سورہ حشر (جمع ہونا، مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا، قیامت)
۶۰- سورہ ممتحنہ (امتحان لینے والی)
۶۱- سورہ صف (صف بستہ)
۶۲- سورہ جمعہ (دنوں میں سے ایک مبارک دن)
۶۳- سورہ منافقون ( منافق لوگ)
۶۴- سورہ تغابن (خسارہ سے دو چار ہونا)
۶۵- سورہ طلاق (آزاد کرنا، طالق دینا)
۶۶- سورہ تحریم (حرام کر دینا)
۶۷- سورہ ملک (بادشاہی)
۶۸- سورہ قلم (قلم)
۶۹- سورہ حاقہ (حقیقت، قیامت)
۷۰- سورہ معارج (بلندیاں)
۷۱- سورہ نوح (ایک پیغمبر کا نام)
۷۲- سورہ جن ( آگ سے پیدا کردہ ایک مخلوق)
۷۳- سورہ مزمل (چادر لپیٹنے واال)
۷۴- سورہ مدثر (چادر اوڑھنے واال)
۷۵- سورہ قیامت (یقینا قائم ہونے الی، قیامت)
۷۶- سورہ ٔ الدھر(بنی آدم)
۷۷- سورہ ٔمرسالت (ہوائیں)
۷۸- سورہ نبأ (اہم خبر)
۷۹- سورہ نازعات (کھینچنے والیاں، ہوا کی صفت)
۸۰- سورہ عبس (تیوری چڑھانا)
۸۱- سورہ ٔ تکویر (لپیٹنا )
۸۲- سورہ الانفطار( دراڑ)
۸۳- سورہ المطففین (ناپ تول میں کمی)
۸۴-سورہ الانشقاق ( شق ہونا )
۸۵- سورہ البروج ( آسمانی برج )
۸۶- سورہ الطارق ( چمکتا تارا )
۸۷-سورہ الاعلیٰ ( اعلی )
۸۸- سورہ الغاشیہ ( آنے والی آفت )
۸۹- سورہ الفجر ( فجر)
۹۰-سورہ البلد ( شہر)
۹۱-سورہ الشمس ( سورج )
۹۲-سورہ الیلل ( رات)
۹۳ -سورہ الضحیٰ ( دن کو اجالا)
۹۴-سورہ الشرح ( سکون قلب )
۹۵- سورہ التین ( انجیر )
۹۶-سورہ العلق ( جمع ہوا خون )
۹۷-سورہ القدر ( قدر)
۹۸-سورہ البیان ( واضح قسم)
۹۹-سورہ الزلزلہ ( زلزلہ)
۱۰۰-سورہ العادیات ( سر پٹ دوڑنے والے گھوڑے)
۱۰۱-سورہ القارعہ ( کھڑکھڑابے والی)
۱۰۲-سورہ التکاثر ( کثرت کی خواہش )
۱۰۳-سورہ العصر ( دور عصر )
۱۰۴-سورہ الھمزہ ( ریب جوئی والا)
۱۰۵-سورہ الفیل ( ہاتھی)
۱۰۶-سورہ القریش ( قریش )
۱۰۷-سورہ الماعون ( عام استعمال کی چیزیں )
۱۰۸-سورہ الکوثر ( حوض کوثر)
۱۰۹-سورہ الکافرون (کافر)
۱۱۰-سورہ النصر (مدد)
۱۱۱- سورہ لہب( آگ کے شعلے)
۱۱۲-سورہ الاخلاص (وحدانیت)
۱۱۳- سورہ الفلق ( صبح)
۱۱۴-سورہ الناس (انسان،لوگ)

 ASF Test Preparation 2023  *کرپس مشن برصغیر  میں کب آیا؟*(1) 1940ء(2) 1942ء(3) 1932ء( انم ASF ٹیسٹ Preparation اکیڈمی )...
14/11/2023



ASF Test Preparation 2023

*کرپس مشن برصغیر میں کب آیا؟*

(1) 1940ء
(2) 1942ء
(3) 1932ء

( انم ASF ٹیسٹ Preparation اکیڈمی )
Anum Ali
( 5 سالا حل شدہ پیپرز)
03194596459

Become less reactive and more Responsive
14/11/2023

Become less reactive and more Responsive

14/11/2023

ASF work under which of the Following Department?
0
A. Pakistan Army
B. Pakistan Air Force
C. Civial Aviation Authority
D. Ministry of Aviation ✓✓

Address

Bhakkar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ASF.PaF. Pak army posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share