28/05/2024
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
انسان کے ہر جوڑ پر ہر روز صدقہ کرنا واجب ہے، دو آدمیوں کے درمیان عدل کرنا صدقہ ہے، آدمی کی اس کی سواری کے بارے میں مدد کرنا، وہ اسے سواری پر بٹھائے یا اس کا سامان اس پر رکھوائے،یہ بھی صدقہ ہے،اچھی بات کرنا صدقہ ہے،
نماز کی طرف ہر قدم اٹھانا صدقہ ہے، اور راستے سے تکلیف دہ چیز دور کر دینا صدقہ ہے۔
(مشکوٰۃ : 1896)کاپی