HB Construction GRW

HB Construction GRW Architecture Drawings
Residential contractor
House maintainance technicians

27/06/2022
24/06/2022

*Steel Reinforcement*کسی بھی بلڈنگ کنسٹرکشن کے کام میں یا دیگر structural works میں سٹیل کا کام انتہائ اہمیت کا حامل ہے۔...
26/05/2022

*Steel Reinforcement*
کسی بھی بلڈنگ کنسٹرکشن کے کام میں یا دیگر structural works میں سٹیل کا کام انتہائ اہمیت کا حامل ہے۔ سٹیل کے کام میں کون کون سی احتیاطیں برتنی چاہئیے اسکی تفصیل مندرجہ ذیل ہے
1. سٹیل خریدتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ سٹیل under weight یا under gauge نہ ہو کیونکہ ان دونوں صورتوں میں سٹیل کی مضبوطی متاثر ہوتی ہے۔ اسکے لئیے lab test کروائیں تاکہ سٹیل کی بتائی گئی specification درست ہیں یا نہیں
2. سٹیل اگر 40 گریڈ کا ہے تو اسکی Yield strength کم ازکم 40000 PSI ہونی چاہئیے۔ اور Ultimate tensile strength کم ازکم 60000 PSI ہونی چاہئیے اور اگر 60 گریڈ کا ہے تو Yield strength کم ازکم 60000 اور Tensile strength کم ازکم 90000 PSI ہونی چاہئیے۔
3. سٹیل grade 40 کی elongation کم ازکم 15% سے 20% ہونی چاہئیے جبکہ Grade 60 کی 9% سے 14% تک ہونی چاہئیے
4. اسکے علاوہ اسکے باقی ٹیسٹ بھی پاس ہونے چاہئیں bend test اورcross sectional ایریا بھی پورا ہونا چاہئیے
5. سٹیل کی کٹائ بہتر ہے مشین سے کی جائے اگر ہاتھ سے کی جائے تو Saftey Gloves کا استعمال بہت ضروری ہے۔
6. سٹیل کو باندھتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ binding wire زیادہ بڑی نہ ہو اور بہت زیادہ binding wire کا استعمال نہ ہو بلکہ جتنی ضرورت ہے اتنی binding wire استعمال کریں
7. سٹیل باندھتے ہوئے Over lapping کا خاص خیال رکھیں Tension اور compression میں جو specified lap length ہو اس سے کم lap دینا سخت بدیانتی ہے اس معاملے میں احتیاط برتیں نارمل overlap جو استعمال ہوتا ہے 45-50 D ہوتا ہے۔ (D= dia of bar) مگر یہ ایریا کے لحاظ سے بڑھ بھی سکتا ہے۔
8. بغیر سٹرکچر انجنئیر کی اجازت کے سٹیل کو کم یا زیادہ نہ کریں جتنی bars مینشن ہیں اتنی ہی fix کریں
اسکے علاوہ بھی سٹیل کی بہت سے احتیاطیں ہیں۔ مزید معلومات کے لئیے کسی بھی وقت رابطہ فرمائیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکا گھر یا پلازہ انجینئرز کے زیرِ نگرانی بنے تو ہماری فرم کا انتخاب فرمائیں ہمارا مقصد لوگوں کو مناسب ریٹس پر کوالٹی کنسٹرکشن provide کرنا ہے مزید تفصیل کے لئیے نیچے درج نمبر پہ رابطہ فرمائیں۔ شکریہ
Engineer Ahmad hussain
Managing Director
HB construction company gujranwala
03026114185

Contact for Building Construction and also for interior and exterior designingOur Revised Rates for building constructio...
15/05/2022

Contact for Building Construction and also for interior and exterior designing
Our Revised Rates for building construction are as under
1. Grey structure A+ (Frame structure) with raft foundation = 2200/ Sft
2. Grey Structure A+ (Frame structure) with out Raft ( only isolated footings)= 2100/ Sft
3. Grey Structure A+ ( Semi frame structure) with Raft= 2000/ Sft
4. Grey Structure A+ (Semi frame structure) with out Raft (only isolated footings)= 1850/ Sft
5. Grey structure A Class Load bearing (with isolated footings) = 1700/ Sft
6. Grey structure A Class laod bearing ( With out footings only DPC)= Rs. 1600/ Sft
7. Turn key load bearing A Class= 3000/ Sft
8. Turn key load bearing B Class= 2700/ Sft
9. Turn key load bearing C Class= 2500/ Sft
10. Turn key Frame structure A++= 4500/ Sft
11. Turnkey frame structure A+ = 4000/ Sft
12. Turnkey frame structure A Class= 3700/ Sft
13. Turn key frame structure B Class= 3350/ Sft
14. Turn key frame structure C Class= 3000/ Sft
15. Turn key frame structure D Class= 2700/ Sft
For more detail contact at mentioned number

