Success Thoughts,Rich Minds

Success Thoughts,Rich Minds Healthy Products , Health related Information , No.1 Healthy Food Supplements, No, 1 Herbal Tooth Pa

*_Always believe in you*-👍
23/12/2022

*_Always believe in you*-👍

10/06/2022

کوئی ایسا ہمسفر ملے جو میرے کام کے بارے نہ پوچھے کہ تم کام کیا کرتے ہو،، میری زات کا سوال نہ کرے، میرے مسلک میرے مزہب کا نہ پوچھے اسے مجھ سے محبت ہو اور میں بھی اسی کا ہی ہو کر دنیا سے جاؤں❤❤❤👍

17/01/2022
11/01/2022

محبت کے بنا موسیقی بے رنگ ہے

کسی کے لیے آپ کا تھوڑا سا سہارا ہی اسکی زندگی کو کامیاب بنا سکتا ہے مدد گار ہاتھ ہی وقت کی ضرورت ہیں💗💗💗
03/01/2022

کسی کے لیے آپ کا تھوڑا سا سہارا ہی اسکی زندگی کو کامیاب بنا سکتا ہے مدد گار ہاتھ ہی وقت کی ضرورت ہیں💗💗💗

21/11/2021

Well said

آپ ٹی وی پر بیٹھ جائیے ۔۔۔ بھوکا میڈیا ریٹنگ کے چکر میں آپ کی ہر بکواس کو چلائے گا ۔۔۔ چاہے وہ جتنی ہی منافقانہ کیوں نہ ...
01/08/2021

آپ ٹی وی پر بیٹھ جائیے ۔۔۔ بھوکا میڈیا ریٹنگ کے چکر میں آپ کی ہر بکواس کو چلائے گا ۔۔۔ چاہے وہ جتنی ہی منافقانہ کیوں نہ کو ۔۔۔۔ کسی بھی معاشرے کی گراوٹ کا اندازہ وہاں کے فنون لطیفہ کے معیار سے لگایا جا سکتا ہے ۔۔۔ اس گرواٹ میں ہمارا فنکار طبقہ پوری دنیا پر سبقت رکھتا ہے ۔۔
ہمارے ملک کا المیہ یہی ہے کہ جو انسان جس پیشے سے منسلک ہے وہ اس سے ہی مخلص نہی ہے ۔ ۔
آپ کو ایسی کئ مثالیں ملیں گی لوگ ساری زندگی شوبز کی چکا چوند میں دنیا کی ہر معلوم عیاشی کا مزہ لیں گے اور بیک وقت عاجزی انکساری کلچر مذہب پردہ چادر چار دیواری پر بھی لب کشائ کریں گے۔ اس کلچر کے حق میں دلائل دیں گے ۔۔۔ خود ہر تھرڈ کلاس برانڈ کی تعریف کرتے ہوئے پائے جائیں گے لیکن لوگوں کو ایمانداری کا درس دیں گے ۔ بولڈ شوٹ کروائیں گے لڑکیوں کے ساتھ ائٹم سانگ کریں گے اور ماڈلز اپنے اپ کو زیادہ پیسے ملنے پر ادھ ننگا کرنے میں عار محسوس نہی کریں گی پر جب بات سسٹم یا عام انسان کی آئے گی تو اس پر وہی حکمران طبقات کی سوچ مسلط کرنے کے لیے یہی فنکار ریاست کے متنازعہ بیانیے کو پروان چڑھائیں گے۔

ہمارے پورے ملک کا المیہ یہی ہے کہ اپ خدا اور رسول اور مشرقی کلچر کا نام کے کر اپنی بڑی سے بڑی حرامزدگی سے بالکل صاف شفاف ہو کر باہر نکل سکتے ہیں ۔۔ آپ مغربیت کی ہر نعمت سے لطف اندوز ہونے کے بعد بھی مشرقیت کا چورن بیچیں گے ۔۔۔

مارکس نے کہا تھا کہ "عام انسان کے سر پر دو آسمان ہوتے ہیں ۔ایک آسمان پر حکمران طبقات بیٹھ کر اپنی پالیسیاں وضع کرتے ہیں اور لوگوں کی تقدیر کا فیصلہ کرتے ہیں اور نیچے والے آسمان پر یہ لمپن پرولتاریہ فنکار اداکار سپورٹس مین ملا پیر فقیر ہوتے ہیں جو اس حکمران طبقے کی ایڑی کے نیچے بیٹھ کر خود ہر آزادی کا لطف لیتے ہیں پر عام لوگوں پر حکمران طبقے کی سوچ مسلط کرنے کے لیے اس کی ترویج و تبلیغ کرتے ہیں۔۔ایک عام انسان کی سوچ اس وقت تبدیل ہونا شروع ہوتی ہے جب وہ ان آسمانوں کو نیچے سے سر اٹھا کر دیکھنے کی بجائے اوپر سے سر جھکا کر دیکھنے کا فن سیکھ جاتا ہے "

صدف کنول یا ان جیسی یا جیسے بہت سے اداکاروں فنکاروں سیاستدانوں حکمرانوں بیوروکریٹس کی زاتی زندگی کس طرز کی ہے یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہی ۔۔۔۔ پر مسلہ تب پیدا ہوتا ہے جب وہ عام انسان کو اس طرز زندگی کے بالکل الٹ تبلیغ کرکے غلام رکھنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔

ایک طبقاتی سماج کا کوئ بھی فرد اپنی آزادانہ سوچ رکھنے کا متحمل نہی ہو سکتا اور اگر ایسا کرتا ہے تو اس کی بہت بھاری قیمت چکاتا ہے ۔۔۔۔ سوچ کی آزادی اور عام انسان کی نجات تب تک ممکن نہی جب تک ایک غیر طبقاتی نظام کی بنیاد نہی ڈالی جاتی۔۔۔۔

عاطف جاوید

09/08/2020

Address

Fateh Shah
Burewala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Success Thoughts,Rich Minds posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share