Tameer Contractors and Building Developers

Tameer Contractors and Building Developers We exist to provide you with the home you deserve.

Deal in
• Construction
- Labor rates
- With material on installment plans
- Renovation, design and architecture
We plan, design and construct according to your requirements.

تعمیر کنٹریکٹرز کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو رمضان مبارک۔"حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ حضور...
02/04/2022

تعمیر کنٹریکٹرز کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو رمضان مبارک۔

"حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کا روزہ رکھا اس کے پچھلے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔"

30/01/2022

4 Marla House for sale
5 bed Rooms
2 Halls
4 Baths
2 separate Kitchens
1 Big Car Parking
Location: Dar ul Islam colony
Bimbar Road Gujrat
Contact us @ 03494466679 & 03000466679


اسلام علیکم دوستو تعمیر کنٹریکٹر کی طرف سے انجینئر رضوان علی آپ کی پیش خدمت ہوں. ہم نے معلوماتی تحریروں کا ایک سلسلہ شرو...
28/09/2021

اسلام علیکم دوستو تعمیر کنٹریکٹر کی طرف سے انجینئر رضوان علی آپ کی پیش خدمت ہوں. ہم نے معلوماتی تحریروں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا بوجہ مصروفیت اس میں تسلسل نہیں ہے لیکن جب بھی وقت ملے گا کچھ نہ کچھ ضرور لکھتا رہوں گا آپ ہماری تحریروں کو لایک کرتے رہیں اس سے پتہ چلتا رہے گا کہ آپ ہماری اس کوشش کے معترف ہیں.
حال ہی میں ہمارے ایک پراجیکٹ کی سیلنگ کا کام ختم ہوا ہے تو آج ہم سیلنگ پر ہی بات کریں گے. لمبی بات نہیں کریں گے کوشش کروں گا کہ سیلنگ کے کام میں کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے آپ کو بتاؤں تا کہ آپ کسی رانگ نمبر کے ہتھے نہ چڑھ جائیں.
اگر چھتوں پر سیلنگ کا کام کرانا ہو تو چھتیں پلستر مت کرائیں کیونکہ چھتوں پر پلستر کا اہم ترین کام چھت کی نچلی سطح کو ہموار کرنا اور شٹرنگ کی بدصورتی کو چھپانا ہے جو سیلنگ کا کام کروانے کی صورت میں ویسے ہی چھپ جائیگی، اس طرح کرنے سے مٹیریل اور لیبر دونوں کی بچت ہو جاے گی۔
جب تک چھت یا دیواریں خشک نہ ہو جائیں سیلنگ کا کام مت کروایں۔
پلاسٹک آف پیرس والی سیلنگ نمی والی جگہ کے لیے بالکل موزوں نہیں بلکہ خطرناک ثابت ہوتی ہے لہذا جہاں مستقل نمی ہو وہاں پلاسٹک آف پیرس والی سیلنگ کا کام مت کرائیں۔
سیلنگ کا کام کرتے وقت خود چیک کریں کہ سلینگ والے نے لیول تو ٹھیک سے مارک کر لیا ہے نہ اس میں فرق تو نہیں کیونکہ فرق ہونے کی صورت میں یہ فنشنگ میں سامنے آجائیگا، نیز سیلنگ کی پلیٹس بھی لیول میں ہوں ، اگر سیلنگ والا کہے کہ یہ رنگ کے کام میں کور ہوجائیگا تو فورا سمجھ جائیں کہ وہ رانگ نمبر ہے، کیونکہ ڈھلک کبھی بھی پٹین میں کور نہیں ہوتی، وہ دیوار میں ہو یا چھت میں.
سیلنگ کا کام اچھا اور لیول میں ہو تو پٹین صرف جوڑ وغیرہ بھرنے کے کام آتی ہے۔
آجکل سیلنگ ک باڈر کے اندر 3D وال پیپر بھی لگایا جاتا ہے اس سے بھی کافی اچھی لک آتی ہے.
ایک اہم غلطی جو سیلنگ والے کرتے ہیں کہ پیسے بچانے یا اپنی نااہلی سے چھت میں اسٹیل کے کیل ٹھونک کر سیلنگ کی سپورٹیں لگا لیتے ہیں، یہ طریقہ انتہائی نامناسب اور خطرناک ہے، اسٹیل کا کیل وقت طور پر سیلنگ کی پلیٹس کو اٹھا لیتا ہے لیکن بعد ازاں یہ کمزور ہو کر پلیٹس گرانے لگتا ہے، لہذا سیلنگ والے کے ساتھ پہلے طے کریں کہ وہ چھت میں ڈرل مشین سے سوراخ کرکے پیچ والے نٹ اور راول بولٹ لگائے گا اور ان سے اپنی سپورٹیں باندھے گا۔
سپورٹ بھی زیادہ سے زیادہ 18 انچ دور ہونی چاہیئے اس سے زیادہ ہرگز نہ ہو، اور اس سے جتنے کم فاصلے پر ہو اتنا اچھا ہے۔
ایک اہم مسئلہ جو سیلنگ کے کام کے بعد مالک اور سیلنگ ٹھیکیدار میں بنتا ہے وہ ہے پیمائش اور بل کا۔
سیلنگ میں مختلف قسم کے ڈیزائن ہوتے ہیں تو سیلنگ والے ایک اصلاح استعمال کرتے ہیں پھیتا توڑ کر پیمائش کرنا، یعنی جہاں ڈیزائن ہوگا وہ ڈیزائن کے اندر سے بھی پیمائش کریں گے یوں پیمائش بڑھ جاتی ہے، مثلا 10 ضرب 10 کمرے کی یوں تو پیمائش 100 فٹ بنے گی لیکن اگر پھیتا توڑا جائے اور عام سا ڈیزائن بھی ہو تو یہ 121 یا اس سے بھی ذیادہ ہو جائے گی، اسلییے کام شروع کرنے سے پہلے یہ معاہدہ کر لیں کہ آیا سیلنگ والا پیمائش سیدھی سیدھی کرے گا یا پھیتا توڑ کر۔
اسی طرح ساتھ ساتھ چیک کرتے جائیں کہ ڈیزائن میں اگر گولایاں ہیں تو وہ گول بھی ہیں یا نہیں.
ہماری کمپنی سیلنگ کا کام خود سے تو نہیں کرتی البتہ ہم سب کنٹریکٹر ہائیر کرتے ہیں لیکن اگر دیگر سروسز جو ہم دے ریے ہیں جیسا کہ
⬅️نقشہ جات کی تیاری.
⬅️ آپ کی بلڈنگ کی تیاری لیبر ریٹ پر یا بمع میٹیریل.
⬅️الیکٹریکل اور سینٹری کا کام.
اس کے لیے آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں آپ کا کام پروفیشنل انجینئرز کی زیر نگرانی ہوگ.





