M.G Solar

M.G Solar 03007982118

MG M.G Solar
25/07/2025

MG M.G Solar

Atouswitch breaker peek time single phase install
11/10/2024

Atouswitch breaker peek time single phase install

01/08/2024
6kw install fsd
05/06/2024

6kw install fsd

26/05/2024

بغیر بیٹری کے سولر پلیٹس سے لوڈ چلانے کی کیلکولیشن :-
بہت تواتر سے یہ سوال پوچھا جا رہا ہیے کہ AC کے لیے بغیر بیٹری کے کتنی پلیٹیں درکار ہوں گی ۔۔۔ چلیں آج اس کو ڈیزائین کرنا سیکھ لیتے ہیں۔۔ لیکن اس کے لیے کچھ حقائق جاننا یوں گے سولر پلیٹس کے بارے میں جو مندرجہ ذیل ہیں
سولر پلیٹیں صرف اس وقت اپنے اوپر لکھے ہوئے واٹ پیدا کرتی ہیں جب
1) ان پر شعائیں بالکل عمودی پڑیں ۔۔ ظاہر سی بات ہیے کہ ایسا صرف دوپہر کے وقت ہوتا ہیے تھوڑی سی دیر کے لیے ۔۔ اگر W وہ پاور ہیے جو سولر پلیٹ پر لکھی ہیے تو جو پاور پیدا ہو گی وہ اس زاویے پر depend کرے گی جس زاویے سے شعاعیں سولر پلیٹ پر گر رہی ہیں ۔ اس لیے اگر کسی خاص وقت معلوم کرنا ہو کہ پینل کتنے واٹ پیدا کرے گا تو اس کے لیے مندرجہ ذیل فارمولہ ہو گا
P = W x Sinθ
جب کہ P پاور ہیے جو پینل پیدا کرے گا
اور W وہ پاور ہیے جو پینل پر لکھی ہیے
اور θ وہ زاویہ ہیے جس پر سورج کی شعاعیں اس وقت پینل پر پڑ رہی ہیں
2) دوسری چیز جو بہت effect کرتی ہیے وہ فضائ آلودگی ، بہت ہلکے سے بادلوں کا ہونا وغیرہ ہیے جس سے پروڈکشن کم ہو جاتی ہیے
3) تیسری چیز سولر پینل کا سورج کی شعاعوں سے گرم ہو کر پروڈکشن کم کرنا ہیے ۔۔50 ڈگری C سے اوپر جا کر پروڈکشن کم ہو جاتی ہیے
4) چوتھی وجہ پینل کا ہر وقت صاف رکھنا ناممکن ہوتا ہیے جو پروڈکشن کم کرنے کا باعث ہوتا ہیے
5) پانچویں وجہ یہ ہیے کہ سولر پینل جوں جوں پرانا ہوتا جاتا اپنی پروڈکشن کم کرتا جاتا ہیے۔۔ ایوریج پروڈکشن ایک فیصد کم ہوتی ہیے ہر سال ۔۔
نمبر دو ، تین اور 4 کی وجہ سے پاکستان میں سولر پینل گرمیوں میں بھی ایوریج اپنے اوپر لکھی پاور کا 80 فیصد ہی پیدا کر پاتے ہیں۔۔یاد رہیے کہ اگر بادل زیادہ ہیں تو پھر پاور کی پروڈکشن 80 فیصد سے بھی بہت کم ہو گی ۔۔اس لیے جو کیلکولیشن دی ہیے وہ صرف بہت معمولی سے بادلوں کے ساتھ ہیے جس میں سورج نظر آتا رہتا ہیے۔۔ اس حقیقت کو آپ نیچے دئیے گراف میں بھی اس curve پر دیکھ سکتے ہیں جس پر لال تیر کا نشان لگایا ہیے ۔۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ہم گرمیوں میں دن کے مختلف حصوں میں معلوم کرنا چاہیں کہ سولر پینل کتنی پاور دے گا تو اوپر دئیے گئیے فارمولے کا 80 فیصد پاور دے گا۔۔یعنی فارمولہ مندرجہ ذیل ہو جائے گا
P = W x Sinθ x 80/100 watts
چلیں اب اس فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کتنی پاور پیدا کرے گی ایک 550 واٹ کی پلیٹ
صبح 8 بجے بہت معمولی
