17/07/2025
پختون قام کا فخر
ضلع مردان کے تاریخی مقام تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے طارق پھٹان آج کے دور میں پختون قوم کے لیے ایک انمول تحفہ ہیں۔ وہ نہ صرف ایک زیرک اور قابل انسان ہیں بلکہ جدید سائنس کے میدان میں ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ لیکن ان کی خاص بات یہ ہے کہ ان کا سارا علم، تحقیق اور نظریہ اسلامی تعلیمات، قرآن اور حدیث کی روشنی میں ہوتا ہے۔
آج جب نوجوان نسل گمراہی، بے راہ روی، اور دنیاوی لذتوں میں گم ہو چکی ہے، اور بے مقصد شاعری اور فحش مواد میں وقت برباد کر رہی ہے، ایسے وقت میں طارق پھٹان جیسے علمی، دینی، اور فکری رہنما کی ضرورت ہر گھر، ہر تعلیمی ادارے اور ہر محفل کو ہے۔
طارق پھٹان نوجوانوں کو صرف سائنسی ترقی کی طرف نہیں بلاتے، بلکہ ان کے لیے قرآن و سنت کو بنیاد بنا کر راستہ متعین کرتے ہیں۔ وہ اس بات کے قائل ہیں کہ اسلام اور سائنس ایک دوسرے کے مخالف نہیں بلکہ مکمل ہم آہنگ ہیں۔ وہ قرآن کی آیات کو سائنسی تناظر میں بیان کرتے ہیں اور سادہ زبان میں نوجوانوں کے دل میں اتارتے ہیں۔
ان کی تقاریر، گفتگو اور نظریات صرف علمی نہیں، بلکہ روحانی غذا بھی فراہم کرتے ہیں۔ وہ نوجوانوں کو تقلیدِ مغرب کی بجائے تقلیدِ محمد ﷺ کی دعوت دیتے ہیں۔ ان کی زندگی کا پیغام ہے کہ مسلمان نوجوان دنیا میں ترقی کرے، سائنس و ٹیکنالوجی میں آگے بڑھے، مگر اپنی تہذیب، دینی اقدار اور اخلاقیات کو کبھی نہ چھوڑے۔
ہماری نوجوان نسل سے یہ پُرخلوص گزارش ہے کہ طارق پھٹان جیسے علمی و فکری شخصیات سے رہنمائی حاصل کریں، اور اپنا وقت فحش شاعری، لغویات، اور غیر مہذب مشاغل میں ضائع نہ کریں۔ قوموں کی تقدیر علم و اخلاق سے بنتی ہے، نہ کہ گانوں اور سستی تفریح سے۔
تحریر:- حیات محمد خان اسبنڑں ضلع دیر