ہر قسم کے تعمیراتی کاموں کے لئیے ہماری فرم کا انتخاب فرمائیں۔ ہمارا مقصد مناسب ریٹس پر کوالٹی کنسٹرکشن مہیا کرنا ہے۔ مزی...
30/04/2022

ہر قسم کے تعمیراتی کاموں کے لئیے ہماری فرم کا انتخاب فرمائیں۔ ہمارا مقصد مناسب ریٹس پر کوالٹی کنسٹرکشن مہیا کرنا ہے۔ مزید تفصیل کے لئیے نمبر پر رابطہ کریں
03026114185
Ahmad Hussain
HB construction company gujranwala

*Cracks in walls*اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ ہم نے 1:4 سیمنٹ مارٹر سے چُنائ کروائی لیکن دیواروں میں cracks آگئے ہیں اسک...
24/04/2022

*Cracks in walls*
اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ ہم نے 1:4 سیمنٹ مارٹر سے چُنائ کروائی لیکن دیواروں میں cracks آگئے ہیں اسکی کیا وجہ ہے۔ دیواروں میں cracks آنے کی چند وجوہات ہو سکتی ہیں۔
1. جب بھی گھر کی کنسٹرکشن سٹارٹ کریں تو اس سے پہلے soil testing ضرور کروائیں۔ کیونکہ بعض جگہ پہ Back filled ایریا ہوتا ہے تو ایسی جگہ پر بلڈنگ بنانے سے کُچھ ہی عرصہ میں مٹی کے بیٹھنے کی وجہ سے دیواروں میں cracks ظاہر ہو جاتے ہیں اُسکے بعد لوگ بہت پریشان ہوتے ہیں کیونکہ نہ وہ بلڈنگ کو گرا سکتے ہیں اور نہ ہی اسکا proper solution انکو سمجھ آتا ہے۔ تو ایسی صورتحال سے بچنے کے لئیے soil testing ضرور کروائیں۔ پھر report کے مطابق ex*****on سٹارٹ کریں۔
2. بعض جگہ پر water level بہت up ہوتا ہے تھوڑی سی کُھدائ کے بعد نمی مٹی میں نظر آتی ہے بعض جگہ سے پانی بھی نکل آتا ہے تو ایسی جگہ پر gravel filling کی جاتی ہے اس میں چُونے کی کُچھ مقدار بھی شامل کی جاتی ہے یا پھر sand filling کی جاتی ہے تاکہ نمی کی وجہ سے foundations کو کوئی نقصان نہ پہنچے یا پھر ex*****on کے بعد جگہ نہ بیٹھے کیونکہ جب نمی والی زمین پر بلڈنگ کا لوڈ آتا ہے تو یقینی بات ہے وہ کُچھ نہ کُچھ بیٹھ جاتی ہے۔ اور اسکے بیٹھنے کی وجہ سے cracks آ جاتے ہیں۔
3. کُھدائ کے بعد اگر compaction پراپر نہ کی جائے تو بھی بعض اوقات ایسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اگر gravel filling کریں تو بھی اسکی compaction بہت ضروری ہے تاکہ بعد میں پریشانی سے بچا جا سکے۔
کوشش کریں کہ اپنے گھر یا پلازہ کی تعمیر کسی professional contractor سے کروائیں۔ جو یا تو خود انجنیئر ہو یا پھر اسکے پاس qualified Engineers کی ٹیم ہو تاکہ آپکو ایسے مسائل درپیش نہ آئیں جو کسی بڑے نقصان کا باعث بن سکیں اور soil testing بھی ضرور کروائیں کیونکہ تھوڑی رقم بچاتے بچاتے بعض لوگ لاکھوں کا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔
آپ اگر کوالٹی کنسٹرکشن چاہتے ہیں تو ہماری فرم کا انتخاب فرمائیں۔ ہمارا مقصد لوگوں کو مناسب ریٹس پر معیاری کنسٹرکشن مہیا کرنا ہے۔ مزید تفصیل کے لئیے نیچے درج نمبر پہ رابطہ فرمائیں۔ شکریہ
Engineer Ahmad hussain
Managing Director
HB construction company gujranwala
03026114185

