Sardar and Sons Builders & Construction Pvt Ltd

Sardar and Sons Builders & Construction Pvt Ltd Construction of Building, Designing and much more based on your demand about all civil and engineering works

18/01/2022
كيا آپ كو علم ہے كہلاہور کو لاہور کیوں کہا جاتا ہے؟كہا جاتا ہے كہ پرانے زمانے ميں ایک سلطان نے شادى كا اراده كيا تو اس ن...
17/04/2021

كيا آپ كو علم ہے كہ
لاہور کو لاہور کیوں کہا جاتا ہے؟

كہا جاتا ہے كہ پرانے زمانے ميں ایک سلطان نے شادى كا اراده كيا تو اس نے تمام شہزاديوں كو جمع كر كے ان كو كچھ بيج ديئے اور كہا کہ تم ميں سے جو بهى 6 ماه بعد گلاب كا پهول لے كر آئے گی وھی ميرى زوجہ اور سلطنت كى ملكہ ھوگی 6 ماه گزرنے كے بعد تمام شہزادياں ھاتهوں ميں پهول اٹهائے محل ميں حاضر هو گئيں،كچھ كے ھاتھ ميں سرخ ، كچھ كے ھاتھ ميں پيلے غرض ھر ايک كے ھاتھ ميں الگ ھی رنگ كے پهول تهے سوائے ان ميں سے ايک كے كہ جس كے ھاتھ ميں كوئى بهى پهول نہيں تها۔ بادشاه نے اس سے دريافت كيا كہ تمهارے پهول كہاں ھیں تو اسنے جواب ديا كہ اے سلطان آپ نے ہميں جو بيج ديئے تهے وه گلاب كے نہيں تهے سلطان كو شہزادى كا جواب اور اسكى صداقت پسند آئى اور اس سے شادى كر كے اسے ملكہ سلطنت كے خطاب سے نواز ديا
جہاں تک لاہوركا معاملہ ہے تو یقین جانیے اسكے بارے ميں مجھے كچھ پتہ نہيں اور سارى زندگى اس بارے ميں كوئى كہانى بھی نہيں سنى۔
توجہ سے پڑھنے کا شکریہ

میں تقریباً گزشتہ آٹھ سال سے دوبئ میں مقیم ہوں اور اس عرصے میں نہ کبھی کسی عاشقِ رسول سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی کسی مجاہد...
16/04/2021

میں تقریباً گزشتہ آٹھ سال سے دوبئ میں مقیم ہوں اور اس عرصے میں نہ کبھی کسی عاشقِ رسول سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی کسی مجاہدِ ختم نبوت سے۔ نہ کوئی گدی نشین ملا اور نہ کوئی صاحبِ طریقت، رہبرِ شریعت، سگ ِمدینہ اور نہ ہی تعمیر و ترقی کا ہیرو۔

نہ کبھی دورانِ محرم اہلِ تشیع کے جلوس اور ریلیاں نکلتے دیکھیں اور نہ ہی کبھی صحابہ کرام کے یومِ وفات اور یوم پیدائش پر جلسے، جلوس اور بلاک ہوتی ہوئی سڑکیں۔

ناں کبھی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کے موقع پر جگہ جگہ ٹریفک جام دیکھا اور نہ ہی کبھی کسی پر گستاخی کا الزام لگا کر سر تن سے جدا کرنے والے مجاہد۔

یہاں دنیا کے ہر ملک و مذہب کے لوگ بستے ہیں۔ جسے شراب خانے جانا ہے جائے، جسے مندر جانا ہے جائے، جسے چرچ جانا ہے جائے، جسے مسجد جانا ہے جائے، جسے آٹھ تراویح پڑھنی ہیں پڑھے، جسے بیس پڑھنی ہے پڑھے اور جسے نہیں پڑھنی نہ پڑھے۔ اس کے باوجود بھی یہاں اسلام کو کوئی خطرہ نہیں۔

جس ملک کا میں رہنے والا ہوں وہاں مذہبی سیزن ختم ہوتے ہیں تو سیاسی سیزن شروع ہو جاتے ہیں۔

کبھی سیاسی پارٹیوں کے جلسے یا دھرنے تو کبھی مذہبی جماعتوں کے۔ کبھی ڈاکٹرز کا احتجاج تو کبھی اساتذہ کا۔ کبھی ربیع الاول کے جلوس تو کبھی حسینی ماتم۔
رمضان آیا تو تراویح پڑھنے کے بعد لاوڈ اسپیکر پر پورے محلے کو زبردستی ثواب پہنچانے کی جدوجہد۔ کبھی ناموس رسالت کی ریلیاں، کبھی تاجدار ختم نبوت کے دھرنے تو کبھی سیاستدانوں کا پروٹوکول۔