Contact Number 03494466679 and 03000466679

Old places have soul. So renovate them instead of moving out. RizProject type: Expansion and Renovation of residential b...
31/08/2021

Old places have soul. So renovate them instead of moving out. Riz

Project type: Expansion and Renovation of residential building.
Cleint: Mr Naveed Hussain
Designer & Contractor: Tameer Contractors
Location: katwar Kharian
اگر آپ اپنا گھر تعمیر کروانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپکو ساری سروسز (نقشہ, ٹھیکیدار, سینڑری, الیکٹریکل) ایک ہی جگہ سے مل جائیں اور وہ بھی تجربہ کار انجینئر کی زیر نگرانی تو ہم سے رابطہ کریں.
Mobile. #03000466679
WhatsApp #03494466679








اگر آپ اپنے  گھر کی تعمیر پروفیشنل انجینئرز کے زیر نگرانی کروانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں.ہماری خدمات کے بارے میں م...
14/08/2021

اگر آپ اپنے گھر کی تعمیر پروفیشنل انجینئرز کے زیر نگرانی کروانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں.
ہماری خدمات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے درج نمبرز پر رابطہ کریں.
Mobile #03000466679
WhatsApp #03494466679

“Good buildings come from skilled people, and all problems are solved by good redesign.” RizA project of Tameer Contract...
11/08/2021

