Famous Qoutes

Famous Qoutes WE PROVIDE COMPLETE SITTING SOLUTION

تم اس شخص کی تھکن کا اندازہ نہیں لگا سکتے جس نے پوری زندگی ایک ایسے راستے پر چل دی جو اسے منزل تک لے جانے والا لگا مگر آ...
22/10/2025

تم اس شخص کی تھکن کا اندازہ نہیں لگا سکتے جس نے پوری زندگی ایک ایسے راستے پر چل دی جو اسے منزل تک لے جانے والا لگا مگر آخر میں جا کر پتا چلا کہ وہ راستہ ہی غلط تھا یہ احساس جسمانی تھکن سے کہیں زیادہ تباہ کن ہوتا ہے کیونکہ جسم کی تھکن نیند سے دور ہو جاتی ہے مگر روح کی تھکن احساس کی موت سے بھی گہری ہوتی ہے انسان جب کسی مقصد پر یقین کر کے برسوں جدوجہد کرتا ہے اور پھر ایک دن اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی ساری محنت ایک غلط سمت میں تھی تو وہ اندر سے ٹوٹ جاتا ہے وہ نہ واپس جا سکتا ہے نہ آگے بڑھ سکتا ہے کیونکہ راستہ بدلنے کے لیے ہمت چاہیے اور ٹوٹی ہوئی روح کے پاس ہمت نہیں رہتی دنیا میں سب سے بڑا زخم وہ نہیں جو جسم کو لگے بلکہ وہ ہے جو امید کے دھوکے سے دل میں لگے اور ایسے شخص کے اندر جو خاموشی جنم لیتی ہے وہ سب چیخوں سے زیادہ خوفناک ہوتی ہے کیونکہ اب وہ کسی بات پر یقین نہیں کرتا نہ منزل پر نہ رہنما پر نہ خود پر اس نے چلنا تو سیکھا مگر بھروسہ کھو دیا اور جب انسان کا بھروسہ ٹوٹ جائے تو وہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی خالی ہو جاتا ہے ہم اکثر دوسروں کو نصیحت کرتے ہیں کہ ہمت نہ ہارو مگر کسی غلط راستے پر چلنے والے کی ہمت نہیں بلکہ سمت برباد ہوتی ہے زندگی کا سب سے اہم سبق یہی ہے کہ چلنے سے پہلے سمت کی سچائی پر غور کرو کیونکہ غلط سمت میں ہزاروں میل چلنا بھی تمہیں منزل کے قریب نہیں لے جاتا بلکہ تمہیں اس سے اور دور پھینک دیتا ہے کبھی کبھی انسان کو دیر سے سمجھ آتا ہے کہ کامیابی صرف رفتار میں نہیں بلکہ صحیح راستے کے انتخاب میں ہے اور جو یہ بات وقت پر سمجھ جائے وہ کم تھکتا ہے کیونکہ اسے علم ہوتا ہے کہ وہ کہاں جا رہا ہے مگر جو اندھی یقین میں چلتا ہے وہ منزل سے پہلے ہی تھک جاتا ہے کیونکہ وہ دل میں جان چکا ہوتا ہے کہ شاید یہ سب بیکار ہے اصل تھکن یہی احساس ہے کہ تم نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ کسی غلط مقصد کے لیے قربان کر دیا اور اب واپس جانا ممکن نہیں رہا۔

Khuram butt

کیا آپ بھی کھانا دو منٹ میں ختم کر دیتے ہیں؟دفتر کی جلدی، موبائل کی مصروفیت یا عادت کے طور پر نوالے پر نوالہ؟تو ذرا سن ل...
22/10/2025

کیا آپ بھی کھانا دو منٹ میں ختم کر دیتے ہیں؟
دفتر کی جلدی، موبائل کی مصروفیت یا عادت کے طور پر نوالے پر نوالہ؟
تو ذرا سن لیں… یہ عادت آپ کے جسم کے ساتھ کیا کر رہی ہے۔

جب آپ تیزی سے کھاتے ہیں، تو معدہ سگنل دینے سے پہلے ہی آپ زیادہ کھا لیتے ہیں۔
دماغ کو بھرنے کا احساس پہنچنے میں تقریباً 20 منٹ لگتے ہیں،
اور تب تک آپ حد سے زیادہ کھا چکے ہوتے ہیں۔
نتیجہ؟
بدہضمی، گیس، پیٹ پھولنا، موٹاپا، اور یہاں تک کہ شوگر یا دل کی بیماریاں۔

اس کے علاوہ، جلدی کھانے سے لعاب دہن (saliva) اپنا کام مکمل نہیں کر پاتا۔
یہی لعاب کھانے کو توڑ کر ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔
جب کھانا اچھی طرح چبایا نہ جائے،
تو معدے پر بوجھ بڑھتا ہے، اور وہ تھکنے لگتا ہے۔

اور سب سے خطرناک بات —
تیزی سے کھانے والے لوگ زیادہ ایسڈ ریفلوکس اور قبض کے مریض بنتے ہیں۔
یعنی کھانا تیزی سے اندر جاتا ہے، مگر باہر نکلنے میں وقت لگاتا ہے۔

تو اصل علاج کیا ہے؟
کھانا آہستہ، سکون سے اور بغیر کسی جلدی کے کھائیں۔
ہر نوالہ کم از کم 25 سے 30 بار چبائیں۔

نتیجہ:
جو لوگ کھانے کو وقت دیتے ہیں،
زندگی بھی ان پر مہربان رہتی ہے۔
کھانے کو عبادت بنائیں، دوڑ نہیں۔

22/10/2025

ٹماٹر کی قیمت سن کر
iPhone کے مالک کا سیب
ہٹا کر ٹماٹر لگانے کا فیصلہ🫢

21/10/2025
کبھی کبھی انسان خود کو کسی کے لیے اتنا مخلص کر دیتا ہے کہ اپنا وجود ہی بھول جاتا ہے۔ وہ سہارا بن کر تھامے رکھتا ہے، مگر ...
21/10/2025

کبھی کبھی انسان خود کو کسی کے لیے اتنا مخلص کر دیتا ہے کہ اپنا وجود ہی بھول جاتا ہے۔ وہ سہارا بن کر تھامے رکھتا ہے، مگر جب پار لگنے کا وقت آتا ہے تو لوگ اسے وہیں چھوڑ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ جیسے تنکا پانی میں بہتا رہ جائے اور کشتی پار اُتر جائے۔
ہر دکھ کی تشہیر محض ایک لمحاتی تسل
دیتی ہے۔ جو غم دل کے اندر ہوتا ہے، وہ کہیں نہیں جاتا۔ لوگ صرف چند لفظِ ہمدردی کہہ کر رخصت ہو جاتے ہیں، اور ہم پھر وہیں کھڑے رہ جاتے ہیں — اپنے ہی احساسات کے بوجھ تلے، چپ چاپ، مگر زندہ۔

🌷🌹🌻🌺🌾🍁🍂🌴🌱🌿💐

Address

SMALL INDUSTRIAL Estate NO 1
Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Famous Qoutes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Famous Qoutes:

Share