عورتیں رکشے میں بچے جنتی ہیں، مریض ایمبولینس میں تڑپ تڑپ کر جان دے دیتا ہے۔ چلو جی جو مر گیا اسے شہید بولو اور دفنا دو۔
اللہ کے بندو، پہلے خود پر تو اسلام نافذ کرو، پوری دنیا کے ٹھیکدار بعد میں بننا ، اور ہاں فی الحال ہم جیسے نام نہاد غازیوں، مجاہدوں اور عاشقوں کو دنیا ماسوائے نکمی، جھوٹی، فراڈی، بھکاری اور دغاباز قوم کے سوا کچھ بھی نہیں سمجھتی۔

Cancer is the second-leading cause of death in the world. But survival rates are improving for many types of cancer, tha...
08/01/2021

Cancer is the second-leading cause of death in the world. But survival rates are improving for many types of cancer, thanks to improvements in cancer screening and cancer treatment.

Dr. Fazli Wahid conducted a successful seminar on causes of cancer & its awareness on 7th Jan 2021.

Stay tuned for more insightful events.

New ideas.....
07/01/2021

New ideas.....

ایک لڑکی نے 22سال کی عمر میں شادی کی لیکن اس کے خاوند نے اسے خوش نہ رکھا۔۔۔جبکہ ایک دوسری لڑکی نے 34 سال کی عمر میں شادی...
05/01/2021

ایک لڑکی نے 22سال کی عمر میں شادی کی لیکن اس کے خاوند نے اسے خوش نہ رکھا۔۔۔
جبکہ ایک دوسری لڑکی نے 34 سال کی عمر میں شادی کی اور اس کے خاوند نے اسے بہت خوش رکھا ہوا ہے۔

ایک شخص نے 20 سال کی عمر میں شادی کی لیکن 10 سال بعد بچہ پیدا ہوا، جبکہ ایک دوسرے شخص نے 30 سال کی عمر میں شادی کی اور ایک سال بعد ہی بچہ پیدا ہوگیا۔۔۔

ایک لڑکے نے 23 سال کی عمر میں یونیورسٹی سے فراغت حاصل کی اور جاب کے لیے اس نے پانچ سال انتظار کیا، جبکہ ایک دوسرے لڑکے نے 28سال کی عمر میں یونیورسٹی سے فراغت حاصل کی اور اسی دن اس کو جاب مل گئی، ۔۔

ایک شخص 25 سال کی عمر میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کا سربراہ بنا اور 45سال کی عمر میں فوت ہوگیا، جبکہ ایک دوسرا شخص 50 سال کی عمر میں کمپنی کا سربراہ مقرر ہوا اور 90 سال کی عمر میں فوت ہوگیا ۔۔
اوبامہ 50 سال کی عمر میں اپنا ٹنیور پورا کرچکا جبکہ جوبائئڈن 80 سال کی عمر میں آغاز کرتا ہے ۔

صاحبو!
اپنے ٹائم فریم میں رہ کر کام کیجیے، بلاشبہ آپ کی ٹائمنگ بہت اچھی چل رہی ہے، اور خوب جان لیجیے کہ کوئی بھی شخص نہ آپ سے آگے ہے اور نہ پیچھے، ہر شخص اپنے اپنے درست وقت میں ہے، فقط آپ اپنے اس دائرے میں رہ کر اطمینان سے کام کیجیے جو اللہ سبحانہ وتعالی نے آپ کے لیے مقرر کر رکھا ہے۔۔۔

عزیزو!
وقت اللہ کے ہاتھ میں ہے، وہ جیسے چاہتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے اسے پھیر دیتا ہے، کتنی خوبصورت بات اللہ نے بیان فرمائی:
{وَكُلُّ شَىْءٍ عِنْدَهٝ بِمِقْدَارٍ}
"اور اس کے ہاں ہر چیز کی پیمائش اور مقدار ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام و علیکم۔۔۔۔۔۔اپنے گھروں کے جدید اور انتہائی خوبصورت نقشے بنوانے کے لیے ہماری فرم کی خدمات حاصل کریں نئے گھر کی تعم...
02/01/2021