“Good buildings come from skilled people, and all problems are solved by good redesign.” Riz
A project of Tameer Contractors
Building Type: Residential for sale
Cleint: Tameer Contractors
Designer: Tameer Contractors
Contractor: Tameer Contractors

Contact us for Design Construction' Expention ore Renovation of any type of your building.
اپنی ہر طرح کی بلڈنگز کے نقشہ، تعمیر، توسیع یا تزئین و آرائش کے لیے ہم سے رابطہ کریں.
Mobile #03000466679
WhatsApp #03494466679






Electrical conduit work on a project of Tameer Contractors .Quality is our passion.Call us for more information.Mobile  ...
03/08/2021

Electrical conduit work on a project of Tameer Contractors .
Quality is our passion.
Call us for more information.
Mobile # 03000466679 & 03494466679



"If we learn to build with local materials, we have a future."Designed by:   Tameer ContractorsClient:               Moh...
02/08/2021

"If we learn to build with local materials, we have a future."
Designed by: Tameer Contractors
Client: Mohsin Khalid
Building Type: Daira ( Haveli)

We are dealing in Architect, Construction ( Labour rates ore with metrial) and Renovation.
Call us on Mobile #03000466679 & 03494466679 for more details.







21/07/2021
اسلام علیکم اللہ تعالیٰ ہم سب کو حج کے دن کی برکات سے نوازے آمین.پچھلی ایک پوسٹ میں میں نے کہا تھا کہ ہم الیکٹریکل اور س...
19/07/2021

اسلام علیکم اللہ تعالیٰ ہم سب کو حج کے دن کی برکات سے نوازے آمین.
پچھلی ایک پوسٹ میں میں نے کہا تھا کہ ہم الیکٹریکل اور سینٹری کا کام بھی شروع کریں گے. اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جب اپنے لوکل کاریگر حضرات کو کام کی ستیاناس کرتے دیکھتا ہوں تو بہت افسوس ہوتا ہے ہمارے ہاں مالک کو اسکے بارے بلکل بھی نہیں پتہ ہوتا کاریگر جو سامان بولتا ہے وہ مالک لا دیتا ہے اسکے بعد کاریگر جانے اور کام جانے. ( یہ میری ذاتی observations ہیں ہو سکتا ہے کہ کچھ مالک اپنی زیر نگرانی بھی کام کرواتے ہوں) جب میں نے اپنا ذاتی گھر تعمیر کروایا تھا تو اس کام کے دوران میں پاکستان نہیں تھا اور کام سارا کاریگر صاحبان کے آسرے پر ہی تھا جسکے نتائج اب تک بھگت رہے ہیں اور اضافی سامان کا پورا ایک بکس (trunk) بھرا پڑا ہے ابھی تک. اب جبکہ ہم بلڈرز کا کام بھی کر رہے ہیں مطلب اپنے گھر بنا کر اسے بیچتے ہیں تو پلمبر اور الیکٹریشن حضرات سے اتنی مغز ماری کرنا پڑتی ہے کے..... اور ان کا ایک ہی typical جواب ہوتا ہے کہ سر ہم تو ہر جگہ ایسے ہی کرتے ہیں آپ فکر نہ کریں کچھ نہیں ہو گا ویسے بھی آپ نے تو بیچ ہی دینا ہے اسے. اور میرا جواب ہوتا ہے کہ مجھے تو کچھ نہیں ہو گا لیکن آپکی ان غلطیوں کی وجہ سے اس بلڈنگ کی زندگی کم ہو جاے گی اور جو اسے میں رہنے آے گا وہ ساری زندگی ہمیں صلواتیں سناتا رہے گا.
اس ساری کہانی سنانے کا مقصد یہ ہے کہ گھر زندگی میں ایک بار ہی بنتا ہے اور وہ بھی بہت مشکل سے اسلیے کسی قسم کا کوی بھی کاریگر جو کہ unskilled ہو اسے مت hire کریں. ہمارے ہاں اسے کام دیا جاتا ہے جسکا ریٹ دوسروں سے کم ہو ایسی غلطی ہر گز نہ کریں تھوڑا ذیادہ پیسے دے لیں لیکن کام تسلی بخش کروائیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیسے پتہ چلے گا کہ اگلے بندے کا کام بھی اچھا ہے یا صرف ریٹ ہی زیادہ ہیں تو اسکے لئے اس کا پچھلا کیا ہوا کام دیکھیں اسکے پچھلے کلائنٹس سے بات کریں اور پھر ہی فیصلہ کریں. رہی بات Tameer Contractors کی تو ہم نے اپنے ورکرز Experienced ہایر کیے ہیں اور ہمارے پاس الیکٹریکل انجنیئر محمد قاسم صاحب ہیں ہم چاہیں گے کہ انجنیئر صاحب کی تعلیم اور تجربہ کا فائدہ ہمارے کلائنٹس تک بھی پہنچے.
اگر آپ ہماری خدمات لینا چاہیے تو ان نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں.
☎️ 0300_0466679
☎️ 0349_4466679






