30/03/2021
Project Director Abdul Ghaffar Gul
دکی۔ ایف سی بلوچستان ہی کی بدولت علاقے میں امن وامان قائم ہے، ایف سی بلوچستان کی وجہ سے ہمارے معیشت کو تقویت ملی ہے ۔عبدالغفار ناصر
دکی ۔ واریزئی کول مائنز پروجیکٹ کے رائزنگ کنٹریکٹر عبدالغفار ناصر نے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں پاک فوج اور ایف سی ہی کی وجہ سے علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر ڈور رہی ہے ۔ اور ان کی وجہ سے ہمارے علاقے کی معدنیات شر پسند عناصر سے محفوظ ہیں اور ان ہی کی بدولت علاقے کے عوام ایک پر امن روزگار سے مستفید ہو رہے ہیں۔ دکی کے معزور ،غریب ،مجبور اور بے بس گھرانوں کا چھولا ایف سی ہی کی بدولت جل رہا ہے۔
ہمارے بچوں کے مستقبل ایف سی کی وجہ سے روشن ہے کیونکہ یہاں موجود ایف سی بوائز سکول اینڈ کالج اور گرلز سکول سے علاقے کے بچوں بچیوں کا مستقبل سنور رہا ہے۔ایف سی ہی کی بدولت دکی کے عوام کو ایک پر امن فضاء کی صورت میں خوبصورت پارک اور ایک عالیشان فٹبال گراونڈ ملا ہے۔
اب چونکہ کمانڈر سدرن کمانڈ نے ایف سی بلوچستان کو صوبہ بھر میں موجود تمام پروجیکٹس سی سیکیورٹی واپس لی ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام میں ایک خوف کی فضاء قائم ہو گئی ہے۔ کیونکہ یہاں صرف ایف سی ہی کی بدولت علاقے میں ایک پر امن روزگار ممکن ہے۔ایف سی ہی کی وجہ سے کاروباری حلقوں میں اعتماد کی فضاء قائم ہے۔خدانخواستہ ایف سی کے جانے سے کوئی ایسی خلاء پیدا نہ ہو جس کو پھر دوبارہ فل کرنے میں ایک عرصہ بیت جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں چیف آف آرمی سٹاف ،کمانڈر سدرن کمانڈ ،آئی جی ایف سی ،کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹس،87 ونگ کمانڈر سے اپیل کرتا ہوں کہ ایف سی کو واپس پروجیکٹس میں شامل کیا جائے ۔ خدانخواستہ ہمیں جو روزگار کے لیے ایک پر امن ماحول مہیا ہے ایسا نہ ہوکہ ہم اس پر امن ماحول سے محروم ہو جائیں ۔ایک پر امن روزگار ہی کی بدولت صوبے میں معیشت قائم ہے اور صوبہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔
آخر میں انہوں نے ایک بار پھر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ایف سی کو ہمارے پروجیکٹس میں شامل کرکے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلایا جائے اور جو اعتماد کی فضاء عوام اور پاک فوج میں موجود ہے ان کو تقویت بخشیں۔