UMC Smart Aluminium

Directions

UMC Smart Aluminium Hi

والدین کا گھر! خلیل جبران کی یہ تحریر انگریزی میں لکھی گئی تھی۔ کسی نے اردو ترجمہ کیا اور رُلادیا۔۔۔                    ...
02/10/2024

والدین کا گھر! خلیل جبران کی یہ تحریر انگریزی میں لکھی گئی تھی۔ کسی نے اردو ترجمہ کیا اور رُلادیا۔۔۔

والدین کا گھر

صرف یہی وہ گھر ہے
جہاں آپ جب جی چاہے
بغیر کسی دعوت کے جا سکتے ہیں

یہی وہ گھر ہے
جہاں آپ دروازے میں چابی لگا کر
براہِ راست گھر میں داخل ہو سکتے ہیں

یہ وہ گھر ہے
کہ جہاں محبت بھری نگاہیں
اس وقت تک دروازے پر لگے رہتی ہیں
جب تک آپ نظر نہ آ جائیں

یہ وہ گھر ہے
جو آپ کو آپ کی بچپن کی بے فکری
اور خوشیوں کے دن یاد دلاتا ہے

یہ وہ گھر ہے
جہاں آپ کی موجودگی
اور ماں باپ کے چہرے پر محبت کی نظر ڈالنا باعثِ برکت ہے اور ان سے گفتگو کرنا اعزاز کی بات ہے۔

یہ وہ گھر ہے
جہاں آپ نا جائیں تو
اس گھر کے مکینوں ک دل مرجھا جاتے ہیں۔

یہ وہ گھر ہے
جہاں ماں باپ ک صورت میں
دو شمعیں جلی رہتی ہیں
تاکہ آپکی دنیا کو روشنی سے جگمائیں
اور آپ کی زندگی کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھر دیں

یہی ہے وہ گھر
جہاں کا دسترخواں خالص محبتوں سے بھر پور اور ہر قسم کی منافقت سے پاک ہے

یہ وہ گھر ہے
کہ اگر یہاں کھانے کا وقت ہو جائے
اور آپ کچھ نہ کھائیں
تو اس گھر کے مکیںوں کے دل ٹوٹ جاتے ہیں
اور وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔

یہ وہ گھر ہے جہاں
آپ کو ہر قسم کی خوشیاں
اور قہقہے میسر ہیں

آہ ہ ہ ہ۔۔۔ لوگو
ان گھروں کی اہمیت کو پہچانیں
قبل اس کے کہ بہت دیر ہوجائے

وہ لوگ بہت خوش قسمت ہیں
جن کے پاس والدین کے گھر ہیں

25/09/2024

وارننگ الرٹ 🚨
ایک انتہائی خطرناک سرگرمی شروع کر دی گئی ہے۔ خدا نہ کرے، اگر ایسا ہوا تو لوگ آپ کو اپنی وضاحت کرنے کا موقع بھی نہیں دیں گے۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیک کرنے اور مذہب اور صحابہ کرام کے بارے میں نفرت انگیز، فحش مواد، اور توہین آمیز مواد کا اشتراک کرنے کا رجحان جاری ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر کوئی آپ کو میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کوئی نفرت انگیز یا غیر اخلاقی پوسٹ بھیجتا ہے تو میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میرا بیان ریکارڈ پر رکھنا چاہیے۔
نوٹ: میں اپنی جان قربان کر سکتا ہوں، لیکن میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتا۔ 🙏

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UMC Smart Aluminium posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share