اسلام و علیکم۔۔۔۔۔۔
اپنے گھروں کے جدید اور انتہائی خوبصورت نقشے بنوانے کے لیے ہماری فرم کی خدمات حاصل کریں نئے گھر کی تعمیر میں ہماری فرم کے تجربہ کار انجینئرز سے کنسلٹینسی خدمات لیں اور منگ یونیورسٹی سے ایک کلو میٹر تک فری کنسلٹینسی خدمات حاصل کریں ۔۔۔ہماری کمپنی لیبر ریٹ پے اور میٹریل ریٹ پے کام کرتی ہے زیر نگرانی اِنتہائی تجربہ کار انجینئر۔۔۔۔پلیز کمپنی کے پیج کو لائیک اور شیئر لازمی کریں

ضرور پڑھیں اور سوچیں 🤔سنگاپور میں امتحانات سے قبل ایک اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کو خط بھیجا جس کا مضمون کچھ یوں ...
31/12/2020

ضرور پڑھیں اور سوچیں 🤔
سنگاپور میں امتحانات سے قبل ایک اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کو خط بھیجا جس کا مضمون کچھ یوں تھا۔۔
" محترم والدین!
آپ کے بچوں کے امتحانات جلد ہی شروع ہونے والے ہیں میں جانتا ہوں آپ سب لوگ اس چیز کو لے کر بہت بے چین ہیں کہ آپ کا بچہ امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھائے۔
لیکن یاد رکھیں یہ بچے جو امتحانات دینے لگے ہیں ان میں (مستقبل کے) آرٹسٹ بھی بیٹھے ہیں جنھیں ریاضی سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس میں بڑی بڑی کمپنیوں کے ترجمان بھی ہوں گے جنھیں انگلش ادب اور ہسٹری سمجھنے کی ضرورت نہیں ۔
ان بچوں میں (مستقبل کے) موسیقار بھی بیٹھے ہوں گے جن کے لیے کیمسٹری کے کم مارکس کوئی معنی نہیں رکھتے ان سے ان کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا۔
ان بچوں میں ایتھلیٹس بھی ہو سکتے ہیں جن کے فزکس کے مارکس سے زیادہ ان کی فٹنس اہم ہے۔
لہذا اگر آپ کا بچہ زیادہ مارکس لاتا ہے تو بہت خوب لیکن اگر وہ زیادہ مارکس نہیں لا سکا تو خدارا اسکی خوداعتمادی اور اس کی عظمت اس بچے سے نہ چھین لیجئے گا۔
اگر وہ اچھے مارکس نہ لا سکیں تو انھیں حوصلہ دیجئے گا کہ کوئی بات نہیں یہ ایک چھوٹا سا امتحان ہی تھا وہ زندگی میں اس سے بھی کچھ بڑا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں!!!

*پاکستان کا خاندانی محل وقوع،*بھارت اور پاکستان کا ساس بہو کا رشتہ ہے، ساتھ گزارہ بھی نہی، ایک دوسرے سے چھٹکارا بھی نہی۔...
25/12/2020

*پاکستان کا خاندانی محل وقوع،*

بھارت اور پاکستان کا ساس بہو کا رشتہ ہے، ساتھ گزارہ بھی نہی، ایک دوسرے سے چھٹکارا بھی نہی۔
بنگلہ دیش وہ نند ہے جسے ساس نے شادی کر کے علیحدہ کر دیا۔
افغانستان دیور ہے جو گھر میں رہتا ہے کھاتا پیتا ہے اور طنطنہ بھی دکھاتا رہتا ہے، کھا پی کے،
ایران جیٹھ ہے جس سے کبھی بنتی ہے کبھی بگڑ جاتی ہے
امریکہ پھوپھو ہے، جو ہر معاملہ بگاڑ کے سدھارنے کا شور مچاتی رہتی ہے
شرق وسطی والے وہ نکُڑ کے دکاندار ہیں جن کے ہاں دیہاڑی لگانے کی اجرت کے ساتھ ہمیں ادھار اور بخشیش بھی ملتی ہے،
ہم خود ایسی نک چڑھی بہو ہیں جس کے نخرے ہی نہی ملتےچاہے گھر میں کھانے کو بھی نہ ہو، لیکن ہر کام میں پنگا ضروری ہے۔ 😂😂😂

Address

Haripur
0095

Telephone

+923348386693

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sardar and Sons Builders & Construction Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sardar and Sons Builders & Construction Pvt Ltd:

Share