Engr. Fazal Rabbi Jan

Engr. Fazal Rabbi Jan Development Professional, Entrepreneur,Social Activist
Travelor,Motivational Speaker.

03/09/2026

لوگ کیا کہیں گے؟

یہ جملہ ہم چترال میں اکثر سنتے ہیں اور یہی سوچ کئی فیصلوں میں بڑی رکاوٹ بن جاتی ہے۔ آخر ہم اپنے فیصلے لوگوں کے خوف سے کریں یا اپنے مقصد عقل اور ضمیر کے مطابق؟

01/09/2026

کامل وقت کا انتظار کرنے کے بجائے بروقت فیصلہ کریں کیونکہ فیصلہ ہی وقت کو سمت دیتا ہے۔ لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں مگر اپنی امیدیں ان سے وابستہ نہ کریں اور پھر صبر و ثابت قدمی کے ساتھ اپنے فیصلے کو اتنا وقت دیں کہ وہ خود اپنے نتیجے سے اپنی درستگی ثابت کر سکے۔

01/09/2026

چترالی دوسروں کا حساب سیدھا کرتے کرتے اپنا حساب ہی بھول جاتا ہے جبکہ ہزارہ اور ڈی آئی خان والے پہلے اپنا حساب کتاب پکا رکھتے ہیں۔ شاید اسی لیے ہم دوسروں کے معاملات میں وقت نہیں بلکہ پوری عمر لگا دیتے ہیں 😂🤣

31/08/2026

کبھی کبھی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی منزل تک پہنچنے میں نہیں بلکہ صحیح وقت پر غلط سمت سے واپس مُڑ جانے میں ہوتی ہے۔ کیونکہ بروقت بدلا ہوا راستہ انسان کو بڑے نقصان اور دیرپا پچھتاوے سے بچا سکتا ہے۔

31/08/2026

انسان عظیم اس لیے نہیں ہوتا کہ وہ کبھی ناکام نہیں ہوا بلکہ اس لیے عظیم ہوتا ہے کہ ناکامی اسے روک نہیں سکی-----------

31/08/2026

کہا جاتا ہے کہ غربت ہمیشہ سوتیلی ہوتی ہے جبکہ دولت کے بے شمار رشتہ دار نکل آتے ہیں۔

کیا یہ بات واقعی درست ہے یا صرف ایک تلخ سماجی حقیقت؟

29/08/2026

گورنر صاحب سے ایک مؤدبانہ سوال---
فاٹا و پاٹا میں ٹیکس قوانین کے معاملے پر وزیراعظم اور صدرِ پاکستان سے ملاقاتوں کے بعد کیا عوام کسی عملی پیش رفت اور ریلیف کی توقع رکھیں؟

29/08/2026

آپ کے خیال میں چترال کے کس تحصیل یا علاقے کے لوگ سیاست میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں زیادہ احتجاجی مزاج رکھتے ہیں اور وہاں کے نوجوان اپنا زیادہ وقت سیاسی سرگرمیوں کو دیتے ہیں؟

نوجوان نسل سے گزارش ہے کہ اپنے والدین اور بڑوں سے سب سے بڑھ کر اچھی تربیت مضبوط کردار محبت احترام انسانیت اور مثبت سوچ ک...
26/08/2026

نوجوان نسل سے گزارش ہے کہ اپنے والدین اور بڑوں سے سب سے بڑھ کر اچھی تربیت مضبوط کردار محبت احترام انسانیت اور مثبت سوچ کی توقع رکھیں۔

کیونکہ اگر تربیت اچھی ہوگی تو کردار خود سنورے گا سوچ خود بلند ہوگی اور پیسہ دولت اور ترقی خود بخود آتی چلی جائے گی۔

یاد رکھیں والدین کی سب سے قیمتی میراث اچھی تربیت اور بلند کردار ہے جو نسلوں کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

یہ کہانی ڈیل کارنیگی کی ہے جنہوں نے دنیا کو یہ سکھایا کہ کامیابی صرف ذہانت دولت یا تعلیم سے نہیں بلکہ اچھے رویے مؤثر گفت...
21/08/2026

یہ کہانی ڈیل کارنیگی کی ہے جنہوں نے دنیا کو یہ سکھایا کہ کامیابی صرف ذہانت دولت یا تعلیم سے نہیں بلکہ اچھے رویے مؤثر گفتگو اور مضبوط تعلقات سے بھی ملتی ہے۔
انہوں نے 1912 میں Public Speaking سکھانا شروع کیا اور بعد میں اپنی مشہور کتاب How to Win Friends and Influence People کے ذریعے لوگوں کو دوسروں کو سننے عزت دینے غیر ضروری تنقید سے بچنے اور مختلف نقطۂ نظر سمجھنے کا درس دیا۔
اہم سبق:
اچھا بولنے سے پہلے اچھا سننا سیکھیں
لوگوں کو اہمیت دیں
اور ہر اختلاف کو بحث نہ بنائیں
آخر میں خود سے پوچھیں:
آپ دوسروں سے ملتے وقت اپنی بات منوانے کی کوشش کرتے ہیں یا پہلے اُن کی بات سمجھنے کی؟

Address

Chitral

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Engr. Fazal Rabbi Jan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share