28/01/2026
ٹائم لیپس اے آئی ویڈیوز کیسے بنائیں؟
سوشل میڈیا پر اس وقت ایک نیا اے آئی ٹرینڈ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں ٹائم لیپس ایفیکٹ کے ساتھ رینوویشن اور ری ماڈلنگ ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں۔ یوٹیوب شارٹس، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ان ویڈیوز نے کروڑوں ویوز حاصل کیے ہیں، اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ تمام ویڈیوز مکمل طور پر اے آئی سے تیار کی گئی ہیں۔ ذیل میں اس پورے عمل کو اسٹیپ بائی اسٹیپ آسان انداز میں بیان کیا جا رہا ہے، وہ بھی سو فیصد مفت اے آئی ٹولز کے ساتھ۔
مرحلہ 1: چیٹ بوٹ تیار کریں
سب سے پہلے کسی بھی اے آئی چیٹ بوٹ کا انتخاب کریں، جیسے ChatGPT، Claude یا DeepSeek۔
اس کے بعد کمنٹس سیکشن میں مو جود ماسٹر پرامپٹ مکمل کاپی کریں اور چیٹ بوٹ میں پیسٹ کر دیں۔
پرامپٹ سینڈ کرنے کے بعد صرف start لکھیں۔ چیٹ بوٹ خود کو ایک مکمل رینوویشن مشین میں تبدیل کر دے گا اور آپ کو 10 آئیڈیاز دے گا۔
کسی ایک آئیڈیا کا انتخاب کریں اور اسے دوبارہ چیٹ میں پیسٹ کریں۔
اور اگر چاہیں تو دوسرے کمنٹ میں اے آئی کی دنیا کا کسٹم چیٹ جی پی ٹی کا لنک دیا ہوا ہے وہاں پر جا کر "start" لکھیں اور فوری پرامپٹس حاصل کریں۔
مرحلہ 2: پہلی تصویر بنائیں
اب چیٹ بوٹ آپ کو Image Prompt 1 دے گا، جو ایک نامکمل یا ادھورے کمرے کی تصویر کے لیے ہوگا۔
اس کے لیے استعمال کریں ImageFX
ImageFX اوپن کریں
پرامپٹ پیسٹ کریں
تصویر جنریٹ کریں
تصویر ڈاؤن لوڈ کر لیں
یہ آپ کی starting frame ہوگی۔
مرحلہ 3: تصاویر کو مرحلہ وار ایڈٹ کریں
ImageFX ایڈیٹنگ کی سہولت نہیں دیتا، اس لیے اب استعمال کریں Google Gemini
پہلی تصویر Gemini میں اپ لوڈ کریں
چیٹ بوٹ سے Image Prompt 2 کاپی کریں
Gemini میں پیسٹ کریں
نئی تصویر ڈاؤن لوڈ کریں
یہی عمل Image Prompt 3 اور Image Prompt 4 کے ساتھ دہرائیں
اب آپ کے پاس چار keyframe تصاویر ہوں گی:
ادھورا کمرہ
مزدور کام کرتے ہوئے
تقریباً مکمل کمرہ
مکمل لگژری کمرہ
مرحلہ 4: تصاویر کو ویڈیو میں بدلیں
اب باری ہے اینیمیشن کی۔ اس کے لیے بہترین مفت ٹول ہے Google Flow
ویڈیو بنانے کا اصول:
Image 1 + Image 2 = Video 1
Image 2 + Image 3 = Video 2
Image 3 + Image 4 = Video 3
طریقہ:
Google Flow کھولیں
Frame to Video ماڈل منتخب کریں
پہلی تصویر کو Start Frame بنائیں
دوسری تصویر کو End Frame بنائیں
چیٹ بوٹ سے Video Prompt 1 پیسٹ کریں
آخر میں یہ لائن ضرور شامل کریں:
No dialogue, no voice over, no background music, only relevant sound effects
ویڈیو جنریٹ کریں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہی عمل اگلی دو ویڈیوز کے لیے دہرائیں۔
مرحلہ 5: آخری زوم شاٹ بنائیں
چوتھی اور آخری تصویر Google Flow میں اپ لوڈ کریں اور ایک سادہ پرامپٹ لکھیں، مثلاً:
“Slow cinematic camera zoom into the finished luxury bathroom”
یہ کلپ آپ کے فائنل ٹور شاٹ کے طور پر استعمال ہوگا۔
مرحلہ 6: بیک گراؤنڈ میوزک تیار کریں
اب بیک گراؤنڈ میوزک کے لیے استعمال کریں Suno AI
چیٹ بوٹ سے Music Prompt کاپی کریں
Suno میں پیسٹ کریں
Instrumental موڈ آن کریں
میوزک ڈاؤن لوڈ کریں
یہ طریقہ کاپی رائٹ فری اور سیف ہے۔
مرحلہ 7: ویڈیو ایڈیٹنگ
اب سب کچھ اکٹھا کریں CapCut میں:
بیک گراؤنڈ میوزک ٹائم لائن پر ڈالیں
چاروں ویڈیوز ترتیب سے شامل کریں
میوزک کو ویڈیو کے مطابق کٹ کریں
فائنل ویڈیو ایکسپورٹ کریں
اگر آپ ایک سے زیادہ رینوویشن پروجیکٹس دکھانا چاہتے ہیں تو یہی چار کلپس والا سسٹم دوبارہ دہرائیں۔
یہ پورا طریقہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ آج اے آئی کے ذریعے زیرو بجٹ میں بھی وائرل کانٹینٹ بنایا جا سکتا ہے، بس صحیح سسٹم اور تسلسل کی ضرورت ہے۔
یہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے
, , , , , ,