Noon Sugar Mills limited Bhalwal

Noon Sugar Mills limited Bhalwal Noon Sugar Mills Limited

نون فیملی اور نون شوگر ملز  مینجمنٹ کے دل اپنی عوام  کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رمضان المبارک کے بابرکت ...
18/03/2025

نون فیملی اور نون شوگر ملز مینجمنٹ کے دل اپنی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ریاعتی نرخ پر چینی مہیا کی جا رہی تاکہ سحرو و افطار میں غریب عوام کو مشکلات سے بچایا جا سکے اور ہر ممکن سہولت مہیا کی جائے ۔

رمضان المبارک سہولت بازار گجرات میں نون شوگر ملز کی طرف ہزاروں خاندانوں کو رعایتی نرخ پر چینی مہیا کی گی اور یہ سہولت تا...
13/03/2025

رمضان المبارک سہولت بازار گجرات میں نون شوگر ملز کی طرف ہزاروں خاندانوں کو رعایتی نرخ پر چینی مہیا کی گی اور یہ سہولت تاحال جاری و ساری ہے ۔

وزیر خوراک سلمیٰ بٹ صاحبہ نے گجرات رمضان المبارک بچت بازار کا وزٹ کیا نون شوگر ملز کے سٹال پر خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
09/03/2025

وزیر خوراک سلمیٰ بٹ صاحبہ نے گجرات رمضان المبارک بچت بازار کا وزٹ کیا نون شوگر ملز کے سٹال پر خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر بلال یاسین, خضر حیات بھٹی (ADCR) گجرات اور راشدہ بتول ڈی۔او انڈسٹریز نے رمضان بچت بازار گجرات کا وزٹ کیا نون...
08/03/2025

صوبائی وزیر بلال یاسین, خضر حیات بھٹی (ADCR) گجرات اور راشدہ بتول ڈی۔او انڈسٹریز نے رمضان بچت بازار گجرات کا وزٹ کیا نون شوگر ملز کے سٹال پر خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا چینی کے معیار کو چیک کیا اور سراہا گیا۔

نون شوگر ملز بھلوال کی جانب سے عوام الناس کیلئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان بچت میں رعایتی چینی کے گجرات ...
06/03/2025

نون شوگر ملز بھلوال کی جانب سے عوام الناس کیلئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان بچت میں رعایتی چینی کے گجرات میں اسٹالز لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

06/03/2025

نون شوگر ملز بھلوال کی جانب سے عوام الناس کیلئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان بچت بازار میں رعایتی چینی کے گجرات میں اسٹالز لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافح حسین نے رمضان بچت بازار گجرات کا وزٹ کیا نون شوگر ملز کے سٹال پر خصوصی دلچسپی کا اظ...
05/03/2025

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافح حسین نے رمضان بچت بازار گجرات کا وزٹ کیا نون شوگر ملز کے سٹال پر خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا چینی کے معیار کو چیک کیا اور سراہا گیا۔

از: سید عدیل احمد، چیف آپریٹنگ آفیسر، نون شوگر ملز لیمیٹڈمحترم ساتھیو اور عزیز وابستگانِ نون شوگر ملز لیمیٹڈ،السلام عل...
04/03/2025

از: سید عدیل احمد، چیف آپریٹنگ آفیسر، نون شوگر ملز لیمیٹڈ

محترم ساتھیو اور عزیز وابستگانِ نون شوگر ملز لیمیٹڈ،

السلام علیکم!

25-2024کا کرشنگ سیزن اختتام پذیر ہو چکا ہے ۔یہ سیزن ہم سب کے لیے بے شمار چیلنجز اور آزمائیشوں سے بھرپور رہا، لیکن آپ کی لگن، انتھک محنت اور قابلیت نے ہر مشکل کو آسان بنایا۔ خراب موسمی حالات اور فصل کی بیماریوں کی وجہ سے ہمارے ریجن میں گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں خاصی کمی رہی ۔اس کے علاوہ کسان کی قوت خرید بھی کم رہی جس کی وجہ سے وہ کھاد اور پانی بروقت فصل کو مہیا نہ کرسکاجو پیداوار میں کمی کا ایک اور سبب بنا۔ لیکن آپ سب کی محنت اور عزم نے ان تمام مسائل اور رکاوٹوں کو عبور کرنے میں ہماری مدد کی اور ہم سب نے نہ صرف ان مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنی ہمت، لگن، محنت اور قابلیت سے ہر چیلنج کو عبور کرلیا۔

اس سیزن میں ہماری پیداواری کارکردگی بہتر رہی جس میں BMR کے تحت نصب کی گئی جدید مشینری ، خاص طور پر ہمارے نئے بوائلر اورنئی ٹربائن نے اہم کردار ادا کیا۔ لیکن یہ سب کچھ آپ کی محنت کے بغیر ممکن نہ تھا۔ آپ سب کی ٹیم ورک، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن نے ہمیں کامیابی کی منزل تک پہنچایا۔

میں آپ سب کی انتھک محنت کو دل سے سراہتا ہوں۔ آپ سب نے جو لگن اور جذبہ دکھایا ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔ ہماری کامیابی کا ہر قدم آپ کی محنت سے جڑا ہوا ہے۔ آپ سب کی قابلیت اور عزم نے نون شوگر ملز کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ آنے والے سیزن میں ہم اور بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ہماری ٹیم کا ہر فرد ہماری طاقت ہے، اور ہم سب مل کر ہر چیلنج کو قبول کریں گے۔

آخر میں، میں آپ سب کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت، خوشی اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آپ سب کی محنت اور لگن ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔ ہم سب مل کر نون شوگر ملز کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ انشااﷲ !

شکریہ!

آپ کا ساتھی،
سید عدیل احمد
چیف آپریٹنگ آفیسر
نون شوگر ملز لیمیٹڈ

Address

Noon Sugar Mills Limited Bhalwal
Bhalwal
40410

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noon Sugar Mills limited Bhalwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share