19/04/2022

We manage your life assets

03026114185
12/04/2022

03026114185

*Extra Mortar in brick work*اینٹوں کی چُنائی کرتے ہوئے بہت سی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ مستری اور لیبر طبقہ اکثر جان...
04/04/2022

*Extra Mortar in brick work*
اینٹوں کی چُنائی کرتے ہوئے بہت سی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ مستری اور لیبر طبقہ اکثر جان چُھڑانے کے لئیے بے احتیاطی کرتے ہیں جسکی وجہ سے بعد میں گھر کے مالک کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
1. چُنائی کرنے سے پہلے اینٹوں کو اچھے طریقے سے تر کرنا(curing) بہت ضروری ہے۔ کیونکہ خُشک اینٹ mortar کا سارا پانی پی جاتی ہے۔ نتیجتاً strength loose ہو جاتی ہے۔ اسلئیے اینٹوں کا تر کرنا بہت ضروری ہے۔
2. چُنائی کے لئیے جو Mortar بنایا جائے کم ازکم ، 1:5یا1:4 ہونا چاہئیے۔ اور اس میں پانی کی مقدار درمیانی ہو نہ بہت زیادہ نہ بہت کم۔ تاکہ چُنائی کرتے ہوئے Bricks اچھے طریقے سے سوتر کے مطابق فکس کی جا سکیں۔زیادہ یا کم پانی کوالٹی آف ورک کو متاثر کر سکتا ہے۔
3. چونکہ پاکستان میں اکثر english bond چُنائی کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے تو شروع میں اکثر Queen closer لگاتے ہیں تاکہ جوڑ کے اوپر جوڑ نہ آئے بلکہ جُدا جُدا ہوں کیونکہ ایک دوسرے کے اوپر جوڑ دینے سے چُنائ کسی بھی وقت گر سکتی ہے اسلئیے header کا جوڑ stretcher کے جوڑ سے جُدا ہونا ضروری ہے۔
4. چُنائ کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کشتی(frog) کا رُخ اوپر ہو کیوں کے اگر اسکا رُخ نیچے ہوگا تو mortar اسکے اندر اچھے طریقے سے داخل نہ ہوگا۔ جس سے چُنائی کی مضبوطی متاثر ہوتی ہے۔
5. چُنائ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ مارٹر کی thickness تین سوتر(10mm) سے زیادہ نہ ہو کیونکہ زیادہ مارٹر نہ صرف چُنائی کی خوبصورتی کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس سے مضبوطی بھی متاثر ہوتی ہے کیونہ جو load برکس برداشت کرتی ہیں مارٹر وہ لوڈ برداشت نہیں کر سکتا۔
6. مارٹر بنانے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر اندر استعمال کر لیں کیونہ سیمنٹ کا initial setting time پینتالیس (45) منٹ ہوتا ہے۔3-4 گھنٹے پرانا مارٹر ضائع کر دیں کیونکہ اس نے پکڑ کرنی نہیں بس گھر کے مالک کو جھانسہ دینے والی بات ہے اور کسی کو دھوکہ دینا سخت معیوب بات ہے۔
7. چُنائ کے لئیے استعمال ہونے والی bricks کی strength کم ازکم 1500 PSI ہونی چاہئیے اگر بلاکس ہیں تو انکی 700-800 PSI کم ازکم strength ہونی چاہئیے اور برکس کی absorption کم ازکم 18 سے 20% ہونی چاہئیے
مزید تفصیل کے لئیے کسی بھی وقت رابطہ فرمائیں۔ ہمارا مقصد انجنئیرنگ rules کے مطابق مناسب ریٹس پر کوالٹی کنسٹرکشن مہیا کرنا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکا گھر انجنئیرز کے زیرِ نگرانی بنے تو فوراً رابطہ فرمائیں۔ شکریہ
Engineer Ahmad Hussain
Managing Director
HB construction company gujranwala
03026114185

28/03/2022

A project of HB construction company gujranwala

ہر قسم کے تعمیراتی کاموں کے لئیے ہماری فرم کا انتخاب فرمائیں۔ ہمارا مقصد مناسب ریٹس پر کوالٹی کنسٹرکشن مہیا کرنا ہے۔ مزی...
26/03/2022

ہر قسم کے تعمیراتی کاموں کے لئیے ہماری فرم کا انتخاب فرمائیں۔ ہمارا مقصد مناسب ریٹس پر کوالٹی کنسٹرکشن مہیا کرنا ہے۔ مزید تفصیل کے لئیے نمبر پر رابطہ کریں
03026114185
Ahmad Hussain

Address

Gujranwala

Telephone

+923026114185

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HB Construction GRW posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share