اسلام علیکم دوستو یقیناً آپ سب مزے میں ہوں گے اور آنے والی بکرا عید کی تیاریاں عروج پر ہوں گی. بہت سے دوست Whatsapp کر ک...
07/07/2021

اسلام علیکم دوستو یقیناً آپ سب مزے میں ہوں گے اور آنے والی بکرا عید کی تیاریاں عروج پر ہوں گی.
بہت سے دوست Whatsapp کر کے پوچھ رہے ہیں کے اینٹوں کی دیوار میں مسالہ کیسے معلوم کیا جا سکتا ہے اور اس کی نسبت کیا ہونی چاہیے. آج میں کسی کا انتظار کر رہا ہوں تو چلیں اسی پر بات کر لیتے ہیں وقت کا اچھا مصرف ہو جاے گا.
تو احباب کی رہنمائی کے لیے بتاوں گا کہ اگر اینٹوں کی دیوار کی موٹائی 4.5″ ہوگی ہوگی تو مصالحہ 1:4 کا استعمال کرنا چاہیئے، یعنی ایک حصہ سیمنٹ اور چار حصے ریت۔
جبکہ دیوار اگر 9″ کی ہو یا اس سے بھی موٹی تو 1:6 کا مصالحہ بھی ٹھیک رہتا ہے۔
اگر دیوار ایسی جگہ بنائی جارہی ہے جہاں اس پر پریشر زیادہ آنا یو جیسے پانی کی ٹینکی یا مٹی کو روکنے والی دیواریں تو وہاں بھی مصالحہ 1:4 ہی استعمال ہوگا۔
اس مصالحے کی مقدار جاننے کا فارمولا ہے کہ پہلے آپ دیوار کے کیوبک فٹ بنا لیں مثلا 10 فٹ اونچی 10 فٹ چوڑی اور 9 انچ موٹی دیوار کو آپس میں ضرب دیں۔
10x10x(9÷12)= 75کیوبک فٹ
اب اس حاصل ضرب کو سو حصوں میں تقسیم کریں۔
75÷100= 0.75
اور ضرب دے دیں 25 سے۔
0.75×25 = 18.75
ایسا کیوں کیا اسکی ایک وجہ ہے ۔
یاد رکھیئے ایک دیوار کے کل کیوبک فٹ کا 25% اس میں مصالحہ لگ جاتا ہے۔
اب آپکے پاس جو 18.75 آیا ہے اسے ضرب دیجیے 1.27 سے (یہ فارمولا ہے کہ جب سوکھی ریت اور سیمنٹ کو مکس کرکے اس میں پانی ملایا جاتا ہے تو وہ 1.27 فیصد بڑھ جاتا ہے) اسلیے یہ ایک مستقل ویلیو ہے.
18.75×1.27=23.81کیوبک فٹ
اب مصالحہ کی جو بھی مقداد ہو اسکے حاصل ضرب کو 23.81 سے تقسیم کرلیں مثلا آپ مصالحہ استعمال کررہے ہیں 1:6 کو تو اسکا حاصل جمع 7 ہے۔
23.81÷7= 3.40
سیمنٹ کے لیے 3.40 کو پھر سے 1.25 پر تقسیم کریں۔
3.40÷1.25 = 2.75 بیگ
اور ریت کے لیے
3.40 x 6 = 20.4 کیوبک فٹ۔
( مزید آسانی کے لیے بتادوں کہ 9انچ کی ایک سیکڑہ دیوار میں 1:6 کے حساب سے تقریبا 3 بوری سیمنٹ اور 21 فٹ ریت لگتی ہے )
( 4.5 انچ موٹی ایک سیکڑہ دیوار میں 1:4 کا مصالحہ استعمال ہو تو قریب دو بوری سیمنٹ اور دس کیوبک فٹ ریت لگ جاتی ہے)
لیکن اگر آپ کی دیوار کی چنائی پلمب میں نہیں کی گئ یا صفائی سے نہیں کی گئی تو اس پر پلستر کرنے پر سیمنٹ ذیادہ بھی لگ سکتا ہے.