صبح 8:30 بجے زاویہ 9 درجے اس لیے
P = 550 x Sin 9 x 80/100
=69 watt
صبح 9 بجے ۔۔زاویہ 18 درجے اور پاور
P=550 x Sin18 x80/100
=136 watt
اسی طریقے سے
ساڑھے 9بجے 200
دس بجے یہ 259 واٹ
ساڑھے دس بجے 312 واٹ
گیارہ بجے 356 واٹ
ساڑھے گیارہ بجے 392 واٹ
بارہ بجے 418 واٹ
ساڑھے بارہ بجے 435 واٹ
ایک بجے دوپہر 440 واٹ
ڈیڑھ بجے۔ 435 واٹ
دو بجے۔ 418 واٹ
ڈھائ بجے 392 واٹ
تین بجے 356 واٹ
ساڑھے تین بجے311 واٹ
چار بجے 259 واٹ
ساڑھے چار بجے 200 واٹ
پانچ بجے 136 واٹ
ساڑھے 5 بجے شام 69
چھ بجے شام نہ ہونے کے برابر
اب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جو AC چلانا ہیے
1) وہ ہمیں کس وقت سے کس وقت تک چلانا ہیے
2) جو AC ہمیں چلانا ہیے وہ کتنے واٹ فی گھنٹہ خرچ کرے گا۔۔۔
فرض کریں کہ ہمیں ایک انورٹر والا ڈیڑھ ٹن کا AC چلانا ہیے ۔۔ اور صبح دس بجے سے شام 4 بجے تک چلانا ہیے ۔۔۔ اگر آپ اوپر والا چارٹ یا دیا ہوا گراف دیکھیں تو ایک 550 واٹ کی پلیٹ صبح دس بجے صرف 259 واٹ بنا رہی ہو گی ۔۔۔اور شام 4 بجے بھی صرف 259 واٹ ہی بنا رہی ہو گی ۔۔ اور صبح دس سے 4 بجے شام تک اس سے زیادہ پاور بنے گی۔۔
ظاہر سے بات ہیے کہ جب ہم AC شروع میں چلائیں گے تو AC اپنا maximum لوڈ ہی لے گا ۔۔ جو ڈیڑھ ٹن کے اے سی کے کیس میں 1750 واٹ بنتا ہیے۔۔۔
یہاں ایک بات کلیر کرنا چاہوں گا کہ جب آپ انورٹر AC کا کرنٹ clamp on میٹر سے چیک کرتے ہیں تو وہ 3 سے 4 ایمپیر بتاتا ہیے ۔۔لیکن یہ ریڈنگ غلط ہوتی ہیے کیونکہ Clamp on میٹر 50 Hz کی pure Sinusoidal wave کے لیے ڈیزائنڈ ہوتا ہیے جب کہ انورٹر اے سی کی آوٹ پٹ modulated wave ہوتی ہیے جس سے اس کی fundamental ہمیں Sin wave کی شکل میں نظر آتی ہیے۔ جب کہ یہ fundamental بہت ہائ فریکونسی کی waves کا مجموعہ ہوتی ہیے اور اس ہائ فریکونسی پر clamp on میٹر کے cores ایک طرح سے saturated ہو جاتے ہیں اور ریڈنگ بہت کم نظر آتی ہیے ۔۔۔ اس لیے یاد رکھیں کہ اے سی کے شروع کا لوڈ 1750 واٹ ہی ہیے یعنی وہ تقریباً 8 ایمپیر کرنٹ لے رہا ہوتا ہیے ۔۔۔
چلیں اب یہ طے ہو گیا کہ ہمارا لوڈ 1750 واٹ ہیے ۔۔ جب کہ ہمیں فی پلیٹ 259 واٹ ملے گا ۔۔۔ اس لیے کل پلیٹیں جو لگانی ہیں
No of plates = 1750/259
= 6.75 plates
یعنی 7 پلیٹیں
اگر یہ ہی AC گیارہ بجے سے تین بجے تک چلانا ہیے تو گیرہ بجے اور تین بجے ہمیں 356 واٹ فی پلیٹ ملے گی۔۔اس طرح
No. of plates = 1750 /356
= 4.9 plates
یعنی پانچ پلیٹیں چاہیں ہوں گی ۔۔۔ اسی طرح آپ اپنی requirement کے مطابق پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں ۔۔۔
اسی چارٹ کو استعمال کر کے آپ دوسرے لوڈ مثلآ پنکھے وغیرہ کے لیے بھی سولر پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں
شکریہ ،MG Solar

6.2kw install complete in Madina Town Faisalabad
04/05/2024

6.2kw install complete in Madina Town Faisalabad

6.2kw install complete in Madina Town FSD
03/05/2024

6.2kw install complete in Madina Town FSD

23/04/2024

سولر انسٹالرز کے مصروف اور ہائی ڈیمانڈ ہونے کی وجہ سے سولر لگانے میں اس وقت کئی غلطیاں ہو رہی ہیں، کیونکہ اکثر کلائنٹس نان ٹیکنیکل ہیں اور ان غلطیوں کی نشاندہی نہیں کرسکتے، اگر کر بھی لیں تو ہمارے معاشرہ میں بعض مستری اور کنٹریکٹر حضرات سیانے کلائنٹ کا کام کرنا ہی پسند نہیں کرتے

سٹرکچر کے حوالہ سے کچھ عام غلطیاں

زیادہ اونچا اسٹرکچر(جو آندھی برداشت نا کرسکے)
پلیٹس کے درمیان ہوا کا پریشر توڑنے کے لیے مناسب فاصلہ نا رکھنا بلکہ پلیٹس کو بہت قریب لگا دینا
زیادہ ٹلٹ اینگل دینا (سردی میں بجلی تو بڑھے گی مگر آندھی سے کیسے محفوظ ہو گا ؟؟)
بیس پلیٹ کمزور رکھنا یا سرے سے نا لگانا
بیس پلیٹ کی کمزور فائونڈیشن
چھت پر ہونے والی انسٹالیشن میں راول بولٹ تسو میں لگا دینا لینٹر تک نا لے جانا (پرسوں ایک ایسا سولر دیکھا جس کا ایک راول بولٹ انسولیشن شیٹ مین ہی چھوڑ دیا گیا تھا)
زیادہ پلیٹس ایک بڑے سٹرکچر میں لگا دینا لیکن سٹرکچر کو اس کے حساب سے مضبوط نا کرنا

اس وقت پلیٹس جس قدر سستی ہو گئی ہیں سٹرکچر پر زیادہ انوسٹمنٹ کرنا ثانوی ہو گیا ہے، پیسے بچائیں لیکن احتیاط پھر بھی ضروری ہے، انسٹالیشن میں احتیاط کریں

کوشش کریں ہر دو پلیٹس کے درمیان چھ انچ کا فاصلہ ضرور رکھیں
پلیٹس زمین یا چھت سے چند انچ فاصلہ چھوڑ کر لگائیں، بلکل ساتھ نا لگائین تاکہ ہوا کا گزر ہو
ٹلٹ اینگل جتنا کم رکھیں گے سٹرکچر اتنا مضبوط رہے گا
راول بولٹ چھت کا تسو مٹی اور انسولیشن شیٹ ہٹا کر لینٹر مین لگائیں

اللہ ہمارا ہادی و ناصر ہو MG Solar

Address

Faisalabad
Faisalabad
7982

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M.G Solar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category