آخر میں اہم ترین بات !!

اینٹوں کی دیوار میں مصالحہ آپ چاہیں 1:3 کا استعمال کرلیں اگر اسکی ترائی ٹھیک سے نہیں ہوئی تو اسکا کوئی فائدہ نہیں اور وہ اس 1:6 مصالحے سے بھی بری اور کمزور ہوگی جسکی ترائی ذیادہ کی گئ ہو۔
تعمیر کنٹریکٹر کے ہر پراجیکٹ پر کیورنگ پر خاص توجہ دی جاتی ہے کیونکہ ہم اس کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں.
اگر آپ اگر کا نقشہ بنوانا چاہتے ہیں یا اپنے گھر کی تعمیر لوکل ٹھیکیداروں کے بجائے تجربہ کار انجینئر کی زیر نگرانی کروانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں.

Mobile #03494466679 & 03000466679

Hello friends, I hope you will all be happy and preparations for the upcoming Eid-ul-Fitr will be in full swing.
Many friends are asking me by Whatsapp that how to calculate quantity of cement in Plastering.
So for the guidance of the friends, let me tell you that if the thickness of the brick wall is 4.5 inch then you should use cement mortar 1: 4, ie one part cement and four parts sand.
However, if the wall is 9 inch thicker, then ratio of cement mortar 1: 6 also fine.
If the wall is being built in a place where there is a lot of pressure on it, such as water tanks or retaining walls, then only 1: 4 cement mortar will be used.
The formula for determining the amount of this mortar first make a cubic foot of wall, such as 10 feet high, 10 feet wide and 9 inches thick.
10x10x (9 ÷ 12) = 75 cubic feet
Now divide this result into hundred parts.
75 ÷ 100 = 0.75
And multiply by 25.
0.75 × 25 = 18.75
There is a reason why this is so.
Remember that 25% of the total cubic feet of a wall is cement mortar.
Now multiply what you get by 18.75 by 1.27 (this is the formula that when dry sand and cement are mixed and mixed with water, it increases by 1.27%) so this is a constant value.
18.75 × 1.27 = 23.81 cubic feet
Now divide the product of whatever is the quantity of mortar by 23.81. For example, if you are using mortar at 1: 6, then the result is 7.
23.81 ÷ 7 = 3.40
Divide 3.40 for cement by 1.25 again.
3.40 ÷ 1.25 = 2.75 bags
And for the sand
3.40 x 6 = 20.4 cubic feet.
The most important thing is !!

Use 1: 3 spices in the brick wall if you want but If its curing is not done properly, it will be worse and weaker than the 1: 6 mortar whose cured as needed.
Special attention is paid to curing on every project of construction contractor as we are well aware of its importance.
Contact us if you would like to have a design ur house or have your home built under the supervision of an experienced engineer instead of local contractors.

Mobile #03494466679 and 03000466679





02/07/2021

We are planning to start MEP ( Mechanical Electrical and Plumbing) services IN SHA ALLAH.

Address

Model Town
Gujrat

Opening Hours

Monday 08:00 - 18:00
Tuesday 08:00 - 17:30
Wednesday 08:30 - 18:00
Thursday 08:30 - 18:00
Saturday 08:30 - 18:00
Sunday 09:00 - 19:00

Telephone

+923000466679

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tameer Contractors and Building Developers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tameer Contractors and Building Developers:

Share